Noor-e-Sahar with Dr. Mustafeez Alvi

Noor-e-Sahar with Dr. Mustafeez Alvi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Noor-e-Sahar with Dr. Mustafeez Alvi, Video Creator, Islamabad.

Video lecture series by Dr. Mustafeez Alvi-a renowned scholar and teacher, on the Socio-Cultural aspects of religion based on his wide knowledge and extensive research.

05/08/2025

تحقیق کے لیے موضوع کا انتخاب کیسے کریں؟
نمل پوڈ کاسٹ سیریز، قسط 9
میزبان: ڈاکٹر نورولی شاہ
مہمان: پروفیسر ڈاکٹر مستفیض احمد علوی، پروفیسر شعبہ اسلامی فکر و ثقافت، سابقہ ڈین کلیہ سماجی نمل یونیورسٹی

https://www.facebook.com/share/v/1CQY8B1gx3/

پاکستانی جامعات میں ریسرچ کلچر کی موجودہ صورت حال اور اسے فروغ دینے کےلیے اقداماتنمل پوڈ کاسٹ سیریز، قسط 6میزبان: ڈاکٹر ...
15/07/2025

پاکستانی جامعات میں ریسرچ کلچر کی موجودہ صورت حال اور اسے فروغ دینے کےلیے اقدامات
نمل پوڈ کاسٹ سیریز، قسط 6
میزبان: ڈاکٹر نورولی شاہ
مہمان: پروفیسر ڈاکٹر مستفیض احمد علوی، پروفیسر شعبہ اسلامی فکر و ثقافت، سابقہ ڈین کلیہ سماجی علوم نمل اسلام آباد

https://www.facebook.com/share/v/16V9Q7cfmd/

قومی کانفرنس بعنوان: تعلیم و تہذیب۔ چیلنجز اور امکانات، باھتمام تنظیم اساتذہ پاکستان 12 اپریل 2025 رفاہ انٹرنیشنل یونیور...
18/04/2025

قومی کانفرنس بعنوان: تعلیم و تہذیب۔ چیلنجز اور امکانات، باھتمام تنظیم اساتذہ پاکستان
12 اپریل 2025 رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد۔
تہذیبی تعلیم کا احیاء صرف اس وقت ممکن ہے جب ایسا استاد تیار کر لیا جائے جو نہ صرف اسلامی تہذیب کا پاسبان و نگہبان ہو جو انسان کو سماجی یا سیاسی حیوان سے بدل کر ایک اخلاقی وجود میں بدل دے:نہ سنگ و خشت میں نے لشکر و سپاہ میں ہے، جو بات مرد قلندر کی بارگاہ میں ہے!

Exploring Occidentalism:Counter critique on Western Hegemony.
18/04/2025

Exploring Occidentalism:
Counter critique on Western Hegemony.

مسلمانوں کو اپنی سماجی ترقی کے لئے کن باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے؟ سیرہ انٹرنیشنل کی طرف سے سیمینار میں سوال کا جواب
15/03/2025

مسلمانوں کو اپنی سماجی ترقی کے لئے کن باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے؟
سیرہ انٹرنیشنل کی طرف سے سیمینار میں سوال کا جواب

SEERAHTI (Sustainable Ethical Educational Resource for Advancement of Human resource Transformation International) is an initiative led by philanthropists an...

رمضان المبارک کی اپنی ایک بے مثال ثقافت ہے جو قرآن کریم کے ذریعے انسانیت کو روحانی برکات سے فیضیاب کرتی ہے
08/03/2025

رمضان المبارک کی اپنی ایک بے مثال ثقافت ہے جو قرآن کریم کے ذریعے انسانیت کو روحانی برکات سے فیضیاب کرتی ہے

26/02/2025
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  میں "اسلامی تحقیق کے جدید رجحانات"پر سیمینار کا انعقادعصر حاضر میں مغرب عقلیت پرستی سے روحان...
09/01/2025

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "اسلامی تحقیق کے جدید رجحانات"پر سیمینار کا انعقاد
عصر حاضر میں مغرب عقلیت پرستی سے روحانیت کی طرف جنون کی طرح پلٹ رہا ہے۔ ڈاکٹر مستفیض احمد علوی، ڈین نمل یونیورسٹی
ہمیں تحقیق میں مناظرانہ رویوں کی بجائے غیر جانبدارانہ مزاج کو اپنانے کی شدید ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ
اسلام آباد ( پریس ریلیز ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں "اسلامی تحقیق کے جدید رجحانات"پر سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں نمل یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر مستفیض احمد علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ جدید تحقیق کو کافرانہ مت سمجھیں، ہمارا طالب علم تحقیق نہیں بلکہ دین کی خدمت کرنے آیا ہوتا ہے، سیاسی زوال سے قبل تہذیبی اور علمی زوال آتا ہے عصر حاضر میں مغرب عقلیت پرستی سے روحانیت کی طرف جنون کی طرح پلٹ رہا ہے،ماڈرن ازم میں جدید سائنس اور جدید فلسفے کا چیلنج سامنے آیا ہے،ہم اپنے مآخذ پر جدید مغربی فلسفے کے اعتراضات کا جواب دینے سے قاصر رہے ہیں، تحقیق اسلامی یا غیر اسلامی نہیں ہوتی،عصر حاضر کا چیلنج مابعد استشراق ہے،ہمیں مستشرقین کے پھیلائے گئےتصورات کی جگالی کی بجائے نئے مستغربین کے تصورات کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔تحقیق میں ہمیں مسئلہ کو تلاش کر کے اس کےحل کا رویہ اپنانا چاہئے۔آج ہماری یونیورسٹیاں سمجھوتوں پر مبنی تحقیق کر رہی ہیں، تعلیم و تحقیق سرمایہ دارانہ استعمارکا شکار ہو رہی ہے، یونیورسٹیاں انڈسٹری کی صورت میں کام کر رہی ہیں،اور ٹکسال کی صورت میں ڈگریاں بنا کر تقسیم کرر ہی ہیں اور طلباء وہاں کسٹمر کے طور پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ہمیں لشکری مزاج نہیں بلکہ علمی رویوں کو اپنانے کی شدید ضرورت ہے۔آج کا طالب علم تحقیق کو ایم فل ، پی ایچ ڈی کے الاؤنسز کے حصول کے لئے کر رہا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں تحقیق میں مناظرانہ رویوں کی بجائے غیر جانبدارانہ مزاج کو اپنانے کی شدید ضرورت ہے۔ قرآن مجید میں سات سو سے زائد مقامات پر تدبر تفکر و تحقیق کی دعوت موجود ہے، تحقیق سائنسی اور عالمی اصولوں پر مبنی ہے، اجتہاد اور تحقیق کاآپس میں گہرا تعلق ہے، بدقسمتی سے ہمارا اجتہاد اور تحقیق دونوں پر ذاتی رویوں کا غلبہ ہے،تحقیق کا آغاز مسئلے کی درست نشاندہی سے ہوتا ہے۔جس کے بعد فرضیہ بنتا ہے اور پھر دلائل اور نتائج سامنے آتے ہیں۔ مذہب تو نتائج دیتا ہے،مذہبی اعتقادات میں جانبداری نہیں ہو سکتی،وہاں وحی پر مبنی حقائق کو تسلیم کیا جاتا ہے، جو بذات خود عقلی دلائل پر مبنی ہیں، مذہبی معتقدات کا دورازہ عقل کے راستے سے ہی کھلتا ہے، تحقیق کا عمل عالمگیر عمل ہے، یہ کوئی مذہبی سرگرمی نہیں ہے۔چئیرمین شعبہ مطالعات بین المذاہب ڈاکٹر غلام شمس الرحمان نے ابتدائی و اختتامی کلمات میں مہمان مقررین کی آمد و خطاب پر ان کاشکریہ ادا کیا۔سیمینار کی نظامت کے فرائض شعبہ مطالعات بین المذاہب سے ڈاکٹر محمد فاروق عبداللہ نے سرانجام دئے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں طلباء و طالبات کی جانب سے سوال و جواب کئے گئے ،مقررین کی جانب سے شرکاء کے سوالات کے مفصل جوابات دئے گئے۔آخر میں شعبہ سیرت کے چئیر مین ڈاکٹر معین الدین ہاشمی کی جانب سے اختتامی دعا کروائی گئی۔ تلاوت کے فرائض ڈاکٹر ابتسام ،سیرت چیئر نے سرانجام دئے اور نعت رسول مقبول کا فریضہ ڈاکٹر راؤ فرحان ، شعبہ شریعہ کی جانب سے سرانجام پایا۔پروگرام کے آخر میں ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی اور ڈاکٹر غلام شمس الرحمان کی جانب سے ڈاکٹر مستفیض احمد علوی کویادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

لمحاتی مسرت کی خاطر بکھرتے خانداناس وقت دنیا کے امیر ممالک میں خاندان کا نظام بکھرتا جارہا ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور برط...
28/12/2024

لمحاتی مسرت کی خاطر بکھرتے خاندان
اس وقت دنیا کے امیر ممالک میں خاندان کا نظام بکھرتا جارہا ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ میں شادی کا ادارہ زوال و زبوں حالی کا شکار ہے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک میں طلاق کی شرح میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے۔ یک ولدی خاندانوں (Single Parents) کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ ایسے مظلوم بچے بڑھتے جارہے ہیں جو شادی کے بندھن ٹوٹ جانے کےبعد ،بے گھری کا شکار ہوجاتے ہیں یا غریب ماں کے ساتھ چمٹے رہ جاتے ہیں۔
پورا کالم پڑھنے کے لیے نیچے " میں نہیں مانتا " پر کلک کریں۔

اس وقت دنیا کے امیر ممالک میں خاندان کا نظام بکھرتا جارہا ہے۔ خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ میں شادی کا ادارہ زوال و زبوں حالی کا شکار ہے۔ تمام ترقی یافتہ ممالک میں طل....

Reasearh Seminar on Literature Review at NUML Islamabad on Nov 20, 2024
21/11/2024

Reasearh Seminar on Literature Review at NUML Islamabad on Nov 20, 2024

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor-e-Sahar with Dr. Mustafeez Alvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Noor-e-Sahar with Dr. Mustafeez Alvi:

Share

Category