
25/11/2024
مراد سعید کا اہم پیغام
عمران خان کی قابلِ فخر قوم!
آپ نے ہمیشہ عمران خان کی لاج رکھی ہے، آپ کی جرات آپ کے حوصلے کو سلام۔
آئی ایس ایف اور یوتھ کے جوانو!
شکریہ۔ آپ نے وفاداری اور بہادری کی جو داستانیں رقم کی ہیں اس ملک کی تاریخ ہمیشہ اس کی گواہی دے گی۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں!
آپ کے ہم وطن گذشتہ ۲۴ گھنٹے سے ریاستی جبر کے خلاف برسر پیکار آپ کے شہر پہنچے ہیں۔ آج آپ نے ایک مرتبہ پھر ۲۵ مئی اور ۱۸ مارچ کی اپنے ایثار کی روایت دہرانی ہے۔
آپ کا صبر، جبر پر غالب آرہا ہے۔ پوری دنیا میں پاکستانی آپ کے ہم آواز ہیں۔ آپ نے یونہی پرامن رہنا ہے۔ تھکنا نہیں، تھکانا ہے۔ وہ بندوق کے بھروسے ہیں اور آپ کی طاقت آپ کا حوصلہ ہے۔ اسے قائم رکھنا ہے۔ آپ کا صبر، آپ کا حوصلہ جیتے گا۔ جیتنے والا ہے انشاء اللہ۔ اپنی نظریں اسی طرح منزل پر رکھیں۔ ڈی چوک پہنچنا آپ کے لیڈر کا حکم ہے اور فیصلے صرف اور صرف عمران خان کا اختیار۔
, ,