Jk Production

Jk Production JKP is fastest internet based News/video/ vlogging platform of Kashmir Culture& Current Issue
(1)

29/08/2026

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہم سب اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں

سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے اپنے آخری اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب میں آزادکشمیر میں حالیہ واقعات...
28/08/2026

سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے اپنے آخری اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب میں آزادکشمیر میں حالیہ واقعات کے دوران 100 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونےکا انکشاف کیا ہے

وزیراعظم آزاد کشمیر کے پہلے خطاب میں راولاکوٹ دھرنے اور موجودہ بحران کا ذکر نہ ہونا مایوس کن: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیر...
28/08/2026

وزیراعظم آزاد کشمیر کے پہلے خطاب میں راولاکوٹ دھرنے اور موجودہ بحران کا ذکر نہ ہونا مایوس کن

: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کا اسمبلی سے حلف برداری کے بعد پہلا خطاب موجودہ درپیش بحران اور عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے میں ناکام رہا ہے۔ علاقے کی موجودہ گھمبیر صورتحال، خصوصاً راولاکوٹ میں جاری دھرنے اور عوامی مطالبات کے تناظر میں سیاسی و عوامی حلقوں نے اس خطاب کو غیر تسلی بخش اور غیر حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔

خطے کو اس وقت سنگین سیاسی و معاشی مسائل کا سامنا ہے، جن میں راولاکوٹ دھرنا سب سے اہم نقطہ تھا۔ توقع کی جا رہی تھی کہ نئے وزیراعظم اپنے پہلے ہی خطاب میں اس کشیدہ صورتحال پر واضح حکمت عملی، حل اور ریلیف کا اعلان کریں گے، تاہم اس اہم ترین معاملے کو چھوئے بغیر گزر جانا عوامی خدشات کو مزید بڑھانے کا سبب بنا ہے

عوام کا ماننا ہے کہ صرف روایتی تقریروں کی بجائے حکومت کو فوری طور پر راولاکوٹ دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات اور درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی و ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں پائے جانے والے اضطراب کو ختم کیا جا سکے***
Jk Production

28/08/2026

افتخار گیلانی 30 ووٹ لیکر آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے.

28/08/2026

نامزد وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے گھر پہنچ گئے،انھیں راضی کر کے اسمبلی اجلاس میں لے گئے
فاروق حیدر خان کا افتخار گیلانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ

*ہارنے والا جیتنے والوں پر حکومت کیسے کر سکتا ہے؟ آزاد کشمیر میں بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی پر ن لیگ کے کارکنان سرا...
28/08/2026

*ہارنے والا جیتنے والوں پر حکومت کیسے کر سکتا ہے؟ آزاد کشمیر میں بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی پر ن لیگ کے کارکنان سراپا احتجاج*

: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد کیے جانے پر پارٹی کے مقامی کارکنان اور رہنماؤں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے، جس کے بعد قیادت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی لہر دوڑ گئی ہے۔

ن لیگ آزاد کشمیر کے کارکنان نے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے قیادت سے چبھتا ہوا سوال کیا ہے کہ "کیا انتخابات میں شکست کھانے والا شخص جیتنے والوں پر حکومت کر سکتا ہے؟" ن لیگ کے مقامی جیالوں کا کہنا ہے کہ جنہوں نے الیکشن میں دن رات محنت کر کے کامیابی حاصل کی، ان کی حق تلفی کرتے ہوئے ایک ہارنے والے امیدوار کو ایوان کا قائد بنانا پارٹی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

کارکنان نے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کی نامزدگی کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا تاج کسی ایسے عوامی رہنما کے سر سجایا جائے جو عوامی منشا اور الیکشن کے نتائج کے مطابق اس عہدے کا حقیقی حقدار ہو

نواز شریف نے افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا ہے، مریم اورنگزیب کا ایکس پر اعلانپاکستان مسلم لیگ (ن) مر...
27/08/2026

نواز شریف نے افتخار گیلانی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نامزد کردیا ہے، مریم اورنگزیب کا ایکس پر اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے منصب پر نامزد کیا ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارت عظمی کے عہدے پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے

آزاد کشمیر میں جو الیکشن ہار گیا، وہ وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار بن گیا، اور جو جیت گئے وہ تماشائی بن کر منہ دیکھتے رہ گئے۔ ...
27/08/2026

آزاد کشمیر میں جو الیکشن ہار گیا، وہ وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار بن گیا، اور جو جیت گئے وہ تماشائی بن کر منہ دیکھتے رہ گئے۔ میاں نواز شریف نے شاہ غلام قادر کی جگہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کے لیے نامزد کر دیا جو الیکشن ہارنے کے بعد ٹیکنوکریٹ نشست پر ممبر اسمبلی بنے، حیرانی ہے جس نواز شریف نے کبھی قومی سطح پر ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ بلند کیا تھا، آج اپنی ہی جماعت میں ووٹ لینے والوں کی بے توقیری کر رہے ہیں؟ آزاد کشمیر کے فیصلے جب تک لاڑکانہ اور جاتی اُمرا کے درباروں میں ہوتے رہیں گے، یہاں کے سیاست دان بھی اسی طرح بے توقیر ہوتے رہیں گے۔ آزاد کشمیر میں بظاہر مسلہ 12 مہاجرین نشستوں کا بنایا گیا ہے، لیکن اصل مسئلہ مقامی سیاست دان ہے، جو اپنے عوامی اثر و رسوخ کے باوجود ہر 5 سال بعد لاڑکانہ اور جاتی اُمرا کی طرف دیکھ رہا ہوتا ہے۔

26/08/2026

بیرسٹر افتخار گیلانی کی بطور وزیر اعظم نامزدگی مسترد ، شاه غلام قادر فاروق حیدر کا سخت احتجاج، اجلاس چھوڑ کر چلے گئے

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jk Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jk Production:

Shortcuts

Share