
15/08/2025
تمہاری جدوجہد کے وہ لمحے جو راتوں کی نیند اور دنوں کو محنت میں گزرے، ان سے دنیا کو کوئی سروکار نہیں۔ لوگ تو صرف تمہارے منظر عام پر آنے والے کامیاب لمحات کی تصویر دیکھنا چاہتے ہیں، بغیر یہ جانے کہ اس تصویر کے پیچھے کتنی کہانیاں دفن ہیں۔ وہ تمہاری محنت کی دھول نہیں، بلکہ صرف تمہارے تاج کی چمک دیکھنے آتے ہیں۔
یہ دنیا ایک تماش گاہ ہے جہاں تمہاری کامیابی محض ایک تفریح بن کر رہ جاتی ہے۔ لوگ تمہاری محنت کے پس منظر کو نظر انداز کرتے ہوئے، صرف تمہاری کامیابی کے جلووں پر تالیاں بجاتے ہیں۔ مگر یاد رکھو، تمہاری محنت کا اصل صلہ تمہارے اپنے دل کی تسلی ہے، نہ کہ دنیا کی بے معنی تعریفیں۔
— عمر