Muhammad Alee

Muhammad Alee This page contain news, latest updates and daily happenings in the form of short videos. So don't forget to follow please..

18/08/2026

I got over 3,500 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

15/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ






#سکردو

#بلتستان

#استانہ









#تعزیت








15/08/2026

گلگت بلتستان کے بزرگ و سینئر سیاستدان، سابق رکن اسمبلی اور سابق صوبائی صدر انجمن امامیہ آغا عباس رضوی انتقال کر گئے۔ مرحوم گزشتہ کئی روز سے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ امامیہ جامع مسجد سکردو میں شیخ محمد حسن جعفری کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں آبائی علاقے استانہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
آغا عباس رضوی کے انتقال پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ امجد حسین اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔






#سکردو

#بلتستان

#استانہ









#تعزیت








11/08/2026

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی عمل تیز ہوگیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے تمام ریٹرننگ افسران کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال کا عمل 10 سے 17 اگست تک جاری رہے گا، اپیلیں 18 سے 21 اگست تک دائر کی جاسکیں گی، جبکہ ان پر فیصلے 22 سے 28 اگست تک ہوں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات یکم ستمبر کو جاری کیے جائیں گے، جبکہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 27 ستمبر کو ہوگی۔



#انتخابات2026




#جمہوریت


#گلگت
#سکردو







11/08/2026

پھیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبے کا افتتاح، وزیراعلیٰ کا اضافی فنڈز فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ پھیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار اضافی فنڈز صوبائی حکومت فراہم کرے گی، جبکہ شتونگ نالہ ڈائیورژن منصوبے کے لیے وفاق کا انتظار نہیں کیا جائے گا اور کمیونٹی کے تعاون سے منصوبے کی فنڈنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے امن و امان ناگزیر ہے اور بلتستان میں مثالی امن اور علمائے کرام کا مثبت کردار قابلِ تعریف ہے۔































09/08/2026

دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع دیوسائی میں عوامی تعاون اور اپنی مدد آپ کے تحت مکمل ہونے والے فیالونگ واٹر ڈائیورژن منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ منصوبہ سکردو میں پانی اور زرعی ضروریات کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ، صدر انجمن امامیہ آغا باقر حسین الحسینی سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔


#دیوسائی
#بلتستان
#سکردو

























07/08/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو تعلیمی نظام میں فوری اصلاحات کی ہدایت کرتے ہوئے تمام خالی تدریسی آسامیوں پر بھرتی، بین الاضلاعی اٹیچمنٹس کے خاتمے اور اساتذہ کی سکولوں میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے دیامر کے ہوم سکولوں کے انضمام، مقامی زبانوں کو پرائمری نصاب میں شامل کرنے، ہونہار طلبہ کی اسکالرشپس میں اضافے، سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم میں لانے اور امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سمیت اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


#وزیراعلیٰ_امجد_حسین


#تعلیم
#اساتذہ
#طلبہ
#اسکالرشپ






06/08/2026

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاکستان آرمی ایوی ایشن کے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لاپتہ 10 میں سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسدِ خاکی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پاک فوج نے ساتوں جسدِ خاکی اور ایک امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کر دیں۔ جاں بحق کوہ پیماؤں کا تعلق امریکہ، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تھا۔ خراب موسم اور مسلسل برفانی تودوں کے باعث ایک پاکستانی، ایک نیپالی کوہ پیما اور امریکی خاتون کی باقی ماندہ باقیات کی تلاش تاحال جاری ہے۔ اسکردو میں سول و عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

06/08/2026

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن اور زمینی ٹیموں نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاپتا 10 میں سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتیں اور ایک امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کر دیں۔ جاں بحق کوہ پیماؤں کا تعلق امریکہ، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تھا۔
اسکردو پہنچنے پر سول و عسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ بعد ازاں میتوں کو قانونی کارروائی کے لیے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کر دیا گیا۔ خراب موسم اور مزید برفانی تودے گرنے کے خدشات کے باعث ایک پاکستانی، ایک نیپالی کوہ پیما اور امریکی خاتون کی باقی ماندہ باقیات کی تلاش تاحال جاری ہے۔








Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Alee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Alee:

Shortcuts

Share