𝗢𝘄𝗮𝗶𝘀 𝗚𝗮𝗿𝗱𝗲𝘇𝗶

𝗢𝘄𝗮𝗶𝘀 𝗚𝗮𝗿𝗱𝗲𝘇𝗶 خاک کاپُتلا ہوں، معافی چاہتاہوں Deen-E-Islam Student | Social Issues Analyst | Anti MODERN Feminism

19/03/2025

سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں اکثریت ایسے لوگوں پر مشتمل ہے، جِن کا سوشل میڈیا کا استعمال ایسا ہے کہ اگر انہیں کوئی بول دے کہ

"کُتّا آپکا کان لے کہ بھاگ گیا ہے"، تو وہ کُتّے کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیں گے، بجائے اِسکے کہ پہلے

"وہ اپنے کان کو ہاتھ لگا کر چیک کر لیں اور تصدیق کر لیں، آیا واقعی ایسا ہوا ہے یا نہیں"

02/01/2025

اے نئے سال بتا تجھ میں نیا کیا ہے؟
ہر طرف خلق میں کیوں شور برپا ہے

روشنی دن کی وہی تاروں بھری رات وہی
آج ہم کو نظر آتی ہے ہر بات وہی

آسمان بدلا ہے افسوس، نہ بدلی ہے زمیں
ایک ہندسہ کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں

اگلے برسوں کی طرح ھونگے قرينہ تیرے
کسے معلوم نہیں بارہ مہینے تیرے

تیرا من دہر میں کچھ کھو ئے گا کچھ پائے گا
اپنی میاد بسر کرکے چلا جائے گا

تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی، شام نئی
ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی

بے سبب دیتے ہیں کیوں لوگ مبارکبادیں
غالباً بھول گئے وقت کی کڑوی یادیں

تیری آمد سے گھٹی عمر، جہاں میں سب کی
فیض نے لکھی ہے یہ نظم نرالے ڈھب کی

~فیض لدھیانوی~

ہمیشہ ایک ایسی مچھلی ہو گی، جو پورے تالاب کو گندہ کر دے گی۔اگر "ادارے" اِس بندے کو سزا نہیں دے سکتے تو پھر ادارے بھول جا...
28/11/2024

ہمیشہ ایک ایسی مچھلی ہو گی، جو پورے تالاب کو گندہ کر دے گی۔

اگر "ادارے" اِس بندے کو سزا نہیں دے سکتے تو پھر ادارے بھول جائیں کی عوام کی طرف سے انہیں عزت ملے گی۔

افسروں نے تو اے سی والے کمروں میں بیٹھ کے تبصرے کر دینے ہیں، آپ اداروں میں کام کرنے والے عوام کے ملازمین کے اور عوام کے دلوں میں، ایک دوسرے کیلئے نفرتیں پیدا کر رہے ہیں اور اِن کو ایک دوسرے کا حریف بنا رہے ہیں۔

How is it that even after comprehension by "majority" that there's a mysterious lot going on in the world, they don't th...
12/11/2024

How is it that even after comprehension by "majority" that there's a mysterious lot going on in the world, they don't think, talk or do something about it?

Reason could be 👇🏼


"ڈاکٹر ذاکر نائیک کی متوقع پاکستان آمد اور چند پاکستانی "سوشل میڈیا عالموں" کی آہ و بکا"اگر میں غلط ہوا تو میری اصلاح کی...
26/09/2024

"ڈاکٹر ذاکر نائیک کی متوقع پاکستان آمد اور چند پاکستانی "سوشل میڈیا عالموں" کی آہ و بکا"

اگر میں غلط ہوا تو میری اصلاح کیجئے گا۔

کچھ ٹائم سے سوشل میڈیا پہ باقی کچھ اہم موضوعات کی طرح دینِ اسلام پہ پاکستانی عوام کے طور طریقہ کو پڑھنے کی کوشش کر رہا ہوں تاکہ کچھ سِیکھ سکوں۔ جو چیز میں نے سب سے زیادہ نوٹ کی، ایک مثال کے ساتھ وہ آپ کیساتھ شئیر کرنا چاہوں گا۔

نیچے دی گئی پہلی تصویر دیکھیے، یہ اسی کرہِ ارض پہ کسی جگہ ایک پھل کہ تصویر ہیں جو اصل میں گول ہوتا ہے لیکن اِس کو مختلف شکلوں میں ڈھالا جا سکتا ہے۔

جب یہ پھل ابھی چھوٹا ہوتا ہے تو اسے ایک مخصوص شکل کے حول میں بند کر دیا جاتا ہے۔ جوں جوں یہ بڑا ہو گا، سپیس کی کمی اور ایک مخصوص شکل کہ جگہ ہونے کہ وجہ سے یہ اِسے جہاں جہاں جگہ دی گئی ہے ویسے ہی بڑھے گا۔ آخرکار یہ اُسی حول کی شکل اختیار کر لے گا۔

یہی مثال ہم انسانوں، خاص طور پر جِن کیلئے یہ لکھ رہا ہوں، ہم مسلمانوں کی بھی ہے۔ ہمارے یہاں جو دوست کسی خاص مدرسے یا باقی ماندہ جو اپنے اپنے گھروں یا عزیز و اقارب سے دین سیکھتے ہیں، کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ایسا ہی حول ہمارے گرد بھی بچپن سے لگا دیا جاتا ہے؟ جِس میں سوال کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی اور اُس حول کی وجہ سے ہماری جو شکل بن آتی ہے ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ اِس شکل کے علاوہ سب غلط ہے؟

کیا آپکو نہیں لگتا کہ یہی مسلمانوں کا خود ساختہ دینی جبر ہمیں ایک دوسرے سے دور کر رہا ہے؟ کیا ہم سب کے دین ِاسلام کی بنیادیں ایک ہی نہیں ہیں؟ اللّٰہ اور نبی آخر الزماں؟ قرآن اور حدیث؟ کیا اِن بنیادوں کی روشنی میں ہم سب مسلمانوں کا مقصد ایک ہی نہیں تھا؟

لیکن ہمارا طرز عمل یکسر مختلف ہے۔ اِس حول کی وجہ سے، اگرچہ پھل اندر سے بلکل وہی ہوگا لیکن چونکہ اُسکی شکل مختلف ہوگی، سو ہمیں اُس کی مخالفت کرنی ہو گی؟

ہمارے نزدیک دین کی بات کرنے کیلئے ایک خاص وضع قطع اور ایک خاص سکریپٹ ہے۔ اگر اُس سکریپٹ سے کوئی 19,20 کرے گا، بغیر یہ جانے کہ میرا علم محدود ہے، دوسرے بندے کے صحیح ہونے کے امکانات بھی ہیں، میں نے دوسرے کی مخالفت کرنی ہے۔

کسی بندے نے اگر 99 باتیں صحیح کی ہونگی، اور ایک بات اُس کی اگر غلط ہو گئی تو ہمارا رویہ یہ ہوگا کہ باقی کی 99 کو بھی اٹھا کر پھینک دیں گے؟

کچھ ہمیں مَسلکوں کا بھی ایسا نشہ پڑ چکا ہے کہ اب جب تک کوئی کسی دوسرے کو برا بھلا کہہ کر دین کی بات نہ کرے۔ وہ تو ہماری لیے جیسے دین کی بنیاد سے ہی الگ ہو گیا۔

جِن لوگوں نے مَسلکی دین کو چھوڑ کہ اصل دِینِ اسلام کی بات کی اُن کے ساتھ ہم نے کیا کیا؟ ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ساحل عدیم اِس کی زندہ مثالیں ہیں۔ جو وہ والا دین بتاتے ہیں جِس میں کہیں کوئی مسلک نہیں اور ایسا دین بتاتے ہیں جو ہر مسلمان کی ذمہ داری یے۔

لیکن بات ماننی پڑے گی کہ ہم خود ہڈ حرام ہیں۔ ایسے دین کا حصّہ بننا نہیں چاہتے جِس میں ہمیں خود جسمانی اور معاشی طور پر اپنا حصہ ڈالنا پڑے۔

ہمیں تو وہ دین چاہیے جِس میں بس سوشل میڈیا پہ ایک دوسرے مسلکوں کیخلاف پوسٹیں کریں اور اِس کے بدلے ہمیں اخروی کامیابی مِل جائے بس۔

کیا آپکو لگتا ہے کہ صرف ایسا کرنے سے آپکی اور میری اصل کامیابی ممکن ہے؟

"برطانوی خواتین کی اکثریت کیریئر کے مقابلے میں گھریلو خاتون ( housewife) ہونے کا انتخاب کرتی ہے۔"یہ میں نہیں کہہ رہا، یہ...
23/08/2024

"برطانوی خواتین کی اکثریت کیریئر کے مقابلے میں گھریلو خاتون ( housewife) ہونے کا انتخاب کرتی ہے۔"

یہ میں نہیں کہہ رہا، یہ لندن سے شائع ہونے والا ایک برطانوی مشہور روزنامہ اخبار "ڈیلی میل" کہہ رہا ہے۔

اِس اخبار کی اس رپورٹ کے مطابق 25 سال سے زائد عمر کی فُل ٹائم جابز کرنیوالی خواتین سے اُن کی رائے لی گئی۔

- 62 فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ 'خفیہ طور پر' گھریلو خاتون (housewife) بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

- 74 فیصد نے کہا کہ وہ دوسری خواتین کی طرف سے خود مختار ہونے کے لیے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔

- 78 فیصد نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھی پر مالی طور پر انحصار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مغرب میں خواتین فیمینزم کی رائیڈ پہ بیٹھ کی پورا چکر کھانے کے بعد واپس اپنی بنیادی فطرتی زندگی کے نقطے پہ واپس آ چکی ہیں۔

لیکن ہمارے معاشرے میں ابھی چند خواتین نے یہ سفر شروع ہی کیا ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خواتین کی برین واشنگ کر کے انہیں بھی مغرب کی طرح "خودمختار" اور "آزاد" بنانے کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

میں یہ نہیں کہتا کہ یہاں عورتوں پر ظلم نہیں ہوتا لیکن یہ کہاں کی عقلمندی کہ آپ چند ایسے کیسز کو اچھال اچھال کر سب خواتین کو مردوں کے خلاف جانے کیلئے تیار کرنا شروع کر دیں۔

چند مَردوں کی طرف سے اینی بیگمات پہ کیے گے ظلم پہ یہ کہنا کہ ہم سب عورتوں کو خودمختار بنا کر بلکل مرد کے سامنے کھڑا کر دیں گے، یہ ایسی ہی احمقانہ سوچ ہے جیسے کسی انسان کا ایک بازو کسی وجہ اسے ٹوٹ گیا ہو اور وہ کہے کہ میں دوسرا بازو بھی توڑ کر دونوں کو برابر کروں گا۔

مسائل کا خاتمہ ان کا حل نکالنے سے ہوتا ہے، مسائل کے سامنے مسائل کھڑے کرنے سے نہیں۔

میری جن بہنوں کو بھی لگتا ہے کہ مغربی خودمختاری اور فیمینزم کی نقالی اُن کیلئے راہِ نجات ہے اُس مسئلے کا جس کے قوی امکانات ہیں کہ اُن پہ آئے گا ہی نہیں، تو بہن یہ رپورٹ پڑھ لیں۔ شاید کہ ہم مغرب کی طرح اپنی دو جنریشنز کا نقصان کرنے سے پہلے سمجھ جائیں۔

Gangs of Dajjali Aurat Mahmood Fiaz

According to the research, women keep their desire to stay at home secret because they feel under pressure from other women to live an independent lifestyle.

14/08/2024

ہم آزاد نہیں ہیں بھائی!

جن لوگوں کے ایک طبقے کو روٹی کپڑا اور مکان،
دوسرے طبقے کو زندگی گزارنے کے جھوٹے اور کھوکھلے سٹینڈرڈز بنانے اور اُن کو برقرار رکھنے کے گھن چکر میں اتنا الجھا دیا گیا ہے اور

تیسرا طبقے کو اتنا امیر کر دیا گیا کہ اُسے کسی چیز یا انسان کی پرواہ ہی نہیں۔

اِن تینوں طبقوں کو اپنی اپنی زندگیوں میں اُن کی اپنی سوچنے کی صلاحیت کو اُس نہج تک پہنچا دیا ہے کہ بہت بنیادی چیزوں کو بھی سوچنے سمجھنے اور اُن پر اپنی خود کی رائے قائم کرنے سے قاصر ہیں۔

جن کی اپنی زندگیوں میں لیے گئے فیصلے "لوگ کیا کہیں گے" کی بنیاد پہ ہوں۔

جن کی شادیوں اور فوتگیوں پہ ہونے والی رسومات کا اُن کو کوئی پتا نہیں کہ کہاں سے آئیں لیکن سوسائیٹل پریشر کی وجہ سے کرنی ضروری ہیں، سوال نہیں اٹھا سکتے۔

جن لوگوں کا مذہبی اور سیاسی علم اور فہم اتنا کم ہے کہ کوئی بھی بندے انہیں ٹرک کی بتّی کہ پیچھے لگا کہ کہیں بھی لے جا سکتا ہے۔

ہمارے نوجوان بہن بھائی ایسی ڈرامائی زندگیاں گزار رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

جن لوگوں کیلئے اِسلام کی ڈیفینیشن ویسٹ سے آرہی ہے اور ان کی ضروریاتِ زندگی کی چیزیں درآمد ہو رہی ہیں۔

اپنے ملک میں وسائل اور معدنیات ہونے کے باوجود آپ خود انہیں استعمال نہیں کر سکتے۔

ویسٹ ہمیں قرضہ بھیک میں دے کہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہماری ہی اسمبلیوں میں ہم نے کونسے اسلام مخالف اور عوام کیلئے نقصاندہ بِل پاس کرانے ہیں۔

ہمارے قوانین ویسٹ سے مستعار لے کر بن رہے ہیں۔

اور بھی ایسی بےشمار باتیں ہیں گنوانے والی۔۔۔۔

براہ کرم، اپنے آپ کو دھوکے میں مت رکھیے۔ خوابوں خیالوں کی دنیا سے نکل آئیے۔ تین ٹائم پیٹ بھر کر روٹی کھانا آزادی نہیں ہے۔

یاد کیجئے کہ پاکستان بنانے والوں نے کِس نعرے کے ساتھ پاکستان بنایا تھا۔ آپ پاکستان کو کس جگہ لے آئے ہیں؟

آپ کے ملک کو موجودہ صورتحال تک پہنچانے میں برسرِ اقتدار طبقے کہ ساتھ ساتھ آپ اور ہم سب شامل ہیں۔

ہم سب کچھ حکمرانوں پہ ڈال کہ اپنی ذمہ داری سے مبرّا نہیں ہو سکتے۔

ابھی بھی وقت ہے، اپنے بچوں کو باجے لے کہ دینے کہ بجائے یہ بتائیے کہ آزادی لینے کا مقصد کیا تھا۔ ایسے لیڈرز پروان چڑھائیے کہ جو آپ کی ملک کو وہاں لے جانے کی صلاحیت اور جرات رکھتے ہوں جہاں اس ملک کے بنانے والے اور آپ اور ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

شکریہ!

24/07/2024

خلیل الرحمٰن قمر کے آدھی رات کو ایک عورت سے ملنے جانے پر دونوں طبقات اپنے اپنے اندر کا خَبثِ باطن ظاہر کر رہے ہیں۔

لبرل ۔ ۔ ۔ یہ وہی لوگ ہیں جو سارا سال آپ کو بتائیں گے کہ عورت اگر ننگی ہو کر بھی ناچے تو اسکی زندگی میں دخل دینے کا حق آپ کو ہرگز نہیں ہے۔ آپ کسی کی اخلاقیات کے ٹھیکے دار نہ بنیں۔

اور بزعم خود مذہبی ٹھیکیدار ۔ ۔ ۔ یہ جس مذہب کے پیروکار خود کو بتاتے ہیں، وہاں کسی پر بہتان لگانا گناہ عظیم ہے۔ اور حد تب نافذ ہوتی ہے جب چار چشم دید گواہ کسی بےحیائی کے عمل پر موجود ہوں۔

پاکستان میں کوئی تیسرا طبقہ ۔ ۔ یعنی جس میں انسانیت اور انصاف ہو ۔ ۔ مجھے کم کم نظر آیا ہے۔

کاپیڈ فرام Mahmood Fiaz

17/07/2024

محرّم میں نوحے پڑھنے، پانی کی سبیلیں لگانے اور لوگوں کو کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ انتہائی ضروری ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ واقعہ کربلا ہے کیا؟

بطورِ مسلمان ہمیں اِس واقعے اوراُن ہستیوں نے کیا سبق دیا ہے؟

پورے سال کے صرف دو دن اُن ہستیوں کو یاد کر کے اور باقی کا پورا سال اُن کی قربانیوں اور تعلیمات کو پسِ پُشت ڈال کہ کیا ہم اُن ہستیوں اور اسلام کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں؟

10/06/2024

(3/3) Surah Al-Hajj:46 "Have they not travelled throughout the land so their hearts may reason, and their ears may listen? Indeed, it is not the eyes that are blind, but it is the hearts in the chests that grow blind."

𝗧𝗵𝗶𝘀 𝘀𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱 𝘀𝘁𝗼𝗽. 𝗜 𝗮𝗺 𝗿𝗲𝗽𝗲𝗮𝘁𝗶𝗻𝗴, 𝘁𝗵𝗶𝘀 𝘀𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱 𝘀𝘁𝗼𝗽.This anchor is just in it for some money, spoiling the whole social m...
08/04/2024

𝗧𝗵𝗶𝘀 𝘀𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱 𝘀𝘁𝗼𝗽. 𝗜 𝗮𝗺 𝗿𝗲𝗽𝗲𝗮𝘁𝗶𝗻𝗴, 𝘁𝗵𝗶𝘀 𝘀𝗵𝗼𝘂𝗹𝗱 𝘀𝘁𝗼𝗽.

This anchor is just in it for some money, spoiling the whole social media society. He is encouraging other children to be vulgar and disrespectful. I don't know much about these children or their parents, but I think they have zero ethics. As social media users, we should not encourage them or these types of social media influencers because it will end up as a mess for all of us.

Address

Rawala Kot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝗢𝘄𝗮𝗶𝘀 𝗚𝗮𝗿𝗱𝗲𝘇𝗶 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category