11/10/2025
اگر آپ کلائنٹس کے ساتھ کام کرتے ہیں تو یاد رکھیں ہر کلائنٹ ایک جیسا نہیں ہوتا۔
ہر ایک کی سوچ، انداز اور ضرورت الگ ہوتی ہے۔
عموماً چار اقسام کے کلائنٹس ہوتے ہیں اور اُن سے ڈیل کرنے کا درست طریقہ مندرجہ ذیل ہیں:-
Confused Client
یہ کلائنٹ فیصلہ کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔
حل:
- بات کو سادہ اور واضح انداز میں سمجھائیں۔
- چند محدود آپشنز دیں تاکہ الجھن کم ہو۔
- اُس کے اعتماد کو بڑھائیں، اور دباؤ مت ڈالیں۔
Conservative Client
یہ کلائنٹ تبدیلی سے گھبراتا ہے۔
حل:
- نئے آئیڈیاز کے ساتھ ثبوت اور مثالیں دیں۔
- فیصلے کے لیے وقت اور یقین فراہم کریں۔
- اس کی حدود کا احترام کرتے ہوئے پیش رفت کریں۔
Visionary Client
یہ کلائنٹ بڑے خواب اور تیز نتائج چاہتا ہے۔
حل:
- تخلیقی اور عملی آئیڈیاز پیش کریں۔
- اس کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کا منصوبہ بنائیں۔
- توانائی اور جذبے کے ساتھ ساتھ چلیں۔
-
Skeptical Client
یہ کلائنٹ ہر بات پر سوال کرتا ہے۔
حل:
- شفاف انداز میں گفتگو کریں، مبالغہ نہ کریں۔
- ثبوت اور ڈیٹا سے اپنے نکتے کو مضبوط بنائیں۔
- اعتماد بنانے کے لیے تسلسل برقرار رکھیں۔
آخر میں یاد رکھیں ہر کلائنٹ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، اس لیے صحیح طریقہ اپنائیں تو ہر تعلق مضبوط اور کامیاب بن سکتا ہے۔
تحریر علیزہ گل ✍️
ڈیجیٹل مارکیٹر