Women Journalists Association of Pakistan

Women Journalists Association of Pakistan Official Page وجہ WJA of Pakistan
(1)

Upcoming Webinar: Breaking the Barriers for Women in Unions & Press Clubs 📢Empowering women means ensuring their voices ...
20/08/2026

Upcoming Webinar: Breaking the Barriers for Women in Unions & Press Clubs 📢

Empowering women means ensuring their voices are heard where it matters most. IRADA, in collaboration with the Canada Fund for Local Initiatives (CFLI), invites you to our upcoming webinar: "Breaking the Barriers: Women’s Membership & Voice in Unions and Press Clubs."Discover the challenges, discuss the solutions, and help pave the way for equality and stronger leadership.

🗓️ Date: Thursday, 27 August 2026
🕒 Time: 3:30 PM - 4:30 PM (Pakistan Standard Time)
💻 Platform: MS Teams
📲 How to Join: Scan the QR code in the image to register now!


IRADA Fauzia Kalsoom Rana

عذرا عالم اور ان کی بہنوں کی گرفتاری پر کا اظہارِ تشویشاسلام آباد: ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) کی بانی فو...
06/08/2026

عذرا عالم اور ان کی بہنوں کی گرفتاری پر
کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد: ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) کی بانی فوزیہ کلثوم رانا نے نوجوان وی لاگر عذرا عالم اور ان کی دو بہنوں کی گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور نوجوانوں کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی میں آئینی حقوق، شفافیت اور قانونی تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو اظہارِ رائے یا سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر غیر ضروری طور پر ہراساں یا گرفتار کرنا بنیادی حقوق کے منافی ہے۔ گرفتار خواتین کے ساتھ قانون کے مطابق باعزت سلوک اور انہیں مکمل قانونی معاونت اور اہل خانہ تک رسائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

WJAP
نے مطالبہ کیا کہ عذرا عالم اور ان کی بہنوں کے خلاف کارروائی کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں اور انہیں اپنے اہلِ خانہ اور وکلا تک فوری رسائی دی جائے۔
فوزیہ کلثوم رانا
بانی
Women Journalists Association of Pakistan (WJAP)

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مہوش قماس خان کو انڈیپنڈنٹ اردو میں شمولیت پر مبارکبادویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف...
05/08/2026

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی مہوش قماس خان کو انڈیپنڈنٹ اردو میں شمولیت پر مبارکباد
ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP)
نے سینئر صحافی مہوش قماس خان کو اردو پلیٹ فارم انڈیپنڈنٹ اردو میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

WJAP
کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہوش قماس خان کی صحافتی میدان میں مسلسل محنت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم قابلِ تحسین ہے۔ ان کا انڈیپنڈنٹ اردو جیسے معتبر عالمی میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بننا ان کی پیشہ ورانہ جدوجہد اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ مہوش کامیابی دیگر خواتین صحافیوں کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال ہے۔ خواتین صحافیوں کی پیشہ ورانہ ترقی اور میڈیا میں ان کی مؤثر نمائندگی WJA کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔

WJAP
نے امید ظاہر کی کہ مہوش خان انڈیپنڈنٹ اردو میں اپنی صحافتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری، ذمہ دار اور عوامی مفاد کی صحافت کے فروغ میں اپنا کردار مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گی۔

ایسوسی ایشن نے مہوش قماس خان کے لیے کامیابیوں کے تسلسل اور مستقبل کے صحافتی سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محنت، عزم اور پیشہ ورانہ دیانت ہمیشہ
کامیابی کی بنیاد بنتے ہیں۔

Independent Urdu

مزاحمت، استقامت اور صحافت کی ایک روشن داستان , شمیم اکرام الحقسینئر صحافی شمیم اکرام الحق صاحبہ کا صحافتی سفر نصف صدی سے...
01/08/2026

مزاحمت، استقامت اور صحافت کی ایک روشن داستان , شمیم اکرام الحق
سینئر صحافی شمیم اکرام الحق صاحبہ کا صحافتی سفر نصف صدی سے بھی زائد عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے 1966 میں صحافت کا آغاز کیا اور ایسے دور میں صحافت کو اپنا پیشہ بنایا جب خواتین کے لیے اس شعبے میں قدم رکھنا اور اپنی شناخت بنانا آج کے مقابلے میں کہیں زیادہ مشکل تھا۔
شمیم اکرام الحق صاحبہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں صحافت کو محض ایک پیشہ نہیں بلکہ حق گوئی، جمہوری اقدار اور مزاحمت کی علامت کے طور پر نبھایا۔ راولپنڈی کے صحافتی حلقوں میں ان کی ایک نمایاں شناخت رہی اور انہوں نے راولپنڈی اسلام یونین آف جرنلسٹس کی فنانس سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
صحافی قیادت میں ان کا مقام اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ انہوں نے مختلف سیاسی اور آمرانہ ادوار میں صحافت سے وابستہ رہتے ہوئے پیش آنے والے چیلنجز کا سامنا کیا۔ ان کی جدوجہد اس نسل کی نمائندگی کرتی ہے جس نے آزادیٔ اظہار، صحافیوں کے حقوق اور جمہوری اقدار کے لیے مشکل حالات میں بھی اپنے مؤقف پر قائم رہنے کی روایت کو آگے بڑھایا۔
شمیم اکرام الحق صاحبہ کی شخصیت صرف ایک سینئر صحافی کی نہیں بلکہ صحافتی تاریخ کے ایک اہم عہد کی گواہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا طویل تجربہ، مشاہدہ اور صحافتی جدوجہد آج کی نئی نسل کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہے۔ 2006 میں ایک صحافتی کتاب کی تقریبِ رونمائی میں بھی شمیم اکرام الحق کا خطاب ریکارڈ پر موجود ہے، جو صحافتی و فکری حلقوں میں ان کی فعال موجودگی کی عکاسی کرتا ہے۔
اسی اعترافِ خدمت کے سلسلے میں IRADA – Foundation for Research and Advocacy اور Canadian Fund for Local Initiatives (CFLI) کے اشتراک سے شمیم اکرام الحق صاحبہ کو ان کی طویل صحافتی خدمات، استقامت اور جدوجہد کے اعتراف میں Lifetime Achievement Award سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) کی بانی فوزیہ کلثوم رانا نے WJAP کی جانب سے شمیم اکرام الحق صاحبہ کو پھول پیش کیے، ان کے اعزاز میں کیک کاٹا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں سابق سیکرٹری جنرل PFUJ فوزیہ شاہد، سابق نائب صدر نیشنل پریس کلب فریدہ حفیظ، سینئر صحافی رباب عائشہ اور عمرانہ کومل کے ہمراہ انہیں ایوارڈ پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران مختلف آمرانہ ادوار میں صحافیوں کو درپیش مشکلات، آزادیٔ اظہار پر پابندیوں، صحافتی مزاحمت اور خواتین صحافیوں کے لیے موجود چیلنجز پر بھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔
شمیم اکرام الحق صاحبہ کی شخصیت کا ایک خوبصورت پہلو ان کی شائستگی، گرم جوشی اور مہمان نوازی بھی ہے۔ ان سے ہونے والی گفتگو نے تقریب میں شریک صحافیوں کو نہ صرف ان کے طویل صحافتی سفر کی یادوں سے روشناس کرایا بلکہ ایک ایسے عہد کی جھلک بھی دکھائی جس میں صحافت کرنا محض خبر دینے کا نام نہیں تھا بلکہ اپنے اصولوں پر کھڑے رہنے اور مشکل وقت میں آواز بلند کرنے کا نام بھی تھا۔
شمیم اکرام الحق صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کرنا دراصل پاکستان کی ان تمام خواتین صحافیوں کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم، محنت اور مزاحمت سے صحافت کے میدان میں آنے والی نسلوں کے لیے راستے ہموار کیے۔
ان کا سفر اس بات کی گواہی ہے کہ قلم کی طاقت عمر کی محتاج نہیں ہوتی؛ نظریہ زندہ ہو تو صحافت کی آواز نسلوں تک پہنچتی رہتی ہے۔

اسلام آباد میں سی ایف ایل آئی کے تعاون سے خواتین صحافی رہنماؤں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد و ایوارڈز کا انعقاداسلام...
30/07/2026

اسلام آباد میں سی ایف ایل آئی کے تعاون سے خواتین صحافی رہنماؤں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد و ایوارڈز کا انعقاد

اسلام آباد: ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین صحافی رہنماؤں کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام ارادہ (IRADA) – فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ ایڈووکیسی نے کینیڈین فنڈ فار لوکل انیشی ایٹوز (CFLI) کے تعاون سے کیا۔

تقریب کا مقصد ان خواتین صحافیوں کی ثابت قدمی، قائدانہ صلاحیتوں اور نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کے فروغ اور صحافی یونینوں اور پریس کلبوں میں خواتین کی مؤثر نمائندگی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر، طارک علی خان تھے، جنہوں نے نمایاں خواتین صحافیوں کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ خدمات اور صحافتی تنظیموں و ٹریڈ یونینز کے لیے گراں قدر کردار کے اعتراف میں اسناد اور ایوارڈز سے نوازا۔

اعزاز حاصل کرنے والی خواتین صحافیوں میں شکیلہ جلیل، عمرانہ کومل، فرح ناز، سحرش قریشی، سعدیہ کمال، مائرہ عمران، جویریہ صدیق، فرحت فاطمہ، شمائلہ نورین، ایمن سید، عائشہ ناز، صائمہ بھٹی، حنا درانی، فرح ربانی، نائر علی، شازیہ طاہر، صبیہ مشرف، افشاں قریشی، انیلا محمود، عنبرین علی، شمائلہ عندلیب، نوشین یوسف، فوزیہ کلثوم رانا، سحر اسلم، روبینہ خالد، آسیہ کوثر، اسماء نواز، فوزیہ شاہد، شمیم اکرم الحق، نذیرہ اعظم اور فریدہ حفیظ شامل تھیں۔
تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز فریدہ حفیظ، شمیم اکرم الحق، نذیرہ اعظم اور فوزیہ شاہد کو صحافی یونینوں، پریس کلبوں اور میڈیا میں خواتین کے فروغ کے لیے ان کی کئی دہائیوں پر محیط گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پیش کیے گئے۔
اس موقع پر ارادہ (IRADA) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آفتاب عالم نے کہا کہ سی ایف ایل آئی کے تعاون سے جاری اس پروگرام کا مقصد صحافت کے شعبے میں خواتین کی قیادت کو مضبوط بنانا اور انہیں پریس کلبوں اور صحافی یونینوں میں فیصلہ سازی کے عمل میں مؤثر نمائندگی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود خواتین صحافی اخلاقی صحافت، آزادیٔ اظہار اور عوامی مفاد پر مبنی رپورٹنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
تقریب میں نیشنل پریس کلب کے صدر عبد الرزاق سیال، نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فرقان راؤ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر طارق عثمانی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکریٹری جنرل ناصر زیدی اور سینئر صحافی عدنان رحمت نے بھی شرکت کی۔ مقررین نے صحافتی تنظیموں میں خواتین کی مؤثر شمولیت، قیادت میں ان کے کردار کے فروغ اور ملک بھر میں مضبوط، جمہوری اور نمائندہ ٹریڈ یونینز کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکاء نے اس اقدام کو خواتین صحافیوں کی خدمات کو سراہنے، ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور پاکستان کے میڈیا کے شعبے میں انہیں مزید قائدانہ مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا

وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) کا اظہارِ تعزیتوویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) ریڈیو پاکستان اور...
28/07/2026

وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) کا اظہارِ تعزیت
وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلیویژن کی ماضی کی معروف انگلش نیوز کاسٹر جہاں آراء معین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
جہاں آراء معین پاکستان کی نشریاتی صحافت کا ایک معتبر نام تھیں۔ انہوں نے 1980ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے جہاں آراء مجید کے نام سے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا اور بعد ازاں طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلیویژن پر اپنی باوقار اور منفرد آواز کے ذریعے انگلش خبریں پڑھ کر لاکھوں سامعین و ناظرین کا اعتماد حاصل کیا۔
1987ء میں انہیں بہترین نیوز کاسٹنگ پر نگار ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کا اعتراف تھا۔
WJAP
کی بانی کنوینر فوزیہ کلثوم رانا نے کہا کہ جہاں آراء معین کا انتقال پاکستان کی صحافت اور براڈکاسٹنگ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت، وقار اور صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔
وویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان مرحومہ کے اہلِ خانہ، ساتھیوں اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون۔

CPNE کی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی میں سینئر خاتون صحافی مائرہ عمران کی شمولیت، ویمن ایمپاورمنٹ کی جانب اہم قدمکراچی...
27/07/2026

CPNE
کی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی میں سینئر خاتون صحافی مائرہ عمران کی شمولیت، ویمن ایمپاورمنٹ کی جانب اہم قدم
کراچی، 27 جولائی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (CPNE) نے سال 2026-27 کے لیے اپنی پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے خواتین کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا ہے۔ کمیٹی میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی سینئر صحافی مائرہ عمران کو بطور کوآپٹڈ نان-CPNE ممبر شامل کیا گیا ہے، جسے صحافتی شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور بااختیار بنانے کی جانب ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مائرہ عمران گزشتہ 20 برس سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور قومی میڈیا میں مختلف اہم موضوعات، خصوصاً عوامی مفاد، خواتین کے حقوق، میڈیا ڈویلپمنٹ اور قومی امور پر نمایاں خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ ان کی کمیٹی میں شمولیت سے خواتین صحافیوں کے مسائل، تحفظ، پیشہ ورانہ ترقی اور میڈیا میں مساوی نمائندگی کے حوالے سے مؤثر آواز کو تقویت ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
سی پی این ای کے نوٹیفکیشن کے مطابق، پریس فریڈم اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا بنیادی مقصد ملک میں آزادیٔ صحافت، حقِ معلومات اور اخلاقی صحافت کے فروغ کے لیے کام کرنا ہے۔ کمیٹی پریس فریڈم سے متعلق شکایات اور معاملات کا جائزہ لے گی، سی پی این ای کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو سفارشات پیش کرے گی، جبکہ پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کمیٹی کے سپرد ہوگی۔
کمیٹی میں ملک کے مختلف صوبوں اور شہروں سے صحافتی نمائندگی شامل کی گئی ہے تاکہ آزادیٔ صحافت سے متعلق معاملات کی مؤثر نگرانی اور صحافی برادری کے مسائل کا جامع انداز میں جائزہ لیا جا سکے۔ مبصرین کے مطابق، مائرہ عمران کی شمولیت اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ سی پی این ای میڈیا کے اہم فورمز پر خواتین کی مؤثر نمائندگی اور شمولیت کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
Myra Imran

Women Journalists Association of Pakistan Strongly Condemns the Forced Dismissal of Senior Journalist Munizae Jahangir a...
24/07/2026

Women Journalists Association of Pakistan Strongly Condemns the Forced Dismissal of Senior Journalist Munizae Jahangir and Her Team

The Women Journalists Association of Pakistan (WJAP) strongly condemns the forced dismissal of renowned journalist, television anchor, and human rights advocate Munizae Jahangir from Aaj TV after 11 years of dedicated service, as well as the targeting of her distinguished 24-year journalistic career.

Munizae Jahangir has consistently upheld the highest standards of fearless, independent, and ethical journalism. Her abrupt and forced removal represents a serious blow to media freedom, editorial independence, and the right to free expression in Pakistan. Following in the footsteps of her late mother, renowned human rights defender Asma Jahangir, Munizae has remained committed to amplifying the voices of the marginalized and speaking truth to power.

The Women Journalists Association considers this action a direct attack on press freedom. It reflects a growing environment in which independent voices and impartial analysis are increasingly being pushed out of mainstream media.

The situation is particularly alarming for women journalists. At a time when women remain underrepresented in Pakistan's electronic media, targeting a senior and highly experienced journalist sends a discouraging message to women across the profession. Dismissing a journalist with an exemplary 24-year career is not only contrary to professional ethics but also exposes an increasingly authoritarian approach toward independent journalism.

The Women Journalists Association of Pakistan stands in full solidarity with Munizae Jahangir & her team and remains steadfast in supporting her pursuit of truth, justice, and press freedom.

Women Journalists Association of Pakistan (WJAP)

We're Hiring | Reporter – Washington, D.C. 🇺🇸Join Azaad Digital as we expand our international news network. If you're b...
23/07/2026

We're Hiring | Reporter – Washington, D.C. 🇺🇸
Join Azaad Digital as we expand our international news network. If you're based in Washington, D.C. (or nearby), have strong reporting skills, and a passion for breaking news, politics, and international affairs, we'd love to hear from you.

Send your CV: [email protected]
WhatsApp: 0316 8060688
Real News | Real Voices | Real Impact

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کا خیرمقدماسلام آباد: ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایش...
23/07/2026

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد: ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (WJAP) نے محکمانہ رقابت کے دوران ایک خاتون کے خلاف تضحیک آمیز، صنفی امتیاز پر مبنی اور ہراسیت پر مشتمل زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (FOSPAH) کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خواتین کے وقار، محفوظ دفتری ماحول اور صنفی مساوات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

WJAP
کا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب نے واضح کیا ہے کہ کسی خاتون کی ذاتی زندگی، جسمانی یا حیاتیاتی کیفیت، یا صنفی شناخت کو نشانہ بنا کر اسے تضحیک کا ذریعہ بنانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قانوناً قابلِ سزا عمل ہے۔ فیصلے میں خواجہ سرا برادری سے منسوب اصطلاحات کو بطور توہین استعمال کرنے کو بھی سختی سے مسترد کیا گیا، جو ایک کمزور اور تاریخی طور پر محروم طبقے کے خلاف امتیازی رویوں کی نفی کرتا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق خواتین، خصوصاً قائدانہ اور نمایاں عہدوں پر فائز خواتین، اکثر منظم کردار کشی، آن لائن ہراسانی، تضحیک آمیز مہمات اور صنفی تعصب کا سامنا کرتی ہیں۔ ایسے رویے نہ صرف متاثرہ خاتون کی عزتِ نفس اور پیشہ ورانہ وقار کو مجروح کرتے ہیں بلکہ دیگر خواتین کی قیادت اور فیصلہ سازی میں شرکت کی بھی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان وفاقی محتسب کے اس فیصلے میں عائد کیے گئے پانچ لاکھ روپے جرمانے اور متاثرہ خاتون کو معاوضے کی فراہمی کو ایک مؤثر قانونی پیغام قرار دیتی ہے کہ صنفی بنیادوں پر ہراسیت، کردار کشی اور تضحیک کو کسی بھی ادارے یا پیشہ ورانہ ماحول میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔
WJAP
حکومت، تمام سرکاری و نجی اداروں اور میڈیا ہاؤسز پر زور دیتی ہے کہ وہ انسدادِ ہراسیت کے قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں، شکایات کے ازالے کے نظام کو مضبوط کریں، اور ایسے ماحول کے قیام کو یقینی بنائیں جہاں خواتین بلا خوف و ہراس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔

ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ہر اس اقدام کی حمایت جاری رکھے گی جو خواتین کے وقار، مساوی مواقع، محفوظ کام کی جگہوں اور اظہارِ رائے کے حق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women Journalists Association of Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share