Jammu Kashmir Digital

Jammu Kashmir Digital Jammu Kashmir Digital, launched on 28 October 2022, with 19 years of experience in newspaper publishing and journalism in Azad Kashmir
(1)

20/12/2025

دن بھر کی اہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب ...
20/12/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جن کی شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں طے پائی ہیں۔جنید صفدر کی شادی 16، 17 اور 18 جنوری کو طے پائی ہے، جنید صفدر اور شانزے کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔خیال رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی سے ہوئی تھی، مریم نواز کے بیٹے کا ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ کے ساتھ نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں ہوا تھا ۔شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں منعقد ہوئی تھیں، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا ش...
20/12/2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام کی آزادی لے کر رہوں گا یا ش ہ ادت کے لیے تیار ہوں۔خیبرپختوخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی کا سامنا ہے، دیگر ٹرائل کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق فیملی کو بھی کورٹ روم تک رسائی نہیں ہو گی، میلوں دور بیٹھے جج ویڈیو لنک پر کیس کی سماعت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات موجود ہیں جن میں کہا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کو فئیر اور اوپن ٹرائل کا حق ملے گا، بانی پی ٹی آئی کی منگل اور جمعرات کو ہونے والی ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی ترجمان کے مطابق کہا گیا عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت دی گئی ہے جو سرا سر جھوٹ ہے، بانی پی ٹی آئی نے آج کہا ہے عوام کو اپنے حق کیلئے کھڑا ہونا پڑا گا۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں، عدالتوں میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں سنے جارہے، عدالتی دروازے بند ہو چکے ہیں۔

بالاکوٹ اور اس کے گردونواح میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور برف باری کے باعث پورا علاقہ سردی کی شدید لہر کی لپیٹ م...
20/12/2025

بالاکوٹ اور اس کے گردونواح میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور برف باری کے باعث پورا علاقہ سردی کی شدید لہر کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ بلند و بالا پہاڑ، وادیاں اور جنگلات برف سے ڈھک گئے ہیں جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کی سختی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ برف باری کے اس سلسلے نے نہ صرف حسنِ فطرت کو دوبالا کر دیا ہے بلکہ روزمرہ معمولات بھی متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر 2025 کے دوران بارش، آندھی اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوا جو 20 دسمبر کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر مختلف صوبوں اور علاقوں میں موسم کی صورتحال متاثر ہونے کا امکان ہے۔بلوچستان میں 19 دسمبر کی شام سے 20 دسمبر تک کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، واشک، چاغی، خاران اور قلات میں بارش اور آندھی کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔خیبرپختونخوا میں 20 دسمبر کی رات سے 22 دسمبر تک چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سے بارش، آندھی اور بالائی علاقوں میں معتدل برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں 20 دسمبر کی رات سے 23 دسمبر کی صبح تک گلگت، دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، شگر، گانچھے، نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش کے ساتھ معتدل سے کہیں زیادہ برف باری متوقع ہے۔

کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے دورے کے دوران طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کیخصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ک...
20/12/2025

کور کمانڈر لاہور نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے دورے کے دوران طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کیخصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کا فخر ہے اور دشمن پاک فوج اور عوام کے مضبوط اور ناقابلِ شکست رشتے سے پریشان ہے.کور کمانڈر لاہور نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ قوم اور پاک فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہیں۔کور کمانڈر لاہور نے دورے کے دوران نیشنل کالج آف آرٹس میں آپریشن بنیان المرصوص ہالز کا باضابطہ افتتاح کیا۔ کور کمانڈر لاہور نے پاک افواج کے اعزاز میں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ شاندار پینٹنگز کی نمائش کا جائزہ لیا۔نمائش میں معرکۂ حق کی کامیابیوں اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔ نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان عالمی بیلنس آف پاور میں ایک مؤثر طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ پاک افواج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان آج دنیا میں عزت ووقار کے ساتھ کھڑا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے  بارش(rain) کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ وگردنواح میں مو...
20/12/2025

ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش(rain) کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ وگردنواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ،شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی اور ٹھنڈ بڑھ گئی۔سردی کے باعث شہریوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیا،بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی شروع ہوگئی۔شہریوں کی جانب سے موسم سرما کی پہلی بارش پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،حالیہ بارشوں سے صوبے میں طویل خشک سالی کے خاتمے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح وادی زیارت و گردنواح میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے،بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔شدید سردی میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔

اپوزیشن رہنماؤں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو میں سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دے ...
20/12/2025

اپوزیشن رہنماؤں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو میں سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کے منافی قرار دے دیا۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم توشہ خانہ ٹو میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو دی گئی سزا کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے فیصلوں سے عوام میں انتشار پھیلے گا. تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا کہ جو حق کی بات کرتے ہیں ان کو سزا دینا انصاف نہیں ہے، لوگ اس پر سوال اٹھائیں گے، ملک میں اربوں روپے کی چوریاں اور کرپشن ہوئیں سب کو معلوم ہے، ضمیر بیچیں اور ضمیر خریدیں تو آپ اچھے پاکستانی ہیں۔ اخترمینگل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو سزا کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کیا اس سے پہلے وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے کچھ نہیں لیا؟ ان کو سزا ملی کیا؟، اس ملک کو دولخت کیا گیا، کیا ان کو سزا ملی؟۔ اختر مینگل نے کہا کہ جنہوں نے ملک اور آئین توڑا انکو گارڈ آف آنر کے ساتھ رخصت کیا گیا، یہ سب ناانصافی کی مثالیں ہیں۔ اس ملک میں قانون،انصاف اور آئین کی بالادستی ہوتی تو ہم آج اس طرح نہ بیٹھے ہوتے، آئین طاقتوروں کے لیے بنایا جاتا ہے، جس کے پاس طاقت اسے ہی استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، ملک کے عوام اور پارلیمنٹ غیر متعلقہ ہوچکی ہے، انصاف نہیں مل رہا، پارلیمنٹ ہاؤس میں عوام کے حق پرڈاکہ ڈالنے کا انتظام کیا جاتا ہے، حکومت کی کوشش ہے ہمیں مایوس کرے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ملنے والی سزا کی مذمت کرتے ہیں، یہ صرف سیاستدانوں کے ستھ نہیں ہورہا بلکہ ایمان مزاری کو عوام کی آواز بننے پر مقدمہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مطیع اللہ جان پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، جسٹس جہانگیری ک جرم اتنا تھا کہ اس نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اور الیکشن کیسز کو جلد نمٹانا تھا۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اس فیصلے نے انصاف کے نظام کو ایکسپوز کردیا، آج پتہ چل گیا کہ پاکستان کی عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا، ہمارے پی ٹی آئی ورکرز پر 65 ہزار مقدمات ہیں، اب ہمیں عدالتوں کا بائیکاٹ کردینا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی فیصلوں سے خلا پیدا ہورہا ہے جو انتہائی خطرناک ہے، ہم آج کی کانفرنس کے ذریعے فاصلے کم کرنا چاہتے تھے لیکن اس فیصلے سے ثابت ہوگیا آپ نہیں چاہتے ہم فاصلے کم کریں، اقوام متحدہ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے نہ آئینی ہے نہ قانونی ہے بلکہ غیر انسانی ہے۔ زبیر عمر نے کہا کہ ہمیں بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سزا پر دکھ ہوا ہے، یاسمین راشد، عمر چیمہ میاں. محمود الرشید، اعجاز چوہدری کی سزا پر بھی دکھ ہوا۔ ملک میں عدلیہ کو ختم کردیا گیا ہے، بغیر ٹرائل کے فیصلے ہوں گے تو کون اعتماد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں گزشتہ روز سزائیں ہوئیں انکا جرم کیا ہے کسی کو نہیں معلوم، 70 ،70 سال عمر کے رہنماؤں کو سزائیں سنادی گئیں، یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟، جب تک حکومت کو گرانے کا فیصلہ نہیں ہوگا ظلم اسی طرح ہوتا رہے گا۔

بھارتی آبی جارحیت کے بعد دریائے چناب میں پانی کی صورت حال میں معمولی بہتری آ گئی ہے۔دریائے چناب میں پانی کی غیر معمولی ...
20/12/2025

بھارتی آبی جارحیت کے بعد دریائے چناب میں پانی کی صورت حال میں معمولی بہتری آ گئی ہے۔دریائے چناب میں پانی کی غیر معمولی کمی واقع ہوئی تھی، سیٹلائٹ تصاویر میں بگلیہار ریزروائر کے خالی ہونے اور اسے دوبارہ بھرنے کے شواہد سامنے آئے تھے، جب کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیڈ اسٹوریج خالی کرنا ممنوع ہے۔اس صورت حال پر پاکستانی کمشنر برائے سندھ طاس نے نئی دہلی سے باضابطہ رابطہ کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی تھی، جس کے بعد اب چناب میں پانی کی صورت حال میں معمولی بہتری آ گئی ہے۔ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی آمد آج 5 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کی گئی، پانی کی کمی کے باعث دریائے چناب سے مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج تاحال صفر ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد بھی تاحال معمول سے کم ہے، جہاں پانی کی آمد 3 ہزار 300 کیوسک ہے۔واپڈا کے مطابق دیگر دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و ذخائر معمول کے مطابق ہے، تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 19 ہزار 300 کیوسک، اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 29 ہزار 800، اخراج 34 ہزار کیوسک ہے۔نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد و اخراج 7 ہزار 600 کیوسک، تربیلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1486.11 فٹ، ذخیرہ 24 لاکھ 87 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1201.50 فٹ، ذخیرہ 43 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ ریزروائر میں پانی کی سطح 640 فٹ، ذخیرہ 26 ہزار ایکڑ فٹ، اور ڈیمز میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 68 لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

امریکا نے براؤن یونیورسٹی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا۔امریکا کی سیکرٹری ہ...
20/12/2025

امریکا نے براؤن یونیورسٹی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کردیا۔امریکا کی سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نویم نے کہا کہ براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے امریکا آنے کے لیے گرین کارڈ لاٹری پروگرام کا استعمال کیا تھا۔
گرین کارڈ لاٹری کیا ہے؟امریکا کا گرین کارڈ لاٹری پروگرام دراصل ڈائیورسٹی ویزا (Diversity Visa – DV) پروگرام کہلاتا ہے، یہ امریکی حکومت کا ایک سرکاری امیگریشن پروگرام ہے جس کا مقصد دنیا کے اُن ممالک کے شہریوں کو امریکا میں مستقل رہائش کا موقع دینا ہے جہاں سے امریکا میں امیگریشن کی شرح کم رہی ہو۔اس پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جس سے وہ امریکا میں مستقل طور پر رہ سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں اور بعد میں شہریت کے اہل ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی ...
20/12/2025

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں محصولات جمع کرنے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف قانونی کارروائیوں میں ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کردی۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا ٹاک میں کہا...
20/12/2025

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے بھی نئے صوبوں کی حمایت کردی۔جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنیں تو مخالفت کی کوئی وجہ نہیں، صوبائی حکومتوں کو عوامی مفاد میں بلدیاتی نظام بنانا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہاکہ آل پاکستان کانفرنس میں 27 ویں ترمیم کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ...
20/12/2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کی سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 سال کی سزا ختم ہو گی تو اس کے بعد 17 سال کی سزا شروع ہو گی، فراڈ کے تحت تحائف کی قیمت کم لگوائی گئی، فیصلہ انصاف پر مبنی ہے، تحائف کی قیمت کم لگوا کر سرکار کو کم رقم دی گئی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ سٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا کر تحائف اپنی ذات کے لیے رکھ لیے، بشریٰ بی بی نے تحائف روک لیے اور مالی فائدہ لیا، 3 کروڑ اور 7 کروڑ کا سٹیٹ کو نقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10 سال اور 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Address

Islamabad
4400

Telephone

+923100001757

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jammu Kashmir Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share