گوشئہ آرزو

گوشئہ آرزو ✨ Content creater ✨
(1)

ہوائی جہاز میں کارگو کے طور پر لدا ہوا جسم۔ آج آپ فرسٹ کلاس پرواز کرتے ہیں، کل آپ کو سامان کے طور پر لے جایا جاتا ہے۔  ہ...
03/12/2024

ہوائی جہاز میں کارگو کے طور پر لدا ہوا جسم۔

آج آپ فرسٹ کلاس پرواز کرتے ہیں، کل آپ کو سامان کے طور پر لے جایا جاتا ہے۔ ہمیشہ عاجز رہو۔ ہمیشہ شکر گزار رہیں۔ لوگوں سے ہمیشہ پیار اور حسن سلوک کریں۔

کبھی کبھار میتوں کو سرد خانے میں رکھ دیا جاتا ہے. ذرا محسوس کرنے کی کوشش کیجیے کہ میت کے لیے سرد خانے کے منفی درجہ حرارت میں کئی دنوں کے لیے لیٹنا کیسا عذاب ہوتا ہو گا؟ یہ عذاب ان کے پیارے ہی انہیں دیتے ہیں. ایک دوسرا اذیت ناک اور شرمناک معاملہ میت کو یورپی ممالک سے پاکستان لانا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی میتوں کی سب سے پہلے embalment کی جاتی ہے. جسم سے خون اور باقی مادے نکالنے، اور ان کے جگہ انفیکشن وغیرہ کو روکنے والے کیمیکل داخل کرنے کو embalment کہتے ہیں. اس عمل کے لیے سب سے پہلے میت کو برہنہ کیا جاتا ہے. پھر گلے کی سائیڈ پر کٹ لگا کر وہاں سے گزرتی ایک بڑی شریان کو ہلکا سا باہر کھینچا جاتا ہے (یہ شریان نبض کی طرح محسوس کی جا سکتی ہے). اس شریان کو ہلکا سا کاٹ کر اس میں کینولا داخل کیا جاتا ہے اور شریان کو باندھ دیا جاتا ہے تاکہ عمل کے دوران کینولا باہر نہ نکلے. یہ کینولا دوسری جانب سے ایک مشین سے لگا ہوتا ہے. وہ مشین ایک مائع جسم میں دھکیلتی ہے جو سارے جسم کی رگوں میں پھیل جاتا ہے. خون کو جسم سے باہر نکالنے کے لیے ٹانگ کے جوڑ کے قریب ایک اور بڑی شریان کو کٹ لگایا جاتا ہے. اس کے بعد پیٹ اور سینے میں کٹ لگا کر نرم اعضاء پنکچر کیے جاتے ہیں اور کیمیکل بھر کر پیٹ اور سینے کو سِیل کر دیا جاتا ہے. منہ بند کرنے کے لیے کبھی کوئی گوند نما چیز لگائی جاتی ہے اور کبھی سلائی کر دی جاتی ہے. اس عمل کو میں نے اس لیے وضاحت سے لکھا ہے تاکہ سب پڑھنے والے اپنی جذباتیت کو ایک طرف رکھ کر میت کی حد سے بڑھی ہوئی بےحرمتی اور تکلیف پر تھوڑی دیر غور کر لیں. کیا آخری دیدار اور وطن کی مٹی کی یہ قیمت درست ہے؟ کیا یہ بہت مہنگا سودا نہیں؟ آخر ہم اپنے پیاروں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟ صرف اس لیے کہ فلاں آخری بار چہرہ دیکھ لے؟ یا اس لیے کہ لوگ واہ واہ کریں کہ بہت بڑا جنازہ تھا؟ یا اس لیے کہ ہماری بےعزتی نہ ہو جائے کہ جنازے میں بہت تھوڑے لوگ تھے؟


بات بہت سادہ اور سیدھی ہے. جو شخص دنیا سے چلا جائے اس کے جنازے میں صرف اتنی ہی دیر ہونی چاہیے جتنی قبر کھودنے اور کفن دفن کا انتظام کرنے میں ہوتی ہے. اللہ کا یہی حکم ہے. اگر کوئی پیارا دور ہے تو وہ صبر کرے اور میت کے لیے دعا اور صدقہ کرے. صرف چہرہ دیکھنے کے لیے میت کو تکلیف نہ دے. جس کی موت جہاں لکھی ہے وہیں آنی ہے. اگر پردیس میں موت آ جائے تو وہیں قبر بنانا بہتر ہے. اگر کسی کو بڑا مجمع اکٹھا کرنے کا خبط ہے تو یہ ذہن میں رہے کہ بڑے جنازے صرف دنیا ہی میں گردن اکڑانے کا باعث ہو سکتے ہیں، اللہ کے ہاں ترازو مختلف ہیں.

اللہ تعالیٰ ہم سب کا انجام بخیر کرے اور سب کو موت کے بعد کی بےحرمتی اور اذیت سے محفوظ رکھے.. 🙏🙏🥹🥹🥹

30/11/2024

Beautiful vedio of the day

27/11/2024

احتجاج ختم ہو گیا ۔ سب لوگ گھروں کو چلے گئے ۔ لیکن کچھ بدنصیب ایسے تھے جو قبروں میں چلے گئے ۔ ان کے بچے منتظر ہوں گے کہ ابو کب گھر آئیں گے ؟
جواب ملے گا کبھی نہیں ۔
وہ بچے اب تاعمر یتیمی کی زندگی بسر کریں گے ۔
کیسی جنگ تھی یہ ؟
کس کے مفادات کی جنگ تھی یہ ؟
کیا یہ دین اسلام کی سربلندی کی جنگ تھی ؟
یا یہ پاکستان کی بقا کی جنگ تھی ؟
جی نہیں ۔
یہ چند کرپٹ سیاستدانوں کا آپس کا جھگڑا ہے ۔
یہ ہمیں لوٹنے کی باری لینے والوں کی آپسی لڑائی ہے ۔
یہ اس کرسی کی جنگ ہے جس پر بیٹھ کر ایک شخص کو 24 کروڑ عوام کو پانچ سال تک لوٹنے کا موقع مہیا کیا جاتا ہے ۔
نہ تو عمران خان کے دور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں نہ ہی شہباز شریف نے معاشرے کو جنت بنا دیا ہے ۔
ہر بندہ آکر ایک ہی بات کرتا ہے ۔
"قوم مشکل حالات سے گزر رہی ہے ۔ قربانیاں دینی ہوں گی ۔ پھر اچھا وقت آئے گا ۔"
یہ چند جملے سنتے سنتے بڈھے ہو گئے ہم ۔ سیاستدان قرضے لے لے کر عیاشیاں کرتے رہے اور قوم قربانیاں دیتی رہی ۔
سیاستدان امیر سے امیر ترین ہوتے گئے اور قوم غریب سے غریب ترین ہوتی گئی ۔
اچھا وقت صرف اس کا آیا جسے عہدہ مل گیا ۔
قوم نے سڑکوں پر ڈنڈے کھائے ۔ جانیں دیں ۔
ملک کی خاطر نہیں ۔ دین کی خاطر نہیں ۔
رحم کریں اپنے بچوں پر ۔
جمہوریت صرف ان قوموں کے لیئے اچھی ہے جہاں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے ۔ جن کے پاس اللہ کا قانون نہیں ہے ۔ وہ جو بھی قانون باہمی رضامندی سے بنائیں انہیں فرق نہیں پڑتا ۔
ہمارے پاس اللہ کا قانون ہے ۔ ہم نے وہی نافذ کرنا ہے ۔ لیکن وہ جمہوریت سے کبھی بھی نہیں آسکتا ۔ دس میں سے نو لوگ کبھی نہیں چاہیں گے کہ اللہ کا قانون نافذ ہو ۔
اپنی جان دیں کسی مقصد کی خاطر ۔ آپ کے بچے یتیم ہوں تو ایسے کہ آپ ان کے لیئے باپ جیسی ریاست چھوڑ کر جائیں ۔
زندگی کسی مقصد کو دیں ۔ جان بھی کسی مقصد کی خاطر قربان کریں ۔
*غیر سیاسی پوسٹ*

12/11/2024

Lok virsa 2024 mela

12/11/2024

Lok virsa day 3

Garhi chori hue hai islamabad main daikhi g*e hai jis ksi ko nzr aey rabta krain.     ゚
01/11/2024

Garhi chori hue hai islamabad main daikhi g*e hai jis ksi ko nzr aey rabta krain.

01/11/2024

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars – they help me earn money to keep making content that you love.

Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars.

24/10/2024

Address

Islamabad

Telephone

+923345924434

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گوشئہ آرزو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to گوشئہ آرزو:

Share