Exact News

Exact News News and information

🚨 اہم خبر 🚨تحصیل کبیروالا ضلع خانیوال اڈہ پل باگر سرگانہپلاٹ یریاں والا روڈ ایکسیڈینٹ مہر ٹریڈرز والے موہانوں نے ادمی اپ...
09/04/2026

🚨 اہم خبر 🚨
تحصیل کبیروالا ضلع خانیوال اڈہ پل باگر سرگانہ
پلاٹ یریاں والا روڈ ایکسیڈینٹ
مہر ٹریڈرز والے موہانوں نے ادمی اپنی گاڑی کے نیچے دے دیا ادمی موقع پر جاں بحق
جاں بحق ہونے والا کی شناخت بشیر راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔۔

🚨 اہم خبرسعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات کی ہے، جو جنگ کے دوران ایران کی طرف سے پڑوسی ...
09/04/2026

🚨 اہم خبر
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات کی ہے، جو جنگ کے دوران ایران کی طرف سے پڑوسی خلیجی ریاستوں پر حملے شروع کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

09/04/2026

🚨 اہم خبر 🚨

اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی حکومت کو گرانے کے منصوبے کو تیزتر کرنے کے عزم کا اظہار کیا.
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ جاری کشیدگی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اپنے تازہ بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کے مزید اہداف ہیں جنہیں یا تو کسی معاہدے کے ذریعے یا جنگ دوبارہ شروع کرکے حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ شامل نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مکمل الرٹ ہے اور ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، کسی بھی ممکنہ خطرے یا فیصلے کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے سفارتی معاہدہ ہو یا فوجی طاقت، اسرائیل ایران کے افزودہ یورینیم پروگرام کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

نیتن یاہو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ جنگ بندی اسرائیل کے مکمل تعاون سے طے پائی، تاہم اسے تنازع کا اختتام نہیں سمجھا جانا چاہیے بلکہ یہ ایک عارضی مرحلہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے اور جاری امن کوششوں کو دھچکا لگ سکتا ہے۔

🚨 اہم خبر...جنگ بندی کے بعد بھی لبنان میں ’قتل عام‘ جاری ہے، عباس عراقچیایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز ک...
09/04/2026

🚨 اہم خبر...
جنگ بندی کے بعد بھی لبنان میں ’قتل عام‘ جاری ہے، عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا.

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی جاری ’قتلِ عام‘ کو دیکھ رہی ہے۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری نہ صرف لبنان کی موجودہ صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے بلکہ یہ بھی دیکھ رہی ہے کہ آیا امریکا اپنے وعدوں اور اعلانات پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے بعد ایسے حملے اس کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز کے جنگ بندی سے متعلق بیان کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان طے شدہ جنگ بندی کی شرائط واضح اور دو ٹوک ہیں.

🚨 اہم اطلاع 🚨جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر تباہ کن حملے، 254 شہید، 1100 سے زائد زخمی. بیروت میں مسلسل دھماکوں س...
09/04/2026

🚨 اہم اطلاع 🚨
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر تباہ کن حملے، 254 شہید، 1100 سے زائد زخمی.
بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا جبکہ مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے.

ایران کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر شدید اور بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں، جن کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے۔

لبنان کی سول ڈیفنس اور وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 254 افراد جاں بحق جبکہ 1100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت بیروت میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جہاں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے، جبکہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ بعلبک میں 18، ہرمیل میں 9، نبیطہ میں 28، سدون میں 12 اور طیر میں 17 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق صرف ایک دن کے دوران ہونے والے حملوں میں 112 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

09/04/2026

🚨 اہم خبر🚨
ملتان برینڈ روڈ پر ناجائز تجاوزات والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

09/04/2026

🚨 اہم خبر..
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی بڑی تعداد اب بھی پھنسی ہوئی ہے، میڈیا رپورٹس.
جہازوں کو اب پاسداران انقلاب نیوی کے ساتھ پیشگی رابطہ کرنا ہوگا.

آبنائے ہرمز میں جمعرات کی صبح بڑی تعداد میں جہازوں کے پھنس جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس سے عالمی بحری آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اس اہم آبی گزرگاہ میں بڑی تعداد میں بحری جہاز رکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سکیورٹی خدشات اور نئی پابندیاں بتائی جا رہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا
کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو اب پاسداران انقلاب کور نیوی کے ساتھ پیشگی رابطہ کرنا ہوگا اور مخصوص راستوں کا استعمال لازمی ہوگا۔

08/04/2026

🚨 اہم خبر..
ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، ایران نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، جس سے امریکہ کے ساتھ ایک نازک جنگ بندی کے بعد دنیا کے سب سے اہم توانائی چوکی پوائنٹس میں سے ایک کے ذریعے ٹریفک کو مؤثر طریقے سے روک دیا گیا ہے۔

🚨 بریکنگ نیوز: لبنانی وزارت صحت نے الجزیرہ کو بتایا کہ ابتدائی تعداد کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 87 ...
08/04/2026

🚨 بریکنگ نیوز: لبنانی وزارت صحت نے الجزیرہ کو بتایا کہ ابتدائی تعداد کے مطابق لبنان پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 87 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اہم خبرعالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے، نواز شریف. تینوں کی شاندار سفارتی ک...
08/04/2026

اہم خبر
عالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے، نواز شریف.
تینوں کی شاندار سفارتی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں، سربراہ مسلم لیگ ن.

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ایران امریکا اسرائیل جنگ بندی میں پاکستان کی بہترین سفارت کاری پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایکس (ٹویٹر) پر جاری پوسٹ میں نواز شریف نے لکھا کہ میں وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار سفارتی کوششوں کو دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں جنہوں نے ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نواز شریف نے مزید لکھا کہ میں ایران اور امریکا کی قیادت کو بھی امن اور تدبر کا راستہ اختیار کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ یہ قدم عالمی استحکام کی طرف ایک بامعنی پیش رفت ثابت ہو۔

🚨 اہم خبر🚨امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ. روسی حکام کے اس بیان کے بعد مشرقِ ...
08/04/2026

🚨 اہم خبر🚨
امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ.
روسی حکام کے اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے.

روس کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’بڑی شکست‘ قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف یکطرفہ، جارحانہ اور بلا اشتعال حملہ شروع کیا، جس کا نتیجہ ایک بدترین اور کچل دینے والی شکست کی صورت میں سامنے آیا۔

انہوں نے روسی ریڈیو اسپوٹنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ابتدا ہی سے واضح کیا تھا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں اور خطے میں طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے زور دیا کہ صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لانے کے لیے حقیقی سیاسی اور سفارتی عمل کا آغاز ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی پائیدار حل ممکن ہے، جس میں تمام فریقین کے مؤقف کو سنجیدگی سے مدنظر رکھا جائے۔

روسی حکام کے اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں مختلف ممالک جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔

🚨 اہم اطلاع🚨پاکستان کی سفارتی فتح، عالمی میڈیا نے کردار کو تاریخی قرار دے دیا. عالمی میڈیا اداروں نے اس بات کا اعتراف کی...
08/04/2026

🚨 اہم اطلاع🚨
پاکستان کی سفارتی فتح، عالمی میڈیا نے کردار کو تاریخی قرار دے دیا.
عالمی میڈیا اداروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر ابھرا ہے.

مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور حکمت عملی کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا جا رہا ہے، جہاں بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کے کردار کو امن کے قیام میں کلیدی قرار دیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے نہ صرف بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی فعال سفارتی کوششوں کے ذریعے ایک ممکنہ بڑی جنگ کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مختلف عالمی میڈیا اداروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر ابھرا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے حملے روکنے کا اعلان کیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک مضبوط ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد جنگ روکنے کا فیصلہ کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پاکستان کئی ہفتوں سے مسلسل سفارتی کوششوں میں مصروف تھا اور بالآخر خطے میں امن کے قیام میں کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح گلف نیوز نے لکھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر خود کو ایک قابلِ اعتماد امن ضامن کے طور پر منوایا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق پاکستان نے ایک تاریخی اور مؤثر مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے خطے کو بڑے تباہ کن خطرات سے بچایا۔

بھارتی اخبار دی ہندو نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک سفارتی کوششوں کو نمایاں کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور حکمت عملی کو عالمی سطح پر بھرپور سراہا جا رہا ہے، جہاں بین الاقوامی میڈیا نے پاکستان کے کردار کو امن کے قیام میں کلیدی قرار دیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے نہ صرف بہترین ملٹری ڈپلومیسی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی فعال سفارتی کوششوں کے ذریعے ایک ممکنہ بڑی جنگ کو ٹالنے میں اہم کردار ادا کیا۔ مختلف عالمی میڈیا اداروں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان خطے میں ایک ’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘ کے طور پر ابھرا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے حملے روکنے کا اعلان کیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ایک مضبوط ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے خود اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات چیت کے بعد جنگ روکنے کا فیصلہ کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق پاکستان کئی ہفتوں سے مسلسل سفارتی کوششوں میں مصروف تھا اور بالآخر خطے میں امن کے قیام میں کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح گلف نیوز نے لکھا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران دونوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی بنیاد پر خود کو ایک قابلِ اعتماد امن ضامن کے طور پر منوایا ہے۔

ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق پاکستان نے ایک تاریخی اور مؤثر مصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے خطے کو بڑے تباہ کن خطرات سے بچایا۔

بھارتی اخبار دی ہندو نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک سفارتی کوششوں کو نمایاں کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی قیادت، خاص طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبرانہ حکمت عملی اور مسلسل کوششوں نے نہ صرف جنگ کے پھیلاؤ کو روکا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی اجاگر کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران-امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم اور قابلِ اعتماد سفارتی قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Address

Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Exact News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share