گوجری نیوز پروگرام Gojri News

گوجری نیوز      پروگرام       Gojri News نیوز

16/04/2025
16/04/2025
16/04/2025
04/04/2025
28/01/2025

شرح سود 13 سے کم کرکے 12 فیصد کرنیکا اعلان، نئے کرنسی نوٹ جاری ہونگے
اسلام آباد (اے پی پی،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرتے ہوئے 13 فیصد سے گھٹا کر کے 12 فیصد کر دی ہے ،نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ رواں سال جاری کر دینگے۔

پیر کو زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ خاطر خواہ کم ہوئے ، مہنگائی مئی 2023 میں 38 فیصد تھی جو کم ہوکر 4.1 فیصد رہی، جنوری میں مہنگائی مزید کم ہوگی۔انہوں نے کہا کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے سبب زرمبادلہ کے ذخائربڑھے ، جون تک مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد بینڈ کی اوپرکی سطح پر رہیگی۔گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا ورکرز ترسیلات اور برآمدات کے نمبر اچھے ہیں، ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر16.19 ارب ڈالر ہیں۔ ان کا کہنا تھا جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.50 فیصد رہنے کا اندازہ تھا، مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 7.5 فیصد رہیگی، مالی سال2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 0.5 فیصد خسارے سے 0.5 فیصد سرپلس کے درمیان رہیگا۔انہوں نے کہا معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، زرمبادلہ ذخائر مالی سال 2025 کے اختتام تک 13 ارب ڈالر ہوں گے ، قرضوں کی ادائیگی اورکم ان فلوز کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں جنوری میں کچھ کمی ہوئی اور مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.5سے 3.5فیصد رہیگی۔ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس سے اب تک ہونے والی اہم پیش رفتوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا زری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں سست روی کا رجحان جو صنعتی نمو کو نیچے کی طرف کھینچ رہا ہے ، دراصل کچھ کم اہم شعبوں مثلاً فرنیچر کی وجہ سے ہے ۔ اس کے برعکس ٹیکسٹائل، خوراک ، مشروبات اور گاڑیوں جیسے اہم صنعتی شعبوں نے قابلِ ذکر بہتری دکھائی ہے ۔ زری پالیسی کمیٹی مستقبل میں اقتصادی سرگرمیوں میں مزید اضافے اور حقیقی جی ڈی پی کی نمو سابقہ تخمینے 2.5 سے 3.5 فیصد کی رینج میں رہنے کی توقع کرتی ہے ۔گورنر نے کہا جاری کھاتے کے منظرنامے میں بہتری کے ساتھ منصوبہ بندی کے مطابق متوقع مالی رقوم کے موصول ہونے سے امکان ہے کہ جون 2025 تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے ۔مالی سال 25 کی پہلی ششماہی کے دوران ایف بی آر کے محاصل میں تقریباً 26 فیصد کا قابل ذکر اضافہ ہوا تاہم ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی میں کمی کی شرح بڑھی ہے لہذا سالانہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ٹیکس محاصل کی نمو میں تیزی سے اضافے کی ضرورت ہو گی۔انہوں نے کہا عمومی مہنگائی میں کمی کا تسلسل برقرار رہا، جو نومبر میں 4.9 فیصد سے گھٹ کر دسمبر میں 4.1 فیصد رہ گئی۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا حقائق کو سامنے رکھ کر بات کی جائے تو زیادہ بہتر رہتا ہے ، گزشتہ سال زرعی قرض 2 ہزار 300 ارب روپے رہا تھا، اس سال 2 ہزار 600 ارب روپے سے زائد جانے کی توقع ہے ، پہلی ششماہی میں ایک ہزار 300 ارب زرعی شعبے کو قرض جاچکا ہے ، رواں سال بعض عوامل کی وجہ سے زرعی پیداوار کم رہی ہیں۔جمیل احمد نے کہا مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پہلے جس شرح سے مہنگائی بڑھ رہی تھی، روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھ جاتی تھیں جبکہ اب ایسا نہیں ہے ، بالخصوص غذائی اشیا کی قیمتیں مستحکم ہیں، تاہم بعض آئٹمز ایسے ہوتے ہیں جن کی قیمتیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے ۔گورنر سٹیٹ بینک نے رواں سال نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں جاری کرنے کا اعلان بھی کیاہے ۔پیر کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد کا کہنا تھا 2025 میں کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ میں جاری کر دیں گے ، نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا سٹیٹ بینک نئے نوٹ کی ٹیکنیکی ویلیوایشن کررہا ہے ۔ نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے اور 2025 میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہوجائے گا تاہم پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ ا ٓئے گا وہ ابھی نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا سال 2025 میں مرحلہ وار نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ سرکولیشن میں آجائیں گے ،مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری ہوں گے۔

27/01/2025

مزدوروں کے وزیراعظم جنرل سیکرٹری چوہدری یاسین صاحب کا پنڈال میں آ رہے ہیں مزدورں کا جذبہ اس جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا

27/01/2025

جنرل سیکرٹری ورکر لیگ راجہ رئیس گفتگو کر ریے ہیں

27/01/2025

مزدور یونین رہنما حاجی مشتاق صاحب گفتگو کر رہے ہیں

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گوجری نیوز پروگرام Gojri News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share