Soch News HD

Soch News HD News/Sports/Entertainment
/Sport/Discovery 93Newshd
(1)

باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ...
15/08/2025

باجوڑ کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے مقام چینگئ بانڈہ کے قریب سوکئی میں ہیلی کاپٹر گر کریش ہوگیا،

حادثے کے نتیجے میں دو پائلیٹ سمیت عملے کے پانج افراد شہید ہوئے، صوبائی حکومت کل سوگ کا منانے کا اعلان کیا ہے ، کل صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا
Soch News HD

گلگت بلتستانگلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ضلع غذر میں 8 جبکہ دیامر ...
15/08/2025

گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، ضلع غذر میں 8 جبکہ دیامر میں 2 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے، کئی مقامات پر شاہراہیں بند اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی تاہم بعض راستے بحال کر دیئے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر
آزادکشمیر میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، متعدد پل، رابطہ سڑکیں اور مکانات تباہ ہو گئے، وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے کئی پل اور گیسٹ ہاؤسز بہہ گئے جبکہ سینکڑوں سیاح محصور ہو گئے ہیں جن میں سے کئی کو نکال لیا گیا ہے۔

سوات میں سیلابی صورتحال

سوات کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا، اسلام پورہ روڈ شگئی میں متعدد گاڑیاں برساتی پانی میں پھنس گئیں، شگر میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے باعث متعدد دیہات متاثر ہو گئے، ریلے میں بہہ کر ایک نوجوان سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔
ضلعی انتظامیہ سوات کے مطابق دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو گیا، مختلف سکولوں میں پھنسے 900 بچوں کو اور گھروں میں محصور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
Soch News HD Geo News Urdu

15/08/2025

دیر لوئر

دریں اثنا دیر لوئر کے علاقے میدان سوری پاؤ میں مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیم شدید بارش، سیلابی ریلوں، دشوار گزار اور خراب راستے کے باجود 3 گھنٹے کا راستہ پیدل طے کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 اور مقامی لوگوں نے اب تک 7 افراد کو ملبے تلے سے نکالا جن میں سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔
Shah Mahmood Qureshi Imran Khan

Soch News HD
15/08/2025

Soch News HD

مانسہرہ ضلع مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی جس میں سوار 6 افراد میں سے 3 جاں بحق ہو گئے جبکہ ...
15/08/2025

مانسہرہ

ضلع مانسہرہ کے علاقے بسیاں میں سیلابی ریلے میں ایک کار بہہ گئی جس میں سوار 6 افراد میں سے 3 جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 کو زندہ بچا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں کئی مکانات تباہ اور بڑی تعداد میں مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
Soch News HD Babar Azam Babar Saleem Swati

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفص...
15/08/2025

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

باجوڑ میں کلاؤڈبرسٹ

ریسکیو حکام کے مطابق قبائلی ضلع باجوڑ کے سلارزئی اور جبراڑئی میں کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، مختلف واقعات میں کم از کم 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، کئی مکانات ملیامیٹ ہو گئے اور متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ 7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
بٹگرام

اطلاعات کے مطابق بٹگرام اور مانسہرہ کے سرحدی گاؤں نیل بند میں بادل پھٹنے کا واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 3 بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 سے 4 گھر بہہ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم خان کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہو گئی ہے، مقامی افراد، ریسکیو اہلکار، ریونیو عملہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم خان نے بتایا تھا کہ ریسکیو 1122 اور ریونیو عملہ ملکال گلی پہنچ چکا ہے جہاں سے 10 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن میں 6
مرد، 2 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔
وی سی ملکال گلی کے مقامی شخص نور قدیم شاہ نے بتایا کہ دیہاتیوں نے دودھ پتی اور تھوہر کے علاقوں سے 9 لاشیں نکالی ہیں جبکہ تقریباً 20 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث چھوٹے لکڑی کے پیدل چلنے کیلئے بنائے گئے پل بہہ گئے ہیں، 10 سے 15 مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ رابطہ سڑکیں اور بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن بھی نقصان کا شکار ہوئے۔

انہوں نے مقامی دعوؤں کی تردید کی کہ رابطہ پل، سڑکیں یا مقامی بجلی پیدا کرنے والے ٹربائن بہہ گئے ہیں، ریونیو عملہ اور ریسکیو 1122 موقع پر موجود ہیں اور وی سی ملکال گلی سے بٹگرام نندیاری نالہ تک دریا میں درمیانے درجے کی طغیانی کی صورتحال ہے۔

سیلابی ریلے سے شملائی مندروالی کے مقام پر اب تک 10 لاشیں ندی سے برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
Soch News HD Hazara Express News Mansehra Police Ali Amin Khan Gandapur Imran Khan Sardar ShahJehan Yousaf Sardar Muhammad Yousaf Babar Saleem Swati Babar Azam

15/08/2025

خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت میں بارشوں اور کلاؤڈ
برسٹ سے تباہی، 70 افراد جاں بحق
شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 70 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی اور متعدد تاحال لاپتہ ہیں۔
Soch News HD

افسوسناک خبر:ڈھیری حلیم نیل بن ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کی حدود پر واقع ہے جہاں پر گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے کئی ا...
15/08/2025

افسوسناک خبر:
ڈھیری حلیم نیل بن ضلع مانسہرہ اور ضلع بٹگرام کی حدود پر واقع ہے جہاں پر گزشتہ رات آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
اب تک 16 افراد کی نعشیں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کی نگرانی میں ریونیو سٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 نے پانی سے نکال لی ہیں جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔
بارشوں سے ہونے والی جانی ومالی نقصان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) بٹگرام،اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ریونیو سٹاف، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر موقع پر پہنچ چکی ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Soch News HD PTI Mansehra Official PMLN Mansehra Official Sardar ShahJehan Yousaf Sardar Muhammad Yousaf Sardar Shah Khan Official Babar Saleem Swati Babar Azam

15/08/2025

یونین کونسل ہلکوٹ
ویلج کونسل بالیمنگ میں کلاؤڈ بلاسٹ ابتک اپنی مدد آپ کے تحت 9 نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 11 افراد کی نعشیں اب تک نہیں ملی تلاش جاری اگر کسی کو معلومات درکار ہیں تو متعلقہ ویلج کونسل کے چیئرمین جناب ظفر علی صاحب کانمبر ذیل میں موجود ہے۔
0344 5193324

گرفتار بھارتی خاتون پائلٹ ۔۔۔۔۔سکواڈرن لیڈر شیوینگی سنگھپائلٹ گرفتار اور زندہ ہے۔ پائلٹ حراست میں ہے۔ دو رافیل طیارے مار...
10/05/2025

گرفتار بھارتی خاتون پائلٹ ۔۔۔۔۔
سکواڈرن لیڈر شیوینگی سنگھ
پائلٹ گرفتار اور زندہ ہے۔ پائلٹ حراست میں ہے۔ دو رافیل طیارے مار گرائے گئے۔
Soch News HD Nawaz Sharif Shah Mahmood Qureshi NATIONAL ASSEMBLY OF PAKISTAN

10/05/2025

🚨🚨*ٹاپ بریکنگ*🚨🚨

*OPERATION BUNYAN UN MARSOOS UPDATE*

*آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار)اپڈیٹ*

آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو تباہ کر دیا گیا

راولپنڈی، 8 مئی 2025:پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آج رات کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا میچ، ...
08/05/2025

راولپنڈی، 8 مئی 2025:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آج رات کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا میچ، جو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جانا تھا، ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کرے گا۔

مزید یہ کہ، آج رات کے میچ کے لیے وی آئی پی گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز اپنے ٹکٹز کی واپسی ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹز کی رقم خودکار طور پر متعلقہ صارفین کے اکاؤنٹس میں واپس کر دی جائے گی۔ مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Soch News HD

Address


Telephone

+923377600873

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Soch News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Soch News HD:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share