Wali EduTech

Wali EduTech News and Videos about Education, Science and Technology will be shared here. Give your suggestions

چیف جسٹس کی پنشن 2010 میں 5 لاکھ 60 ہزار اور 2024 میں 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئیوزارت قانون و انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف ج...
12/08/2025

چیف جسٹس کی پنشن 2010 میں 5 لاکھ 60 ہزار اور 2024 میں 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئی
وزارت قانون و انصاف نے ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ وزارت قانون نے بتایاکہ 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011 میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار تھی، 2012 میں پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہوئی اور پھر 2013 میں چیف جسٹس کی پنشن 8 لاکھ 50 ہزار ہو گئی۔

وزارت قانون کے مطابق 2014 میں چیف جسٹس کی پنشن 9 لاکھ 35 ہزار ہوئی، 2015 میں چیف جسٹس کی پنشن 10 لاکھ 5 ہزارہو گئی، 2016 میں چیف جسٹس کی پنشن 11لاکھ 5 ہزار اور 2017 میں 12 لاکھ 17 ہزار تھی جبکہ 2018 میں چیف جسٹس کی پنشن 13 لاکھ 38 ہزار ہوئی اور 2021میں چیف جسٹس کی پنشن 14 لاکھ 52 ہزار ہو گئی۔

وزارت قانون کا کہنا ہے کہ 2023 میں چیف جسٹس کی پنشن 16 لاکھ 57 ہزار ہوئی اور 2024 میں چیف جسٹس کی پنشن 23 لاکھ 90 ہزار ہو گئی۔

جج کی بیوہ کو ملنے والی پنشن کی تفصیلات بھی سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔ وزارت قانون نے جواب میں بتایاکہ جج کی بیوہ کو ڈرائیور، اردلی ملے گا، جج کی بیوہ کو 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت بھی حاصل ہے اور جج کی بیوہ کو ماہانہ 300 لیٹر پیٹرول بھی دیا جاتا ہے جبکہ جج کی بیوہ سے انکم ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

اسلام آباد/تعطیل13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلانتعطیل کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں تمام دفاتر پر ہ...
12/08/2025

اسلام آباد/تعطیل

13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان

تعطیل کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں تمام دفاتر پر ہوگا

ضروری خدمات کے دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ قرار

ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن دفاتر کھلے رہیں گے

آئی سی ٹی پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور اسپتال بھی کھلے رہیں گے

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

11/08/2025

’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار

کیا آپ جانتے ہیں کہ قومی پرچم میں سبز اور سفید رنگ اور رنگوں کو جوڑنے والی سیدھی لائن کا مقصد کیا ہے، چاند ستارے کا انت...
11/08/2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ قومی پرچم میں سبز اور سفید رنگ اور رنگوں کو جوڑنے والی سیدھی لائن کا مقصد کیا ہے، چاند ستارے کا انتخاب کیوں ہوا اور سبز ہلالی پرچم کی رونمائی کب اور کہاں ہوئی۔

قومی پرچم میں سبز رنگ مسلمانوں اور خوشحالی کی علامت ہے، چاند ترقی کا نشان اور پانچ کونوں والا ستارا علم، روشنی اور اسلام کے بنیادی ارکان کی نمائندگی کرتا ہے۔

پرچم میں سفید پٹی اقلیتوں اور امن کی علامت ہے جبکہ دونوں رنگوں کے درمیان سیدھی لکیر قوت اور واحدانیت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

پاکستان کے قومی پرچم کا ڈیزائن سید امیر الدین قدوائی نے بنایا اور سلائی دو بھائیوں ماسٹر افضال حسین اور ماسٹر الطاف حسین نے 3 جون 1947 کو کی۔

قومی پرچم کا ڈیزائن اور سلائی دہلی میں ہوئی جبکہ رونمائی کراچی میں کی گئی، 11 اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی میں لیاقت علی خان نے قومی پرچم لہرایا۔

قومی پرچم کے ڈیزائنر امیر الدین قدوائی کے پوتے حفیظ قدوائی کہتے ہیں کہ پرچم لہراتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ ان کے دادا کی روح بھی بلندی کو چھو رہی ہے۔

پہلا قومی پرچم سینے والے ماسٹر الطف حسین کے بیٹے ظہور حسین کا کہنا ہے کہ ان کے والد ہمیشہ فخر کرتے تھے کہ پہلے قومی پرچم کی سلائی انہوں نے کی۔

پاکستان کے قومی پرچم کا تناسب لمبائی کے مقابلے میں دو تہائی رکھا گیا ہے۔

مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، پنجاب کیلئے فلڈ ایڈوائزری جاریبارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چنا...
11/08/2025

مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، پنجاب کیلئے فلڈ ایڈوائزری جاری
بارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

11/08/2025

آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
اب تک اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے

موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار، خلاف ورزی پر جرمانہ سواری کو ہو گاسیٹ بی...
11/08/2025

موٹروے پر مسافربردار گاڑیوں میں تمام سواریوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار، خلاف ورزی پر جرمانہ سواری کو ہو گا
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی صورت میں سواری پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سواریوں کےلیے سیٹ بیلٹ نہ ہونے پربس کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

06/08/2025

ابراہیم معاہدے کی حقیقت: کیا یہ اسلام کے خلاف ایک سازش ہے؟

















الیکشن کمیشن  نے سینیٹر شبلی فراز  اور عمر ایوب  سمیت پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو  نااہل کردیا، نشستیں خالی قرار د...
05/08/2025

الیکشن کمیشن نے سینیٹر شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل کردیا، نشستیں خالی قرار دیدیں
الیکشن کمیشن نے 9 مئی مقدمات میں سزائیں ہونے پر ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے
نااہل ہونے والوں میں پانچ ارکان قومی اسمبلی، ایک سینیٹر اور 3 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں۔
نااہل ہونے والوں میں رائے حیدر علی ، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، زرتاج گل شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی انصر اقبال، جنید افضل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کا اسناد کی تصدیق کیلئے مکمل آن لائن سسٹم کا آغاز
05/08/2025

انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کا اسناد کی تصدیق کیلئے مکمل آن لائن سسٹم کا آغاز

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدیپانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طو...
05/08/2025

پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پینشن دینے کی منظوری دیدی
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی بھی منظوری، پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ اورآٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا

31/07/2025

پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کمی کا اعلان

Address

Islamabad
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wali EduTech posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share