SBM Digital

SBM Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SBM Digital, Media/News Company, Islamabad.

No propaganda only truth

Not influenced by any agenda
Nor a spokesperson for any political narrative

Our only mission

propaganda-free, transparent,
and fact-based reporting

A journey of journalistic values and truth

Stay informed stay with the truth

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس: نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیےقومی احتساب بیورو ...
02/06/2026

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس: نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے ضبط شدہ اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کر دیے۔ پشاور میں منعقدہ تقریب میں چیئرمین نیب نزیر بٹ نے اثاثے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کے سپرد کیے۔

نیب کے مطابق ضبط شدہ اثاثوں میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ کیس میں 37 ارب روپے سے زائد کے سرکاری فنڈز کے مبینہ غبن کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ 1500 سے زائد بینک اکاؤنٹس کا فرانزک اور مالیاتی تجزیہ کیا گیا ہے۔ نیب نے مزید ریکوری اور قانونی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

#نیب


















02/06/2026

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی خیبر پختونخواہ کا قافلہ اڈیالہ جیل کی جانب روانہ

02/06/2026

کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں، کسی پر تنقید کر کے سیاست نہیں کرتا، نواز شریف

گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ مخالفین پر تنقید یا ذاتی حملے کر کے ووٹ حاصل کرنے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگتے ہیں۔

نواز شریف نے کہا، “میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کر کے، کسی کی برائی کر کے ووٹ نہیں مانگتا، ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگتے ہیں۔”

نواز شریف ان دنوں گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں جہاں وہ پارٹی امیدواروں اور رہنماؤں سے ملاقاتوں کے علاوہ انتخابی مہم میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی، اسقاط حمل اور بعد ازاں گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302...
02/06/2026

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی، اسقاط حمل اور بعد ازاں گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 شامل ہونے کے بعد مالکان کو دوبارہ شاملِ تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مالکان کو دوبارہ تفتیش میں شامل ہونے کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل عدالت میں متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں مالکان کو بعض الزامات سے بے گناہ قرار دیا گیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں مالکان کے بیٹے کو نامزد نہیں کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ اسقاط حمل کے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد اسے فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو علاج کے لیے سروسز اسپتال لاہور لایا گیا تھا، تاہم دورانِ علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔ موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اگر مبینہ اسقاط حمل کے لیے کیے گئے آپریشن میں کسی نجی اسپتال یا طبی عملے کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایک ملزم کو پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے۔ قتل کی دفعہ شامل ہونے کے بعد کیس جینڈر سیل سے منتقل کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ مکمل رپورٹ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ارسال کر دی گئی۔

قومی اقتصادی سروے 2025-26: پاکستان میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز،گائے، بھینس، بکریوں، بھیڑوں، اونٹوں، گھوڑوں اور خ...
02/06/2026

قومی اقتصادی سروے 2025-26: پاکستان میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ سے تجاوز،گائے، بھینس، بکریوں، بھیڑوں، اونٹوں، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں بھی اضافہ، ماہی گیری کے شعبے نے 1.7 فیصد ترقی ریکارڈ کی۔

اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں لائیو اسٹاک شعبے نے رواں مالی سال 3.8 فیصد نمو حاصل کی جبکہ مختلف مویشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہو گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار جبکہ گھوڑوں کی تعداد 0.8 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی۔

اقتصادی سروے کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جس میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گائے کی تعداد 3.8 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی۔

بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد اضافے کے بعد 3 کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اونٹوں کی تعداد میں بھی 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 11 لاکھ 93 ہزار تک پہنچ گئی۔

دستاویز کے مطابق ماہی گیری کے شعبے نے بھی رواں مالی سال 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گردش کرنے والی خبروں کی تر...
31/05/2026

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے یا اس کا حوالہ دینے سے قبل اس کی تصدیق کی جانی چاہیے اور جعلی خبروں سے گریز کرنا چاہیے۔

اپنے بیان میں علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ افراد کو اپنی حالیہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹرپ کے ثبوت بھی نجی پیغام کے ذریعے ارسال کیے ہیں تاکہ خبر کی درستگی کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس خبر کے حوالے سے ان کے دوستوں اور دیگر افراد کی جانب سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے، جن میں بعض سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

علی موسیٰ گیلانی نے سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اور یو اے ای ایمبیسی اسلام آباد معاہدے پر اس کے متن اور روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈی پورٹیشن (ملک بدری) سے متعلق گردش کرنے والی خبر مکمل طور پر جھوٹی اور گمراہ کن ہے۔

انہوں نے اپنی حالیہ یو اے ای ٹرپ کی تصاویر اور دیگر شواہد بھی شیئر کیے۔

https://x.com/syedmusagillani/status/2061004595074363597?s=46















بلوچستان کے وسائل سے متعلق معاملات کو قومی میڈیا میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، ثناء اللہ بلوچبلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنم...
31/05/2026

بلوچستان کے وسائل سے متعلق معاملات کو قومی میڈیا میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، ثناء اللہ بلوچ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ثناء اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 منٹ سے جیو نیوز دیکھ رہا ہوں، جہاں ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس اور مبینہ غیر قانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے معاملے کو مسلسل اور بھرپور کوریج دی جا رہی ہے، تاہم بلوچستان میں متنازعہ نئے معدنیات ایکٹ کے تحت صوبے کے معدنی وسائل اور وسیع اراضی مختلف کمپنیوں کے حوالے کیے جانے جیسے اہم معاملے پر قومی میڈیا ایک منٹ کی کوریج بھی دینے کو تیار نہیں۔

ثناء اللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ محض ادارتی ترجیح کا مسئلہ نہیں بلکہ اس بات کی عکاسی ہے کہ بلوچستان کے وسائل، حقوق اور آواز کو منظم انداز میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شہر کے پلاٹ قومی خبر بن جاتے ہیں، مگر پورے صوبے کے مستقبل سے متعلق فیصلے قومی بحث کا حصہ نہیں بنتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی خاموشی اصل مسئلہ نہیں، بلکہ اسے خاموش رکھنے کی کوشش اصل مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل اور مستقبل سے جڑے معاملات پر قومی سطح پر سنجیدہ بحث اور متوازن میڈیا کوریج ضروری ہے۔

https://www.facebook.com/share/p/1D711xnCZ2/?mibextid=wwXIfr

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی برقرار، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکاناسلام آباد: محکمہ موسمی...
31/05/2026

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گرمی برقرار، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم موسم برقرار رہے گا، جبکہ مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ساہیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، لیہ اور بھکر میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم رہے گا، تاہم جنوب مشرقی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ نصیر آباد، لورالائی، کوہلو، بارکھان، موسیٰ خیل اور خضدار میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

:

#موسم #بارش #گرمی #پنجاب #بلوچستان #خیبرپختونخوا #سندھ

قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر عارضی ٹول ٹیکس کو جائز قرار دے دیاسنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی...
31/05/2026

قطر نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر عارضی ٹول ٹیکس کو جائز قرار دے دیا

سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر مستقل بنیادوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنا مناسب نہیں، کیونکہ اس کے مالی اثرات بالآخر عالمی صارفین کو برداشت کرنا پڑیں گے، جو قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران بارودی سرنگوں کی صفائی، بحری راستوں کے تحفظ اور دیگر ضروری انتظامات کے لیے عارضی طور پر ٹول ٹیکس وصول کرتا ہے تو محدود مدت کے لیے اس معاملے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

شیخ سعود نے زور دیا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کی اہمیت کے پیش نظر ایسے اقدامات احتیاط اور بین الاقوامی تعاون کے ساتھ کیے جانے چاہییں تاکہ عالمی منڈیوں پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

#قطر #ایران

30/05/2026

مظفرآباد: حکومت اور ایکشن کمیٹی کے مذاکرات بے نتیجہ، 9 جون کی پہیہ جام ہڑتال کی کال برقرار!

پاکستان کے زیر انتظام آزاد جموں کشمیر میں عوامی مطالبات کے حق میں سرگرم 'جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی'، حکومتِ پاکستان اور حکومتِ آزاد کشمیر کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔
ایکشن کمیٹی کے مطابق دن بھر جاری رہنے والے ان مذاکرات میں 'معاہدہ مظفرآباد' اور مہاجرین کی سیٹوں سمیت دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی بحث کی گئی۔ حکومتی وفد نے عوامی ایکشن کمیٹی سے 9 جون کو دی جانے والی احتجاجی کال ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے کمیٹی نے عوامی امنگوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ 9 جون کی احتجاجی کال اپنے شیڈول کے مطابق برقرار رہے گی اور عوام الناس اس دن کے لیے اپنی تیاریاں مزید تیز کر دیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی ہر سنجیدہ کوشش کا خیرمقدم کرتی رہے گی۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SBM Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SBM Digital:

Shortcuts

Share