21/02/2025
ڈیرہ اسمٰعیل خان کی دھرتی نے مختلف شعبہ زندگی میں ماہریت رکھنے والے افراد کو جنم دیا۔ ایسے ڈیرہ اسمٰعیل خان کا فخر ملک نعمت اللّٰہ راؤ جن کا تعلق ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل پروآ یونین کونسل ماہڑہ۔اور رمک کے شہر نزدیک ترین اور انتہائی پسماندہ ترین علاقہ کچہ بستی سموکھے والی سے ہے۔ملک نعمت راؤ۔جوکہ ایک انتہائی زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور علاقے کی جانی پہچانی شخصیت ہےجن کا شوق گھوڑ سواری ۔اور نیزہ بازی ہے ۔ جو کہ اپنے فن انتہائی مہارت رکھتے ہیں ۔اور ایک اچھے سوار ہیں۔دیسی نیزہ بازی میں ایک رتبہ رکھتے ہیں ۔ نیزہ بازی کے میدان ضلعی اور صوبائی سطح پر ایک بڑا نام کمایا اور ایک نامور سوار ہونے کا لوہا منوایا ۔جبکہ ملکی سطح پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ۔ نہ صرف اپنا نام روش کیا بلکہ خاندان کا اور علاقے کا نام بھی روشن کیا۔ حال ہی میں ضلع اٹک میں ہونے والے نیزہ بازی ایونٹ میں نام کمایا بلکہ اپنے علاقے کی نمائندگی کی اور ایک اچھے گھوڑ سوار ہونے کا ثبوت دیا۔ جبکہ پشاور میں منعقد ایونٹ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور میدان کو سر کیا ٹاپ پوزیشن ہولڈرز رہے۔جو کہ نہ صرف علاقے کا بلکہ تحصیل پروآ و ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ساتھ پورے سرائیکی وسیب کا اعزاز ہے ۔ ملک عارف مڑل