
23/03/2025
آج رانی بازار میں مجھے ایک 8gb میموری کارڈ ملا جب چیک کیا تو اس میں گھر کی عورتوں اور بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز تھیں. چونکہ مالک تک پہنچانا ممکن نہ تھا. اس لئے میں نے اس میموری کارڈ کو اسی وقت توڑ دیا.
کوئی دوسرا ہوتا تو نیٹ پر چڑھا دیتا اور خوامخواہ ایک فیملی بدنام ہوتی. جس بہن کا گم ہوگیا ہے اسے ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں. 😢اب کچھ حضرات اپنی عقل استعمال کرتے ہوئے یہ کہیں گے کہ اگر آپ نے ایسا کر ہی دیا تھا تو سوشل میڈیا پر کیوں بتا رہے ہو بات بتانے کا مقصد یہ تھا کہ کبھی زندگی میں آپ کو کوئی اسی چیز ملے جس میں کسی گھر کی عزتیں ہوں تو براہ مہربانی اسکو مرد بن کے اپنے تک رکھنا کبھی تماشا نہ بنانا
آپ لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ پلیز گھر کی ویڈیوز اور تصاویر موبائل اور میموری کارڈ میں ہرگز نہ رکھیں.
اس کی وجہ سے بہت سے گھر اجڑ گئے ہیں💕