K 7 News

K 7 News K7 News Azad Kashmir Largest Digital News Channel

میرپور ( ) سابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چودھری محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کسی خام خیالی میں تھا اس لیے پاکستان کے...
21/10/2025

میرپور ( ) سابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چودھری محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کسی خام خیالی میں تھا اس لیے پاکستان کے خلاف اس نے رات کی تاریکی میں جب حملہ کیا تو پھر ہماری افواج نے ایسا جواب دیا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی بھارت کی اس بزدلانہ کاروائی کے بعد پاکستان نے جو جواب دیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سرکردگی میں مضبوط معاشی قوت بن کر سامنے آ رہا ہے پنجاب میں بدترین سیلاب کے باوجود بھی پنجاب حکومت نے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے تعمیر و ترقی کا ایسا ہی ماحول کوہالہ اور منگلا کے اس طرف بھی بنائے گی، ان خیالات کا اظہار کا انھوں نے کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر مرکزی ممبر مجلس عاملہ سابق ایڈمنسٹرٹیڑ کارپویشن ساجد پہلوان ،سٹی صدر فاروق چوہان ،جنرل سیکرٹری مرزا عزیز الرحمن جرال ،صدر نیو سٹی مرزا بشارت ،اوورسیز یوتھ راہنما ملک اشتیاق اعوان ،کونسلر چوہدری ناصر،اپوزیشن لیڈر کارپویشن چودھری رزاق، کونسلر عابد آرائیں، کونسلر انصر بشیر تاس،کے علاوہ لیگی کونسلرز ، یوتھ ،ایم ایس ایف کے علاوہ کارکنان بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ حکومت ایکشن کمیٹی کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ضرور پورا کرے مگر حقائق بھی دیکھے ہم کسی قسم کے تعصب کے خلاف ہیں مگر حقائق دیکھنے چاہیں آزاد کشمیر کی آبادی محض ستائیس لاکھ ہے یہاں پر تین بورڈ ز کیسے چلیں گے پنجاب بلوچستان سمیت سندھ میں دیکھا جاے وہاں آبادی کتنی ہے اور کتنے بورڈز ہیں محض مطالبات ہی ماننے ہیں تو حشر ترقیاتی ادارہ جیسا ہو گا انھوں نے کہا کہ اشرافیہ کی تعریف ہونی چاہیے کہ کس کو کہا جاتا ہے ، پھر ان کی مراعات دیکھنی چاہیے انھوں نے کہا کہ ہمیں آج منصوبہ بندی کرنی چاہیے وگرنہ آنے والے عرصے میں میرپور گھمبیر مسائل کا شکار ہو گا میرپور اور نیوسٹی میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں نیوسٹی کو مسائلستان بنایا جا رہا ہے علامہ اقبال روڈ میرپور ، تھوتھال روڈ ،میاں محمد روڈ ،ایف ون روڈز کو منظور کروایا تھا مگر بدقسمتی سے سیاسی رقابت اور کم عقلی سے اس کو بھی مکمل نہیں کروایا گیا جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں انھوں نے کہا کہ شہر میں جو بھی سڑکیں اور گلیاں تعمیر کی گئی ہیں وہ انتہائی ناقص بنائی گئی کمیشن کا زور رہا ہے شہر کو مسائلستان بنایا گیا ہے ٹریفک کے بدترین ایشوز ہیں ،میڈیکل کالج گیارہ سال سے زیر تعمیر ہے اور جس رفتار سے کام شروع ہے وہ مزید گیارہ سال میں مکمل نہیں ہو گا انھوں نے کہا کہ جو سکیمیں میں نے منظور کروائی تھیں اس کے علاوہ چار سال میں نااہل نمائندہ کام نہیں کروا سکا ڈی ایچ کیو ،کے آئی سی میں حالت بدترین ہے وہ بتائیں کہ چار سال میں میرپور کیا لیکر آئے اب لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، یہاں تو حکومت سے زیادہ کام این جی اوز کر رہی ہیں اور یہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا رہی ہیں منتخب نمائندے کو یہاں کے مسائل سے غرض ہی نہیں ہے جو کام ہو رہے ہیں وہ وفاق نے فنڈز دئیے ہیں انھوں نے کہا کہ لولہ لنگڑا بلدیاتی نظام یہاں کے مسائل حل نہیں کر سکتا ،اس کو بااختیار بنانا ہو گا جنرل بس اسٹینڈ میرپور کارپوریشن کو کڑوڑوں روپے کی آمدن دے سکتا ہے مگر نااہلوں نے اس کو بھی تباہ کر رکھا ہے انھوں نے کہا کہ آیندہ جنرل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ن لیگ حکومت بنائیگی اور تعمیر وترقی کا عمل یہاں سے شروع ہو گا میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو مضبوط معاشی قوت بنا دیا ہے بھارت کو جو سبق پاک فوج نے سکھایا وہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ایم تھری موٹروے کے لیے وفاق سے بات چیت کرونگا اور کوشش کرونگا کہ مل جائیگا اس سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا اس موقع پر کونسلرز کارپویشن حامدرؤف ،عمران منیر ،چودھری ارشد، چودھری ٹھیکیدار سلیم ،حلقہ صدر امجد صدیق بھی موجود تھے،
چودھری سعید نے کہا کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم مکمل نہ ہونا ظلم ہے گریٹر سیوریج سسٹم سمیت بجلی کی اپ گریڈیشن میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس پر خاموش نہیں رہینگے بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کرینگے چار سال میں جنہوں نے شہر کا بدترین استحصال کیا ان کو میرپور کے عوام ووٹ کی طاقت سے جواب دینگے۔

میرپور ( )وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور سابق وزیر حکومت و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کش...
19/10/2025

میرپور ( )
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور سابق وزیر حکومت و مرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چودھری محمد سعید کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں نوجوانوں کے لیے جاری وفاقی منصوبوں، آزاد کشمیر میں یوتھ ڈیویلپمنٹ پروگرامز کے فروغ، اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چودھری محمد سعید نے آزاد کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر اُنہیں جدید تربیت اور وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف خطے بلکہ پورے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا دائرہ کار آزاد کشمیر تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ وہاں کے نوجوانوں کو بھی روزگار، تعلیم، اور کاروباری مواقع میں برابری کی بنیاد پر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نوجوانوں کو قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

میرپور()آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے زیرِ اہتمام وکلاء نمائندگان کا اہم اجلاس عدالتی و آئینی آسامیوں پر تاخیر اور وکلا...
18/10/2025

میرپور()آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے زیرِ اہتمام وکلاء نمائندگان کا اہم اجلاس عدالتی و آئینی آسامیوں پر تاخیر اور وکلاء کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار، چئیرمین احتساب بیورو، چیف الیکشن کمشنر، چئیرمین سروس ٹربیونل سمیت تمام آئینی تقرریاں عمل میں لائی جائیں ایک ماہ میں عمل درآمد نہ ہونے پر تحریک کا اعلان، میرپور میں آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام آزاد کشمیر بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے صدور و نمائندگان کا ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت محمد طارق بشیر ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل نے کی، جبکہ محمد ندیم خان ایڈووکیٹ، چیئرمین کوآرڈی نیشن کمیٹی نے اجلاس کی کارروائی چلائی۔اجلاس میں سپریم کورٹ بار، ہائی کورٹ بار، سنٹرل بار مظفرآباد، ڈسٹرکٹ بار میرپور، کوٹلی، راولا کوٹ، باغ، سدہنوتی، جہلم ویلی، نیلم، دھیرکوٹ، ڈڈیال، برنالہ، چڑہوئی، کھوئی رٹہ اور تراڑکھل سمیت تمام ضلعی و تحصیلی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس کا متفقہ اعلامیہ کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس میں پیش کیا گیا۔اجلاس کے جاری کردہ متفقہ اعلامیے میں کہا گیا کہ"عدلیہ میں ججز کی تعیناتی میں تاخیر، آئینی آسامیوں پر تقرریوں کا نہ ہونا، اور وکلاء کے جائز مطالبات کی عدم شنوائی نے آزاد کشمیر کے عدالتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو بار کونسل اور تمام بار ایسوسی ایشنز ایک مشترکہ لائحہ عمل کے تحت احتجاجی تحریک شروع کریں گی۔"اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر کے وکلاء اپنی پیشہ ورانہ خود مختاری، عدلیہ کی آزادی، اور انصاف کے نظام کی بحالی کے لیے متحد ہیں، اور کسی بھی غیر آئینی یا غیر منصفانہ اقدام کے خلاف پرامن مگر مضبوط احتجاج کا راستہ اپنا سکتے ہیں اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق
عدالتِ عظمیٰ اور عدالتِ عالیہ میں خالی آسامیوں پر فوری تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عدالتی نظام میں تاخیر ختم ہو سکے۔ہائی کورٹ میں عالم جج اور سروس ٹربیونل میں چیئرمین و ممبران کی تقرری میں تاخیر کا خاتمہ کیا جائے۔چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تقرری غیر ضروری تاخیر کا شکار ہے، اس عہدے کو فوری طور پر پر کیا جائے۔آئینی و عدالتی آسامیوں پر آزاد کشمیر کے سینئر وکلاء کو ترجیح دی جائے؛ بیرونِ آزاد کشمیر تقرریاں ناقابلِ قبول تصور ہونگی جوڈیشل اکیڈمی کا قیام فوری عمل میں لایا جائے تاکہ وکلاء و ججز کی تربیت اور عدالتی کارکردگی بہتر ہو سکے لائرز پروٹیکشن بل، جو دو سال سے محکمہ قانون و مالیات کے درمیان زیرِ التواء ہے، کو اسمبلی میں پیش کر کے ایکٹ کی شکل دی جائے۔لاء آفیسرز کی خالی آسامیوں پر فوری تقرریاں کی جائیں۔لاء آفیسرز کی مراعات میں صوبہ پنجاب کے طرز پر اضافہ کیا جائے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو جواز بنا کر پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام میں بداعتمادی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی گئی۔وکلاء نے واضح کیا کہ وہ مضبوط و مستحکم پاکستان کے لیے ہمیشہ قربانی دینے کو تیار ہیں۔۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عوامی مطالبات پر عمل درآمد کے لیے قائم کمیٹی فوری کردار ادا کرے۔اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ حکومت آزاد کشمیر عملاً ناکام ہو چکی ہے، لہٰذا جبر و تشدد سے گریز کیا جائے۔اگر ایک ماہ کے اندر جوڈیشل اکیڈمی اور لائرز پروٹیکشن بل پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو وکلاء تنظیمیں راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گی۔آزاد کشمیر کے تمام ٹریبیونلز میں حالیہ 9 آسامیوں پر ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کی تعیناتیوں میں وکلاء کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا وائد چئیرمین بار کونسل طارق بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزادکشمیر تعلیمی بورڈ سمیت دیگر ایشوز پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرکردہ لوگوں سے جلدی میٹنگ ہوگی وکلاء راہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ دنوں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں جو جانی و مالی نقصان ہوا اس پر افسوس ہے آزادکشمیر بھر کے نمائندہ وکلاء نے اس کال سے قبل حکومت کو مزاکرات اور ثالثی کی آفر دی تھی لیکن حکومت کی نااہلی کے باعث حالات خراب ہوئے وکلاء راہنماؤں نے کہا کہ اس تحریک کے دوران پاکستان مخالف اور افواج پاکستان کے مخالف ہونے کا جو تاثر دیا گیا ہے اسکی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔۔۔

میرپور() چترپڑی کے رہائشی ماسٹر فضل حسین نے کہا ہے کہ میرے شہید بیٹے ندیم کی  بیوہ جعلساز عورت ہے عرصہ دراز سے درخواست ب...
17/10/2025

میرپور() چترپڑی کے رہائشی ماسٹر فضل حسین نے کہا ہے کہ میرے شہید بیٹے ندیم کی بیوہ جعلساز عورت ہے عرصہ دراز سے درخواست بازی کر کے مجھے پریشان کر رہی ہے میری عمر 75 سال ہے اپنے بیٹے کی اولاد کی کفالت خود کرتا رہا ہوں آج بھی انکی کفالت کی زمہ داری لیتا ہوں لیکن بیوہ بہو کا چال چلن درست نہیں ہے چیف جسٹس میری مدد فرمائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں اپنے خاندان اور اہل محلہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،ماسٹر فضل حسین نے کہا کہ میرا بیٹا ندیم سال 2019 میں آنے والے زلزلہ میں شہید ہو گیا تھا حکومت وقت نے بیٹے کی شہادت پر دس لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ میرے قبیلے نے بیوہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے جمع کر کے دئیے اسطرح کل پچیس لاکھ روپے جمع کر کے بیوہ کے نیشنل بنک اکاؤنٹ میں جمع کروائے انہوں نے کہا کہ میری بیوہ بہو نے اس رقم میں سے سات لاکھ سے زائد رقم کا پلاٹ بھی خرید کیا تھا انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہوٹل تھا اسمیں سے بیس ہزار روپے ماہانہ میں اپنی بہو کو دیتا رہا ہوں چند ماہ قبل ایک نامحرم شخص حماد علی کا میرے گھر آنا جانا شروع ہوگیا جو میری بہوہ بہو کے پاس آتا رہتا تھا جب میں پوچھتا تو بہو کہتی کہ میرا بھائی ہے اسکا آنا جانا زیادہ ہوا اور پھر وہ ہمارے ہی گھر میں رہنا شروع ہوگیا بیوہ سے پوچھا تو اس نے کہا کمرہ کرائے پر دیا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بہو اور حماد کو غلط حرکات کرتے خود دیکھا اور پھر حماد کو گھر سے جانے کو کہا انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کی رات میرے گھر کے باہر آٹھ افراد آئے اور مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے رہے پولیس کو درخواست دی لیکن کوئی کاروائی نہ ہوئی 13 اکتوبر کو دوبارہ دع لڑکے دوبارہ آئے اور مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا مجھے دھکا بھی دیا اور میرے گھر کی دیگر عورتوں پر میری بیوہ بہو سے ملکر حملہ آور ہوئے میری ایک بہو کا بازو فریکچر ہوا انہوں نے کہا کہ حماد نامی اوباش نوجوان جو میری بیوہ بہو کے ساتھ رہتا تھا اسے وہ اپنا بھائی ظاہر کرتی تھی تھانے اور عدالت میں کیس بھی کئے ہر جگہ اسے بھائی ظاہر کرتی رہی لیکن جب پولیس نے زور دیکر پوچھا تو معلوم ہوا کہ دونوں نے شادی کر لی ہے انہوں نے کہا کہ میری بیوہ بہو سحرش کا چال چلن درست نہیں ہے اب وہ میرا مکان ہتھیانے کے لئے عدالت پولیس اور میڈیا کو گمراہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میری تین پوتیاں اور ایک پوتا ہے وہ میرے گھر میں رہ سکتے ہیں لیکن شادی کرنے کے بعد بیٹے کی بیوہ کو یہاں نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہا کہ چوہدری ریاض ببیام میری بیوہ بہو کی ہمیشہ مدد کرتے رہے ہیں اس نے انھیں بھی نہیں بخشا انہوں نے کہا کہ سحرش اور اس کے غنڈوں نے میری دوسری بہو کا بازو توڑ دیا ہے چار دن سے اسکی میڈیکل رپورٹ نہیں مل رہی پولیس کہتی ہے رپورٹ آنے پر کاروائی کریں گے ماسٹر فضل حسین نے کہا کہ چیف جسٹس اس جعلساز سے میری جان چھڑائیں انہوں نے کہا کہ میرا پوتا بھی تین ماہ سے لاپتہ ہے اسے بھی نجانے مہاں چھوڑ آئی ہے اس ے پہکے بھی بچے میرے پاس چھوڑ کر کئی کئی دن غائب رہتی تھی۔۔

میرپور (کے سیون نیوز ) عوامی حقوق فورم کے کنونئیر سہیل شجاع مجاہد نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ میرپور کی مرکزی حیثیت کو ختم ...
16/10/2025

میرپور (کے سیون نیوز ) عوامی حقوق فورم کے کنونئیر سہیل شجاع مجاہد نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ میرپور کی مرکزی حیثیت کو ختم کرنے اور نئے بورڈز نہیں بنانے دینگے ،میرپور سے تعصب ختم کیا جائے ہم سالانہ 57 ارب روپے ٹیکس دیتے ہیں بورڈ کے قیام کے بجاے اس کے ہر ضلع میں فیسلٹیشن سنٹر بنائے جائیں ، کے آئی سی میرپور کو مکمل دل کا ہسپتال بنایا جاے میرپور میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ڈرائی پورٹ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر انجمن تاجران میرپور کے صدور آصف جاوید ڈار،چودھری محمد نعیم ،سابق صدر چیمبر فیصل منظور ،صرافہ یونین کے حاجی طارق زرگر ،راجہ خالد محمود، ممبر کور کمیٹی ظفر اقبال مغل،ہمایوں پاشا ،سابق ڈی جی ایم ڈی ایچ اے چودھری منشا ،ذکا جوشی ،تنویر غازی ،چودھری کاشف گجر ،شکور احمد مغل، کونسلرز میونسپل کارپویشن نیاز بشیر چیچی،راجہ رب نواز ،قربان یوسف ،ناصر محمود ،کامران غالب ،وکلا کمیونٹی سے سردار عمیر نسیم ،یاسر شہزاد ،رضوان طالب ،شہزاد مغل ،مختار مغل ،شمریز آصف ،عدنان چودھری سمیت سول سے سوسائٹی وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کی کال پر میرپور کے تاجروں نے شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اپنا اربوں کا نقصان قومی مفاد کے لیے کیا مگر بدقسمتی سے بعض سیاستدانوں نے بغض میرپور میں تعلیمی بورڈ میرپور کی تقسیم کو ایجنڈے میں شامل کروا دیا اور اس کو بغض میرپور میں فوری وزیر اعظم کے ٹیبل پر بھی پہنچا دیا گیا ہم اس قومی ادارے کو تقسیم نہیں ہونے دینگے تعلیمی بورڈ کی تقسیم سے طلبا و طالبات پر بوجھ پڑیگا شہر کی تمام تنظیمیں اور سول سوسائٹی متحد ہو چکے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر اس کا نوٹس لیں اور اس اہم ادارے کو محض بغض میں تقسیم نہ کیا جاے اگر کوئی زور زبردستی کی گئی اور جان بوجھ کر اس ادارے کو تقسیم کیا گیا تو پھر تاریخی احتجاج کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ میرپور سے ہمشیہ امتیازی سلوک کیا جاتا رہا ہے یہاں سے ووٹ لینے والے غائب ہو جاتے ہیں ان کو شہری حقوق کے تحفظ کوئی غرض نہیں ہے شہر کی سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں ڈرائی پورٹ کا وعدہ کیا گیا مگر بیس سال سے اس کی راہ میں پاکستانی بیوروکریسی آڑے آ جاتی ہے پچیس سال سے شہر کا ستر فیصد حصہ اس سے محروم ہے اس کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جائیں انھوں نے کہا کہ میرپور سے 54 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا مگر اس شہر میں کیا خرچ کیا جاتا ہے؟ انھوں نے کہا کہ عوامی تحفظ حقوق کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ہم نے حکومت کو میرپور کے اہم مسائل کے حوالے سے چودہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دے دیا ہے
اگر اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پھر باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دینگے انھوں نے کہا کے آئی سی میرپور کو مکمل دل کا ہسپتال بنایا جائے تاکہ لوگوں کو طبی سہولیات مہیا آ سکیں جبکہ ڈرائی پورٹ کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں میرپور میں کیڈٹ کالج ،ایم تھری موٹروے اور انڈسٹریل زون بنایا جاے جبکہ منگلا ڈیم سے پانی کا فوری اخراج کیا جاے تاکہ آبادی کو خطرہ کم ہو جیالوجیکل سروے بھی کروایا جائے انھوں نے کہا کہ گریٹر واٹر سپلائی اور گریٹر سیوریج سسٹم میں اربوں کی کرپشن کی انکوائری کی جائے جبکہ ہیلتھ کارڈ پر فوری علاج معالجہ شروع کیا جاے انھوں نے کہا کہ کشمیر پریس کلب کے لیے اعلان کردہ ایک کڑوڑ کی گرانٹ وفاق حکومت فوری مہیا کرے انھوں نے مطالبہ کیا کہ میرپور کی مرکزی شاہراؤں علامہ اقبال روڈ ،میاں محمد روڈ میرپور کوٹلی روڈ کو جلد مکمل کیا جاے انھوں نے کہا کہ زلزلہ میرپور کے متاثرین کو آج تک ایک روپیہ نہیں دیا گیا جو ظلم ہے حکومت ہوش کے ناخن لے انھوں نے کہا کہ ڈنڈہ کلچر آزاد کشمیر کی روایت نہیں ہے یہ وزیراعظم اور وزرا اور ممبران اسمبلی اور سرکاری اداروں میں اندھی کرپشن کی وجہ سے ہوا ہے ایکشن کمیٹی کو بنیادی طور پر پروموٹ کرنے والے یہی لوگ ہیں بیس سال سے شہریوں کو ذلیل و خوار کیا گیا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مطالبات کے حق میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کے دوران سانحہ پلاک اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نا خوش گوار واقعات کی انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دی جاے۔۔۔

مسئلہ کشمیر پر فوری بین الاقوامی ایکشن کی ضرورت ہے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کا جنوبی کوریا میں سیمینار سے خ...
15/10/2025

مسئلہ کشمیر پر فوری بین الاقوامی ایکشن کی ضرورت ہے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید کا جنوبی کوریا میں سیمینار سے خطاب

سیول، جنوبی کوریا / برسلز – 15 اکتوبر 2025 –
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے جموں و کشمیر کے تنازعے پر بین الاقوامی برادری کے فوری اور سنجیدہ ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے بارے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

’’بلیک ڈے: کشمیر کی انصاف اور آزادی کے لیے پکار" کے عنوان سے سیمینار میں بین الاقوامی شخصیات اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور سفارتکاروں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ انٹرنیشنل انٹرچینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی ڈی اے) نے پروگرام کا اہتمام کیا۔ تقریب سے تنظیم کے صدر ڈاکٹر ’’یونگجومن‘‘ اور جنوبی کوریا میں پاکستان کے سفیر سید معظم حسین شاہ نے بھی خطاب کیا۔

سفیر پاکستان سید معظم شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں کے لیے پاکستان کی ہمیشہ مکمل حمایت رہی ہے اور یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو عدل و انصاف دینے سے انکار کرکے اور انکے حقوق سلب کرکے بھارت علاقے میں امن و امان کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انصاف سے انکار امن و آشتی سے انکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور تمام بین الاقوامی قوانین اور قواعد کے مطابق ان کی یہ جدوجہد قانونی اور جائز ہے۔ سفیر پاکستان سید معظم شاہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انٹرنیشنل انٹرچینج ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی آئی ڈی اے) کے صدر ڈاکٹر ’’یونگجومن‘‘ نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں جنوبی کوریا میں آگاہی پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم کے مختلف ممالک میں نمائندے ہیں اور وہ دوسرے ملکوں میں بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے۔ مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

اپنے خطاب میں، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کشمیری عوام کی تاریخی اور موجودہ جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے 5 اگست 2019 کو بھارت کے یکطرفہ طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مقبوضہ کشمیرکا خطہ دنیا کا سب سے زیادہ فوجی کنٹرول والا

علاقہ تصور کیا جاتا ہے جہاں اظہار رائے کی آزادی کو دبایا جاتا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلیوں کی طرف بھی توجہ دلائی، جس کے ذریعے بھارت مقبوضہ علاقے میں غیرکشمیریوں کو آباد کرکے کشمیریوں کی آبادی کو کم کرنے کے منصوبے پر مسلسل عمل کررہا ہے۔

نیز ہر روز ظلم و ستم جاری ہے اور کشمیریوں کے سیاسی اور معاشی استحصال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ان اقدامات کو جنیوا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو ان غیرقانونی اور غیراخلاقی اقدامات سے روکے۔

سیمینار کےدوران بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماؤں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں بشمول یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، خرم پرویز اور سجاد گل کے بارے میں بھی بات ہوئی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

علی رضا سید نے زور دیا کہ دہائیوں کی جبر کے باوجود، کشمیری عوام کا جذبہ ٹوٹا نہیں ہے، اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کی ان کی پرامن جدوجہد جاری ہے۔

بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے، علی رضا سید نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ محض جنوبی ایشیا کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ بین الاقوامی امن سے جڑا ہوا ہے اور عالمی انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا سمیت تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے اخلاقی اور سفارتی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے، مسئلہ کشمیر پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کریں، انسانی حقوق کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کا پرامن اور منصفانہ حل نکالنے میں مدد فراہم کریں۔

تقریب کا اختتام جموں و کشمیر کے عوام کے لیے انصاف، امن اور خودارادیت کے حق میں مشترکہ مطالبے پر ہوا۔

14/10/2025

گزشتہ رات محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کالج کے مین گیٹ کے نزدیک جھاڑیوں میں ایک بہت بڑا اژدھا سانپ دیکھا گیا۔۔۔

13/10/2025

سابق وزیر بلدیات راجہ نصیر کو ہزاروں چاہنے والوں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K 7 News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share