23/08/2024
"برطانوی خواتین کی اکثریت کیریئر کے مقابلے میں گھریلو خاتون ( housewife) ہونے کا انتخاب کرتی ہے۔"
یہ میں نہیں کہہ رہا، یہ لندن سے شائع ہونے والا ایک برطانوی مشہور روزنامہ اخبار "ڈیلی میل" کہہ رہا ہے۔
اِس اخبار کی اس رپورٹ کے مطابق 25 سال سے زائد عمر کی فُل ٹائم جابز کرنیوالی خواتین سے اُن کی رائے لی گئی۔
- 62 فیصد نے اعتراف کیا کہ وہ 'خفیہ طور پر' گھریلو خاتون (housewife) بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔
- 74 فیصد نے کہا کہ وہ دوسری خواتین کی طرف سے خود مختار ہونے کے لیے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔
- 78 فیصد نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھی پر مالی طور پر انحصار کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
مغرب میں خواتین فیمینزم کی رائیڈ پہ بیٹھ کی پورا چکر کھانے کے بعد واپس اپنی بنیادی فطرتی زندگی کے نقطے پہ واپس آ چکی ہیں۔
لیکن ہمارے معاشرے میں ابھی چند خواتین نے یہ سفر شروع ہی کیا ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خواتین کی برین واشنگ کر کے انہیں بھی مغرب کی طرح "خودمختار" اور "آزاد" بنانے کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ یہاں عورتوں پر ظلم نہیں ہوتا لیکن یہ کہاں کی عقلمندی کہ آپ چند ایسے کیسز کو اچھال اچھال کر سب خواتین کو مردوں کے خلاف جانے کیلئے تیار کرنا شروع کر دیں۔
چند مَردوں کی طرف سے اینی بیگمات پہ کیے گے ظلم پہ یہ کہنا کہ ہم سب عورتوں کو خودمختار بنا کر بلکل مرد کے سامنے کھڑا کر دیں گے، یہ ایسی ہی احمقانہ سوچ ہے جیسے کسی انسان کا ایک بازو کسی وجہ اسے ٹوٹ گیا ہو اور وہ کہے کہ میں دوسرا بازو بھی توڑ کر دونوں کو برابر کروں گا۔
مسائل کا خاتمہ ان کا حل نکالنے سے ہوتا ہے، مسائل کے سامنے مسائل کھڑے کرنے سے نہیں۔
میری جن بہنوں کو بھی لگتا ہے کہ مغربی خودمختاری اور فیمینزم کی نقالی اُن کیلئے راہِ نجات ہے اُس مسئلے کا جس کے قوی امکانات ہیں کہ اُن پہ آئے گا ہی نہیں، تو بہن یہ رپورٹ پڑھ لیں۔ شاید کہ ہم مغرب کی طرح اپنی دو جنریشنز کا نقصان کرنے سے پہلے سمجھ جائیں۔
Gangs of Dajjali Aurat Mahmood Fiaz
According to the research, women keep their desire to stay at home secret because they feel under pressure from other women to live an independent lifestyle.