Prime News

Prime News Prime News is countrywide digital News Network

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں سیکڑوں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور مساوی حقوق کے علاوہ تنخواہوں میں صنفی تقسیم...
10/03/2023

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور میں سیکڑوں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں اور مساوی حقوق کے علاوہ تنخواہوں میں صنفی تقسیم جیسے مسائل کو اجاگر کیا، خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جس میں کئی قسم کے نعرے درج تھے۔مارچ کے شرکا میں اداکارہ عفت عمر نے بھی شرکت کی جس میں انہیں پلے کارڈ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔پلے کارڈ میں لکھا تھا کہ ’کام پورا تو اجرت آدھی کیوں؟‘نجی میڈیا ویب سائٹ ایکسپریس ٹریبیون لائف اسٹائل کی جانب سے عفت عمر کی پلے کارڈ اٹھائے تصویر بھی شیئر کی گئی۔اداکارہ ملازمت پیشہ مردوں اور خواتین کی تنخواہوں میں غیر منصفانہ خلیج کے خلاف آواز اٹھا رہی تھیں۔اسی پوسٹ پر ایک صارف نے عفت عمر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’کیونکہ آپ کو اداکاری نہیں آتی‘۔
جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’اگر مجھے اداکاری نہیں آتی تو کام لے کر میرے پیچھے کیوں پڑتے ہیں، اگر پاکستان میں تنخواہوں میں صنفی تقسیم کو مذاق سمجھتے ہیں تو میں کام کرنے سے منع کردیتی ہوں۔‘انہوں نے صارف پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تو اداکاری نہیں آتی لیکن ماہرہ خان کو بھی فواد خان جتنا معاوضہ نہیں دیا جاتا، آپ جیسی خواتین سب سے بڑی مایوسی اور ناامیدی کا شکار ہیں جو بنیادی انسانی حقوق کا مطالبہ کرنے والی دوسری خواتین کی حمایت نہیں کرتیں۔تاہم انسٹاگرام پوسٹ پر کئی صارفین نے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ آپ ان سے کہیں جنہوں نے آپ کے پورے کام کا آدھا معاضہ دیا ہے’۔

ٹیکسلا (پرائم نیوز) عمران خان کا کہنا ہے سن لو دھمکیاں دینے کی بجائے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال دو۔ٹیکسلا میں بڑے عوامی اجت...
02/10/2022

ٹیکسلا (پرائم نیوز) عمران خان کا کہنا ہے سن لو دھمکیاں دینے کی بجائے مجھے پکڑ کر جیل میں ڈال دو۔ٹیکسلا میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سائفرکو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ شکر ہے وہ جو کہتے تھے وہ سچ ثابت ہو گیا۔عمران خان نے کہا ان کے گھر تیسری بار پولیس بھیجی گئی، انہوں نے کہا کہ حکومت دھمکیاں نہ دے انہیں گرفتار کرنے کی ہمت کرے۔عمران خان نے کہا آج تاریخی مہنگائی ہے، ان کے دور میں 55 روپے کلو ملنے والا آٹا 100 روپے کلو سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ سردیوں میں گیس کی قیمتیں بھی بڑھنے والی ہیں۔عمران خان نے کہا رانا ثنااللہ تیاری پکڑ لو وہ جلد آرہے ہیں۔ حکومت کو پتہ نہیں کہ اس بار وہ کس طرح کی تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

اسلام آباد (پرائم نیوز) آڈیو لیکس پر وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری ...
02/10/2022

اسلام آباد (پرائم نیوز) آڈیو لیکس پر وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی۔
ڈپلو میٹک سائفر آڈیو لیکس پر حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، وفاقی کابینہ نے قانونی کارروائی کے لیے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان، ان کے ساتھی وزراء اور سابق سیکرٹری سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔ اس حوالے سے کابینہ نے ایف آئی اے کے ذریعے تحقیقات اور قانونی کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے۔کابینہ نے 30 ستمبر کو کمیٹی تشکیل دی تھی، کابینہ کمیٹی نے یکم اکتوبر کو اجلاس میں قانونی کارروائی کی سفارش کی، کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے، ایف آئی اے سینیئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے، ایف آئی اے انٹیلی جنس اداروں سے بھی افسران اور اہلکاروں کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے۔

گیمبر اوکاڑہ کینٹ (نذیر بھٹی سے  ) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی ساہیوال ڈویژن کی کابینہ منتخب کرلی گئی، نومنتخب عہدیدارا...
02/10/2022

گیمبر اوکاڑہ کینٹ (نذیر بھٹی سے ) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی ساہیوال ڈویژن کی کابینہ منتخب کرلی گئی، نومنتخب عہدیداران نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب کے مہمان خصوصی ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ امجد پرویز ، مرکزی صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن جناب یسیسن رامے ,سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ تھے۔تقریب میں پاکستان بھر سے تنظیم کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ نومنتخب عہدیداران میں عزیز الحق گوارئیہ صدر ساہیوال ڈویژن، چوہدری شبیر جنرل سیکرٹری ساہیوال ڈویژن ،اسی طرح ضلع اوکاڑہ سے محمد ارشد صدر، قیصر محمود بھٹی سینئر نائب صدر، عابد حسین جنرل سیکرٹری , عبدالباسط نائب صدر , عبدالشکورنائب صدر ، ملک عامر سکریٹری, رانا آفتاب سرپرست, رضوان چوہدری چئیرمین. ضلع ساہیوال سے چوہدری شبیر احمد صدر، محمد عابد شہزاد جنرل سیکرٹری، ضلع پاکپتن سے غلام حیدر ثاقب صدر، عباس علی جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران شامل ہیں۔ تقریب سے مقررین نے خطاب بھی کیا جبکہ ملک بھر سے آئے مختلف تنظیمی عہدیداران میں شیلڈیں اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ حلف برداری کی تقریب کی میزبانی کے فرائض ضلع اوکاڑہ کی نومنتخب کابینہ نے سرانجام دیے۔ تقریب میں صحافیوں،سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر ظہرا نے کا بھی احتمام کیا گیا۔

لاہور (پرائم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں، انکے ساتھ تھے، ہیں اور رہی...
02/10/2022

لاہور (پرائم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں عمران خان مقبول ترین لیڈر ہیں، انکے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی مزید بولے سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، اللہ تعالی نے جب بھی وزارت اعلیٰ کا منصب دیا، ہمیشہ غریب آدمی کو ریلیف دینے کیلئے خلوص نیت سے کام کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی سے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، فلاح عامہ کے پروگرام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی ایسے کام کررہے ہیں جسے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کیں، ون مین شو کی بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔اس موقع پر ہمایوں اختر خان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کا ریکارڈ ڈویلپمنٹ کا دور تھا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے2 موبائل ہیلتھ یونٹ، میڈیکل ٹیمز اور ادویات پر مشتمل میڈیکل ریلیف مشن کو سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے روانہ کیا۔اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا پنجاب بڑے بھائی کا کرداراحسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔ سیاست سے بالا تر ہو کر سیلاب متاثرین کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ سندھ سمیت دیگر صوبوں کے سیلاب متاثرین کیساتھ کھڑے ہیں، پہلے بھی 296 ڈاکٹرز، نرسز اور ڈسپنسرز اور ادویات کے 9 ٹرک جذبہ خیرسگالی کے تحت سندھ و بلوچستان بھیجے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا۔اوگرا نے ایل پی جی کے...
30/09/2022

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا۔اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یکم اکتوبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلوکے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت2374.25 روپے ہوگی۔اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 201.20 روپے فی کلو ہوگی۔

Address

Islamabad

Telephone

+923346638266

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prime News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share