07/09/2026
اینٹی کرپشن والے بھائیو
تھانیداروں کی تنخواہ آئی فون کی قیمت سے کم ہوتی ہے
ذرا چیک کریں کتنے تھانیداروں کے پاس آئی فون ہیں
اس کے بعد ایک چکر سرکاری ہسپتالوں کے میٹرنٹی وارڈ کے لگا لیں ۔ لکھا ہوتا ہے بخشش دینا منع ہے اور وہیں کوئی ایک بندہ تلاش کر کے بتائیں جو کیمرے کے نیچے کھڑے سٹاف کو "مٹھائی " کے پیسے دیے بنا اپنا کاکا لے کر جا سکے
پھر ہسپتال کی پارکنگ کا چکر لگائیں خاص طور پر جناح ہسپتال جہاں پارکنگ مافیا موٹرسائل سواروں سے کار اور کار والوں سے ویگن والوں کے پیسے وصول کرتا ملے گا
اس کے بعد عدالتوں میں جائیں اور دیکھیں جج صاحب کے بالکل سامنے بیٹھا معصوم ریڈر سائلین اور وکلا سے کیسے ملتا ہے
یہ معاملہ نمٹ جائے تو اے جی آفس کا چکر لگانے والوں سے ملیں ۔ سرکاری کلرکوں سے ملیں ۔ ریٹائر بزرگوں سے ملیں بلکہ اپنے ڈی جی صاحب کے محکمہ کے کلرکوں سے ملیں اور چیک کریں کہ شہدا اور معذوروں کے واجبات کیسے کلیئر ہوتے ہیں
آخر میں وقت ہو تو یہ چیک کر لیں کہ کس کس سرکاری افسر نے غیر قانونی طور پر ایک سے زیادہ سرکاری گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں ۔ ہے تو یہ بھی کرپشن
اللہ بھلا کرے ۔ کرپٹ سرکاری ملازمین کا بھی نیفہ ہوتا ہے
اللہ حیاتی دے
سید بدر سعید