19/05/2026
ہزاروں لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی کمائی نووا سٹی میں ایک بہتر مستقبل کے خواب کے ساتھ لگائی، مگر آج بے شمار الاٹیز تاخیر، نامکمل ڈیولپمنٹ، ریفنڈ مسائل، فائل ایشوز اور مسلسل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔
متاثرین کا الزام ہے کہ کروڑوں روپے وصول کیے گئے مگر گراؤنڈ پر وہ ترقی نظر نہیں آئی جس کے وعدے کیے گئے تھے۔
کئی افراد آج بھی اپنے ریفنڈ چیکس، فائل کلیئرنس اور انصاف کے منتظر ہیں۔
یہ ویڈیو متاثرین کی آواز، ان کے سوالات اور ان الزامات پر مبنی حقائق کو سامنے لانے کی ایک کوشش ہے۔