Urdu Moral Stories

Urdu Moral Stories Urdu Moral Stories is about , Urdu Kahani, Urdu Quotes, Urdu poetry, whatsapp status, & Urdu stuff

11/07/2023

یورپ میں ڈیلیوری کے وقت خاوند عورت کے پاس ہوتا ہے اور کمرے میں ایک یا دو نرسیں ہوتی ہیں۔ کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی، عورت درد سے چیختی ہے مگر نرس اسے صبر کرنے کا کہتی ہے اور %99 ڈیلیوری نارمل کی جاتی ہے۔ نہ ڈیلیوری سے پہلے دوا دی جاتی ہے نہ بعد میں۔ کسی قسم کا ٹیکہ نہیں لگایا جاتا۔
عورت کو حوصلہ ہوتا ہے کہ اس کا خاوند پاس کھڑا اس کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے۔ ڈیلیوری کے بعد بچے کی ناف قینچی سے خاوند سے کٹوائی جاتی ہے اور بچے کو عورت کے جسم سے ڈائریکٹ بغیر کپڑے کے لگایا جاتا ہے تاکہ بچہ ٹمپریچر مینٹین کر لے۔ بچے کو صرف ماں کا دودھ پلانے کو کہا جاتا ہے اور زچہ یا بچہ دونوں کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جاتی سوائے ایک حفاظتی ٹیکے کے جو پیدائش کے فوراً بعد بچے کو لگتا ہے۔ پہلے دن سے ڈیلیوری تک سب مفت ہوتا ہے اور ڈیلیوری کے فوراً بعد بچے کی پرورش کے پیسے ملنے شروع ہو جاتے ہیں۔
پاکستان میں لیڈی ڈاکٹر ڈیلیوری کے لئے آتی ہے اور خاتون کے گھر والوں سے پہلے ہی کہہ دیتی ہے کہ آپ کی بیٹی کی پہلی پریگنینسی ہے، اس کا کیس کافی خراب Hafiرہا ہے جان جانے کا خطرہ ہے، آپریشن سے ڈیلیوری کرنا پڑے گی۔ %99 ڈاکٹر کوشش کرتی ہے کہ نارمل ڈیلیوری کو آپریشن والی ڈیلیوری میں تبدیل کر دیا جائے۔
ڈیلیوری سے پہلے اور بعد میں کلوگرام کے حساب سے دوائیاں دی جاتی ہیں ڈیلیوری کے وقت خاوند تو دور کی بات خاتون کی ماں یا بہن کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہوتی اور اندر ڈاکٹر اور نرس کیا کرتی ہیں یہ خدا جانتا ہے یا وہ خاتون۔
نارمل ڈیلیوری بیس تیس ہزار میں اور آپریشن والی ڈیلیوری اسی نوے ہزار میں ہو تو ڈاکٹر کا دماغ خراب ہے نارمل کی طرف آئے آخر کو اس کے بھی تو خرچے ہیں بچوں نے اچھے سکول میں جانا ہے نئی گاڑی لینی ہے بڑا گھر بنانا ہے۔ اسلام کیا کہتا ہے انسانیت کیا ہوتی ہے سچ کیا ہوتا ہے بھاڑ میں جائے، صرف پیسہ چاہئیے۔۔

مولانا رومیؒ ایک حکایت لکھتے ہیں کہ سلیمان علیہ السلام کے دور میں اک شکاری نے نر کبوتر کا شکار کیا جس پر مادہ کبوتر نے ا...
07/07/2023

مولانا رومیؒ ایک حکایت لکھتے ہیں کہ سلیمان علیہ السلام کے دور میں اک شکاری نے نر کبوتر کا شکار کیا جس پر مادہ کبوتر نے انصاف کے لیے حضرت سلمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہو کر شکاری کے خلاف شکایت کی۔ سلمان علیہ السلام نے شکاری کو بلایا اور پوچھا کہ نر کبوتر کو تم نے کیوں مارا ہے؟
جواب میں شکاری نے کہا اے اللہ کے پیغمبر علیہ السلام کبوتر حلال ہے، اور ہمیں حلال شکار کی اجازت ہے تب میں نے یہ شکار کیا، اس میں غلط کیا ہے۔

شکاری کی بات سننے کے بعد کبوتر نے سلمان علیہ السلام سے عرض کی، اے اللہ کے پیغمبرعلیہ السلام مجھے اس پر اعتراض نہیں کہ اس نے میرے نر کبوتر کا شکار کیا، بلکہ اعتراض اس کی دھوکے بازی پر ہے کہ یہ شکاری کے لباس کے بجائے عام لباس میں آیا، اگر یہ شکاری کے لباس میں آتا تو ہم اپنی حفاظت کر سکتے تھے، لہذا اس نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا اس لیے اسے سزا ہونی چاہیے۔

ٹھیک اسی طرح ہمیں بھی اس پیلی پگڑی والے مولوی کے کردار پر کوئی اعتراض نہیں، بیشک یہ چوروں کا دفاع کرتا رہے، بیشک یہ وزارتوں کے لیے در در بھٹکتا رہے، بیشک یہ اسلام مخالف بلوں کی حمایت کرتا رہے، ہمیں اگر اعتراض ہے تو اس کے اس دہرے معیار پر کہ یہ سب اگر اس نے کرنا ہے تو مذہب کے لبادے میں نہ کرے، اسلام کا نام استعمال کر کے نہ کرے، اسلام کے نام پر، مساجد و مدارس کے دفاع کے نام پر قوم کے ساتھ دھوکہ نہ کرے ۔پلیز🙏

*آج اس عورت کی برسی ہے ،،** جس کی خاطر شیخ مجیب ڈھاکہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتا تھا ،،**اس عورت کی برسی ہے...
05/07/2023

*آج اس عورت کی برسی ہے ،،*
* جس کی خاطر شیخ مجیب ڈھاکہ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگایا کرتا تھا ،،*
*اس عورت کی برسی ہے جسکو جنرل ایوب نے اپنی فوجی آمریت کو مضبوط کرنے کیلیے غدار اور سیکورٹی رسک قرار دیا تھا ،،*
*اس عورت کی برسی ہے جس کے متعلق پاکستان کے پہلے سول آمر مسٹر بھٹو نےکہا تھا یہ شادی کیوں نہی کرتی*
*اس جملے کو سن کر ایک برطانوی صحافی رو پڑا تھا کہ یہ کیسی قوم ہے جو اس عورت پر الزام لگاتی ہے جسے یہ مادر ملت یعنی قوم کی ماں کہتی ہے ،،،*
*جنرل ایوب نے جب اسکو دھاندلی سے ہرایا تو اس وقت متحدہ پاکستان بھی ہارگیا ،،،*
*فاطمہ جناح ملت کے پاسبان کی بہن تھی ،،،*
*وہ ایوب سےجیت جاتی توپاکستان واقعی آج ایشین ٹائیگر ہوتا ،،،*
*اس کی ہار کی سزا آج تک پاکستان بھگت رہا ہے.*
*پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ قوم کی محسن' محمد علی جناح کو قائداعظم بنانے والی' مادر ملت محترمہ فا طمہ جناح کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ کر دعا کریں.*
*فا طمہ جناح بانئ پاکستان قائد اعظم کی وہ عظیم بہن جن کے بارے میں قائدا عظم نے خود فرمایا تھا:*
*"اگر فا طمہ تحریک پاکستان میں میرا ساتھ نہ دیتی تو میں کبھی کامیاب نہ ہوتا"*
*اللہ قوم کے محسن دونوں بہن بھائی پر کروڑں رحمتیں نازل فرمائے آمین

اس عید پر آپ کس کی کمی محسوس کررہے ہیں؟
28/06/2023

اس عید پر آپ کس کی کمی محسوس کررہے ہیں؟

09/06/2023
04/06/2023

ایک بادشاہ نے ٹاٹ بنانے والے مزدورکوپھانسی دینے کا حکم دیا کیونکہ اس کا بنایا ہوا ٹاٹ بہت جلدی پھٹ گیا ، مزدور نے کہاکہ قصوروار اس کا پڑوسی ہے ، پڑوسی کو پیش کیا گیا تو اس نے کہا مجھے پھانسی دینے کا کیا فائدہ

ایرانی کہاوت ہے کہ گدھے صرف ایک شرط پر ریس جیت سکتے ہیں ۔ ۔ ۔
27/05/2023

ایرانی کہاوت ہے کہ گدھے صرف ایک شرط پر ریس جیت سکتے ہیں ۔ ۔ ۔

25/05/2023

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Moral Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category