HG News

HG News media house
(2)

ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم خان کا عوامی مسائل پر بڑا ایکشن بختہ تجاوزات کا خاتمہ، اڈوں اور گاڑیوں کےکرائیوں پر سختی ،کرپٹ ا...
13/08/2025

ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم خان کا عوامی مسائل پر بڑا ایکشن بختہ تجاوزات کا خاتمہ، اڈوں اور گاڑیوں کےکرائیوں پر سختی ،کرپٹ اہلکاروں کےلئے وارننگ ،جشن آزادی پر خصوصی پیغام اور تقریبات کا اعلان

13/08/2025

ہزارہ انسٹیوٹ آف میڈیکل کالج نے طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے مستحق اور باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ یتیم بچوں کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ وہ بہتر تعلیمی مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

13/08/2025

گورنر سندھ نے اپنی ٹوپیوں کا روخ موڈ لیا

12/08/2025

ہری پور ثقافتی میلہ میں ناقص انتظامات خواتین کا بائیکاٹ

ہری پور میں منعقدہ ثقافتی میلہ ناقص انتظامات کے باعث مایوسی کا شکار رہا۔ منتظمین کی جانب سے سٹالز کے لیے فی سٹال دو ہزار روپے وصول کرنے کے باوجود نہ تو لائٹ کا انتظام کیا گیا اور نہ ہی پنکھے فراہم کیے گئے۔
میلہ شروع ہونے سے قبل ہی خواتین کی بڑی تعداد تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی، مگر سہولیات کی عدم فراہمی اور شدید حبس کے باعث انہوں نے تقریب کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔
شرکاء خواتین کا کہنا تھا کہ اس قدر ناقص انتظامات کسی بھی عوامی یا ثقافتی تقریب کے معیار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، اور منتظمین کو اس حوالے سے فوری ایکشن لینا چاہیے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔

12/08/2025

ہری پور (ہم گواہ) گھلابٹ ٹاؤن شپ کے اسپورٹس گراؤنڈ کو 14 اگست کے موقع پر مکمل طور پر نظر انداز کرنے پر اسپورٹس شائقین اور مقامی نمائندوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر آصف خان، چیف ایگزیکٹو سپر جمناسٹک مارشل آرٹ، نے کہا کہ ہری پور اسپورٹ آفس کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔ کرسی آج ہے کل نہیں، لیکن عوامی خدمت اور نوجوانوں کے لیے سہولتیں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔ ہم نے بڑی محنت سے یہ گراؤنڈ آباد کیا ہے، لیکن افسوس کہ جشنِ آزادی جیسے بڑے دن پر بھی یہاں کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
مفتی توقیر الحسن نے کہا کہ فنڈز کہاں خرچ ہو رہے ہیں اور کس کے کہنے پر استعمال ہوتے ہیں، یہ عوام کے سامنے واضح ہونا چاہیے۔ کھیلوں کے میدان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لاتے ہیں، اور ان کی نظراندازی دراصل مستقبل کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم خان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر فوری نظر ثانی کی جائے اور گھلابٹ ٹاؤن شپ کو اس کا حق دیا جائے۔

11/08/2025

پورے ملک کی طرح ہری پور میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر شہریوں کے پاکستان ذندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے

11/08/2025

ہری پور کا بہترین میڈیکل کالج اور سو فیصد رزلٹ دینے والا ادارے کا اعزاز یافتہ میڈیکل کالج
داخلے جاری ہیں

11/08/2025

ہری پور کے شہریوں نے پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ 12 سالہ کارکردگی پر سوال اٹھا دیے۔ متعدد ترقیاتی منصوبوں پر افتتاحی تختیاں تو لگا دی گئیں اور فنڈز بھی منظور ہوئے، مگر کام تاحال شروع نہیں ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت صرف دو منٹ کی گفتگو میں بے نقاب ہو جاتی ہے کہ کس طرح دعوے اور وعدے کاغذی حد تک محدود رہے۔

تھانہ ٹی آئی پی کی حدود گاؤں ڈوئیاں خشکی میں روزنامہ شمال کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد وحید پر رپورٹنگ کے دوران بااثر افراد نے ...
10/08/2025

تھانہ ٹی آئی پی کی حدود گاؤں ڈوئیاں خشکی میں روزنامہ شمال کے ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد وحید پر رپورٹنگ کے دوران بااثر افراد نے حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر زبردستی ملکیتی تعمیرات کو ایکسکیویٹر مشین کے ذریعے مسمار کرکے زمین پر قبضہ جمانے کی کوشش کی، اسی دوران موقع پر موجود صحافی محمد وحید کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع پر تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
ورکنگ جرنلسٹ گروپ کے صدر شاہد اختر نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملہ آزادی صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، ایسے واقعات برداشت نہیں کیے جائیں گے
جنرل سیکرٹری عصمت شاہ مشوانی نے کہا کہ متعلقہ حکام فوری ایکشن لیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے اقدامات کی جرات نہ ہو۔
journalist

ہری پور ٹرامہ سنٹر کے انچارج ڈی ایم ایس ڈاکٹر ہارون نے واضح کیا کہ کسی بھی مریض کی میڈیکل رپورٹ حقائق دیکھے بغیر ہرگز تی...
08/08/2025

ہری پور ٹرامہ سنٹر کے انچارج ڈی ایم ایس ڈاکٹر ہارون نے واضح کیا کہ کسی بھی مریض کی میڈیکل رپورٹ حقائق دیکھے بغیر ہرگز تیار نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود مریض کو چیک کرتا ہوں تاکہ انصاف پر مبنی فیصلہ ہو اور کسی کے ساتھ ناانصافی یا زیادتی نہ ہو۔
ڈاکٹر ہارون کا یہ اصولی اور پیشہ ورانہ مؤقف قابلِ تعریف ہے جو ان کی دیانتداری اور فرض شناسی کا واضح ثبوت ہے۔ ہری پور ٹرامہ سنٹر میں ان کی سربراہی میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

08/08/2025

Address

Haripur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HG News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HG News:

Share