Takht Bhai times takht bhai .

Takht Bhai times takht bhai . Media /News company

31/12/2025

پاکستان میں غربت کیوں ہیں ۔ کیا کوئی بتا سکتا ہیں ۔؟ سوال پوچنے کی وجہ پہلے کمنٹ میں ۔۔۔

تخت بھائی۔۔۔ نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائیایس ایچ او تخت بھائی اقبال حسین نے نیو ایئر نائٹ کے موقع ...
31/12/2025

تخت بھائی۔۔۔
نیو ایئر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی
ایس ایچ او تخت بھائی اقبال حسین نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نئے سال کا استقبال ہوائی فائرنگ کے بجائے نیک خواہشات اور ذمہ دار رویّے کے ساتھ کریں، کیونکہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایس ایچ او کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی واقعے کی فوری اطلاع مقامی پولیس یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ھوگئے مسلم خان صابر صدر جبکہ اکبر خان یوسفزئی ج...
30/12/2025

تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ھوگئے مسلم خان صابر صدر جبکہ اکبر خان یوسفزئی جنرل سیکرٹری منتخب ھوگئے۔تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کے سال 2026 کے انتخابات کیلئے قائم کردہ انتخابی کمیٹی صدر بار ایسوسی ایشن سیف اللہ خان ایڈوکیٹ۔سینئر بزرگ صحافی حاجی مراد علی مراد۔ابراھیم سید یوسفزئی اور رفیع اللہ پامیر جان کی نگرانی میں منعقد ھوئے جسمیں مقررہ وقت تک نومنتخب عہدیداروں کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر صدر بار ایسوسی ایشن سیف اللہ خان ایڈوکیٹ نے نومنتخب عہدیداروں کے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان اور نوٹیفیکیشن جاری کیا جس کے مطابق صدر مسلم خان صابر۔ سینیئر نائب صدر حاجی ھدایت اللہ مہمند۔جنرل سیکرٹری اکبر خان یوسفزئی۔جائنٹ سیکرٹری جاوید عالم مہمند اور فنانس سیکرٹری محمد شاھد خان بلامقابلہ منتخب ھوگئے۔نومنتخب صدر مسلم خان صابر نے تمام ساتھی ممبران صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ھوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مثبت صحافت کے ذریعے علاقے اور عوام کی بے لوث خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تخت بھائی ۔ مھمند قامی اتحاد یونین کونسل ساڑوشاہ کا گرینڈ میٹنگ گل شیر خان کالونی نری ولہ میں منعقدمردان: مھمند قامی اتح...
30/12/2025

تخت بھائی ۔ مھمند قامی اتحاد یونین کونسل ساڑوشاہ کا گرینڈ میٹنگ گل شیر خان کالونی نری ولہ میں منعقد

مردان: مھمند قامی اتحاد یونین کونسل ساڑوشاہ کا گرینڈ میٹنگ گل شیر خان کالونی نری ولہ میں منعقد ہوا جس میں یونین کونسل ساڑوشاہ کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں مھمند قامی اتحاد کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ مھمند قامی اتحاد کا مقصد یونین کونسل ساڑوشاہ کے غریب، نادار، بیوہ اور یتیم افراد کی بلا تفریق خدمت کرنا ہے، خواہ ان کا تعلق کسی بھی قوم یا برادری سے ہو۔ اتحاد کی جانب سے فلاحی سرگرمیوں اور سماجی بہبود کے پروگراموں میں مزید توسیع کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی واجد خان نے کہا کہ مھمند قامی اتحاد علاقے میں دشمنیوں کے خاتمے، دل بدی کے سدباب اور جرائم کی روک تھام میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے یونین کونسل ساڑوشاہ کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

میٹنگ کے اختتام پر دینی مدارس کے یتیم بچوں کو سردی سے بچاؤ کے لئے گرم سوئیٹر بھی منتظمین کے حوالے کیے گئے تاکہ انہیں بروقت تقسیم کیا جا سکے۔ اس موقع پر متعدد افراد نے فلاحی جذبے کے تحت نقد امداد کے اعلانات بھی کیے، جو فوری طور پر فنانس سیکرٹری کے پاس جمع کر دیے گئے۔

---

29/12/2025

ختم بخاری شریف اور تمام فضلاء کرام کو مبارکباد
جامعہ ضیاءُالعلوم ٹکر روڈ تخت بھائی میں سالانہ تکمیلِ صحیح بخاری شریف کی ایک عظیم الشان اور روحانی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 78 فضلاء کرام اور 11 حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی۔تقریب میں سابق رکنِ قومی اسمبلی اور شیخ الحدیث و التفسیر مولانا محمد قاسم نے صحیح بخاری شریف کا درس دیا۔ اس موقع پر پیرِ طریقت مولانا قاری عتیق الرحمن، جامعہ ضیاءُالعلوم کے بانی و مہتمم شیخ الحدیث مولانا ضیاءاللہ جان ہاشمی، جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی، ناظم مالیات مفتی سلیم حلیمی، عظیم روحانی پیشوا پیر طریقت الحاج سلطان محمد درویش، مولانا شمس الحق، شیخ الحدیث مولانا محمد طاہر، جمعیت طلباء اسلام ضلع مردان کے صدر یاسین ملک عزیزی، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت تحصیل تخت بھائی کے امیر مولانا حنیف یوسف ، جمعیت بزنس فورم ضلع مردان کے کنوینر الحاج دوست محمد درویش اور جمعیت اساتذہ ضلع مردان کے معاون کنوینر قاری وحید اللہ جان ہاشمی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کی فکری و اخلاقی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو قرآن و سنت سے وابستہ رہنے اور دینی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل طلبہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کو مبارکباد پیش کی گئی۔

29/12/2025
ختم بخاری شریف اور تمام  فضلاء کرام کو مبارکباد جامعہ ضیاءُالعلوم ٹکر روڈ تخت بھائی میں سالانہ تکمیلِ صحیح بخاری شریف کی...
29/12/2025

ختم بخاری شریف اور تمام فضلاء کرام کو مبارکباد
جامعہ ضیاءُالعلوم ٹکر روڈ تخت بھائی میں سالانہ تکمیلِ صحیح بخاری شریف کی ایک عظیم الشان اور روحانی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 78 فضلاء کرام اور 11 حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی۔تقریب میں سابق رکنِ قومی اسمبلی اور شیخ الحدیث و التفسیر مولانا محمد قاسم نے صحیح بخاری شریف کا درس دیا۔ اس موقع پر پیرِ طریقت مولانا قاری عتیق الرحمن، جامعہ ضیاءُالعلوم کے بانی و مہتمم شیخ الحدیث مولانا ضیاءاللہ جان ہاشمی، جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی، ناظم مالیات مفتی سلیم حلیمی، عظیم روحانی پیشوا پیر طریقت الحاج سلطان محمد درویش، مولانا شمس الحق، شیخ الحدیث مولانا محمد طاہر، جمعیت طلباء اسلام ضلع مردان کے صدر یاسین ملک عزیزی، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت تحصیل تخت بھائی کے امیر مولانا حنیف یوسف ، جمعیت بزنس فورم ضلع مردان کے کنوینر الحاج دوست محمد درویش اور جمعیت اساتذہ ضلع مردان کے معاون کنوینر قاری وحید اللہ جان ہاشمی نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ علماء کرام معاشرے کی فکری و اخلاقی اصلاح میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو قرآن و سنت سے وابستہ رہنے اور دینی تعلیم کے فروغ کے لیے عملی جدوجہد کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل طلبہ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کو مبارکباد پیش کی گئی۔

29/12/2025
اطلاع جنازہ ہاتھیان درگیوال کلی کے ممتاز قانون دان مشتاق علی گلزار انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر، د...
29/12/2025

اطلاع جنازہ
ہاتھیان درگیوال کلی کے ممتاز قانون دان مشتاق علی گلزار انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر، دن 3 بجے
غزالی پبلک اسکول ہاتھیان گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
سوگواران:
پرنسپل افتخار علی، گوہر علی، پرویز علی، شکیل ارشد، ماجد علی
ساکنان درگیوال کلی ہاتھیان، تحصیل تخت بھائی

Address

7th Avenue Janah Super Market
Islamabad

Telephone

+923459369209

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Takht Bhai times takht bhai . posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Takht Bhai times takht bhai .:

Share