17/08/2025
اولیاء کرام کو نہ ھم خدا سمجھتے ہیں اور نہ خدا کے ھمسر اور نہ خدا کے مقابل کہ وہ خدا کے لائے ہوئے عذاب کو ٹال سکے۔
موت جسم پر آتی ہے روح پر نہیں۔ روح جسم سے نکل کر اور قوی ہوجاتی ہے۔ جسم قبر میں ویسے ہی پڑا ہوتا ہے جیسے اسے رکھا جاتا ہے۔
فرشتے بھی روحانی نورانی مخلوق ہیں مگر بإذن اللہ تعالی مؤمنین کی مدد کرتے ہیں۔ بدر کے دن ہاتھوں میں تلواریں لیکر فرشتے اترے تھے۔
أنبياء کرام اور اولیاء کا مافوق الاسباب العادیة تصرف قرآن سے ثابت ہے۔ اس سے انکار ممکن نہیں۔
مگر یہ سب اللہ تعالی کے اذن اور اختیار کے بعد ہے۔ اللہ تعالی کے مقابل ومخالف نہیں۔
جو لوگ اولیاء کے خلاف بولتے ہیں وہ اولیاء کو خدا کے مقابل جانتے ہیں۔۔۔۔ انہیں توبہ کرنی چاہیئے۔