
31/08/2023
ہماری پرسکون زندگی میں اچانک کوئی بڑا حادثہ بنا چھوئے گزر جاتا ہے تو ہمیں فورا یاد آتا ہے۔۔۔
"آج صبح ہی تو صدقہ دیا تھا ۔ کل ایک نیکی کی تھی" حالانکہ دل کہہ رہا تھا کہ یہ بہت تھوڑا ہے، نجانے قبول ہو نہ ہو۔
لیکن پتا ہے وہ جو آسمانوں کا خالق ہے نا۔۔۔۔
وہ مقدار نہیں دیکھتا، وہ نیت دیکھتا ہے۔
تمہارا چٹکی بھر صدقہ اس کی بارگاہ میں اتنا ہوتا ہے کہ وہ تمہاری بلائیں ٹال دیتا ہے۔۔۔۔
دکھاوے کے بغیر کی گئی تمہاری چھوٹی سی نیکی اللہ کو اتنی پسند ہے کہ وہ تمہارے راستے آسان کر دیتا ہے۔
تو کبھی بھی چھوٹی چھوٹی نیکیاں کرنے اور تھوڑا سا صدقہ دینے سے پیچھے مت ہٹیں۔۔۔۔
آپ کے چھوٹے چھوٹے اعمال آپ کی راہ روشن کرتے ہیں۔۔۔!! اس لیے
چھوٹی چھوٹی نیکياں اور مٹھی بہت صدقہ کرتے رہا کریں ۔