Mani Writes シ

Mani Writes シ ایسا نہیں کہ تیری جگہ کوئی اور آ گیا 😥
لیکن تیرا مقام بھی اب تیرا نہیں رہا 💔

01/08/2025

🖤

30/07/2025

میں اپنی دوستی کو شہر میں رسوا نہیں کرتا ۔"

محبت میں بھی کرتا ہوں مگر چرچا نہیں کرتا ۔"

جو مجھ سے ملنے آجائے میں دل سے اُسکا خادم ہوں۔"

جو اُٹھ کر جانا چاہے میں اُسے روکا نہیں کرتا ۔"

جسے میں چھوڑ دیتا ہوں اُسے میں بھول جاتا ہوں۔"

پھر اُس ہستی کی جانب میں کبھی دیکھا نہیں کرتا ۔"

تیرا اصرار سر آنکھوں پر کہ تم کو بھول جاؤں میں ۔"

میں کوشش کر کے دیکھوں گا مگر وعدہ نہیں کرتا ۔"

24/07/2025

تیرے بدلے ہوئے لہجے سے کہیں بہتر ہے۔"

ہم جدائی کی اذیت ہی گوارا کر لیں۔"

کچھ خدا ایسا کرے تجھ کو محبت ہو جائے ۔"

تو پکارے ہمیں اور ہم تجھ سے کنارہ کر لیں۔"

09/07/2025

اپنی مستی، کہ تیرے قُرب کے سرشاری میں۔"
اب میں کچھ اور بھی آسان ہوں دُشواری میں ۔
ایک تعلق کو بکھرنے سے بچانے کے لیے ۔"
میرے دن رات گزرتے ہیں اداکاری میں ۔"
اپنی تعمیر اٹھاتے تو کوئی بات بھی تھی۔"
تم نے ایک عمر گنوا دی میری مسماری میں۔"

05/07/2025

میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب ۔"
میرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی ۔"
اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے۔"
یہ بھی قبول ہے کہ مجھے چھین لے کوئی ۔"
ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں۔"
آخر میرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی ۔"
ایک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر "
کاش اس زبان دراز کا منہ نوچ لے کوئی۔"

04/07/2025

جان ہوتے ہوئے بے جان بُرے لگتے ہیں۔"
خوش ادا لوگ پریشان بُرے لگتے ہیں ۔"
اچھی لگتی ہیں مجھے نیلگوں آنکھیں لیکن ۔"
اُن میں ٹھہرے ہوئے طوفان بُرے لگتے ہیں۔"
تیری رحمت سے تو انکار نہیں ہے ہے مولا ۔"
جیب خالی ہو تو مہمان بُرے لگتے ہیں۔
میں نے ایک شخص کو کیا جیت کے ہارا ۔"
اب مجھے کھیل کے میدان بُرے لگتے ہیں ۔"

03/07/2025

دل بضد ہے کہ اُسے چھو کے سراہا جائے۔"
آنکھ کہتی ہے اُسے دور سے چاہا جائے ۔"
توں یہاں بیٹھ میرے جسم ، اُسے مل آؤں۔"
یہ نہ ہو توں بھی میرے ساتھ گناہا جائے۔"
دشت چھوٹا ہے تڑپنے کی جگہ تھوڑی ہے۔"
تیرے بیمار سے کھل کر نہ کراہا جائے ۔"

02/07/2025

ہم سماعت کو ہتھیلی پہ لئے پھرتے ہیں۔"
تیری آواز میں کوئی تو پکارے ہم کو ۔"
تو ہے وہ قیمتی نقصان جو راس آیا ہے ۔"
اچھے لگتے ہیں تیرے بعد خسارے ہم کو ۔"

01/07/2025

دل کا عنوان کہا کرتے تھے ، تم مجھے جان کہا کرتے تھے۔"
واقعی مجھ سے محبت ہے تمہیں ، ہو کے حیران کہا کرتے تھے۔"
تم نے کچھ مجھ سے کہا ہے شاید۔"
بن کے انجان کہا کرتے تھے۔"
یاد ہے مجھ سے ملے تھے جب تم دل کو سنسان کہا کرتے تھے ۔"
لوگ جس بات کو ضد کہتے ہیں ، تم اسے مان کہا کرتے تھے ۔"

30/06/2025

ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے۔"
کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے ۔"
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا ۔"
اے میری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے ۔"
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام تیرا ۔"
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے۔"

29/06/2025

ذرا سی بات پہ نم دیدہ ہوا کرتے تھے ۔"
ہم بھی کیا سادہ و پیچیدہ ہوا کرتے تھے۔"
اب ہمیں دیکھ کے لگتا تو نہیں ہے لیکن ۔"
ہم کبھی اُس کے پسندیدہ ہوا کرتے تھے۔"
تو نے کس موج میں یہ حال کیا ہے اپنا ۔"
لوگ کیا کیا تیرے گرویدہ ہوا کرتے تھے ۔"

27/06/2025

خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے۔"
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں۔
مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی ۔"
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے۔"
جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے۔"
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے ۔"

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mani Writes シ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mani Writes シ:

Share