GBC Updates

GBC  Updates GBC Updates is a News and media platform representing the true image of Gilgit Baltistan and Chitral. It aims to cover authentic news all around.
(1)

Globe Updates is a News and media platform representing the true image of all around Pakistan.

25/08/2026

ا گر آپ کو 1 دن کے لیے گلگت بلتستان جانا ہو تو سب سے پہلے کہاں جائیں گے؟
غذر ،ہنزہ، سکردو یا نلتر؟
کمنٹ میں بتائیں 👇

The First Prototype Shelter House is in the last phase of completion at Shatmerg-Chipurson for Earthquake Affecties by I...
25/08/2026

The First Prototype Shelter House is in the last phase of completion at Shatmerg-Chipurson for Earthquake Affecties by Ismaili Council!!!

So far few installations are expected but the public urges and hope the work will be speed-up with the help of relevant funding agencies and completion of the Shelter Homes will be done before winter, otherwise people will face the harsh winter season once again.

At the same time all school authorities including AKESP should look for the proper facilitation of shelter houses to Non-Local Teachers as well.!!!




نواز ٹریڈرز نے طاوس میں اپنے کاروبار کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔نواز ٹریڈرز میں معیاری اشیائے خوردونوش، روزمرہ استعمال کی...
25/08/2026

نواز ٹریڈرز نے طاوس میں اپنے کاروبار کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

نواز ٹریڈرز میں معیاری اشیائے خوردونوش، روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء اور دیگر ضروری سامان مناسب اور عوامی نرخوں پر تھوک ریٹ میں دستیاب ہوگا۔

علاقہ مکینوں اور دکاندار حضرات کے لیے ایک ہی جگہ پر معیاری سامان کی فراہمی کی یہ ایک اچھی سہولت ہے۔

پتہ: مین روڈ طاوس، نزد HBL مائیکرو فنانس بینک

نواز ٹریڈرز کی انتظامیہ کو کاروبار کے آغاز پر دلی مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ اس نئے کاروبار میں خیر و برکت عطا فرمائے اور اسے علاقے کے عوام کے لیے آسانی، سہولت اور روزگار کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین

گلگت بلتستان ہنزہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سنیلہ بیگ کو خیبر پختونخوا میں ان کی خدمات اور صلا...
25/08/2026

گلگت بلتستان ہنزہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سنیلہ بیگ کو خیبر پختونخوا میں ان کی خدمات اور صلاحیتوں کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سیوریج پروجیکٹ: سہولت یا زحمت۔۔؟تحریر: ظہیر قاسمیگلگت میں جاری سٹی سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم پروجیکٹ کے ناقص اور غیر معیا...
24/08/2026

سیوریج پروجیکٹ: سہولت یا زحمت۔۔؟
تحریر: ظہیر قاسمی
گلگت میں جاری سٹی سینیٹری اینڈ سیوریج سسٹم پروجیکٹ کے ناقص اور غیر معیاری کام پر عوامی خدشات کو ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی جانب سے غیر ضروری قرار دینا انتہائی تشویشناک ہے۔ عوامی شکایات کو مسترد کرنے کے بجائے ان کا فوری نوٹس لینا اور عملی اقدامات کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ عوام کے خدشات کو غیر ضروری قرار دینے سے مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ عوامی غم و غصے میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل صاحب اگر شہر کا ایک تفصیلی دورہ کریں تو انہیں جگہ جگہ ٹوٹے پھوٹے اور غیر محفوظ مین ہولز، کھدی ہوئی سڑکیں اور ناقص کام خود نظر آ سکتے ہیں۔ اے سی کمروں میں بیٹھ کر ’’سب اچھا ہے‘‘ کے دعوے عوام قبول نہیں کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر حافظ حفیظ الرحمن صاحب کی جانب سے اس معاملے کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔ یہ پروجیکٹ صرف حکومت یا اپوزیشن کا نہیں بلکہ پورے گلگت شہر کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دونوں گلگت شہر کے باسی ہیں، اس لیے اس اہم منصوبے کی مؤثر نگرانی اور عوامی مسائل کے حل میں دونوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ اس منصوبے کی شفاف نگرانی کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے، جو منصوبے کے معیار، اخراجات، ٹھیکیداروں، کمپنیوں اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کا غیر جانب دارانہ جائزہ لے۔ جہاں کہیں غفلت، ناقص کام یا بے ضابطگی ثابت ہو، وہاں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور عوام کے سامنے مکمل حقائق رکھے جائیں۔
آج گلگت شہر کی بیشتر گلیاں اور سڑکیں کھدائی کے باعث شدید متاثر ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ سیوریج کا کام مکمل ہوتے ہی تمام متاثرہ سڑکوں اور گلیوں کی فوری اور معیاری بحالی یقینی بنائے۔
یہ منصوبہ اگر عوام کے لیے سہولت کے بجائے مستقل زحمت بن گیا تو اس کے اثرات گلگت شہر کے باسیوں کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہر شہری اپنے محلے اور گلی میں ہونے والے کام کے معیار پر نظر رکھے اور کسی بھی ناقص کام یا بے ضابطگی کی نشاندہی کریں ۔

Our Team congratulating Mr Shab Bul Aziz .
24/08/2026

Our Team congratulating Mr Shab Bul Aziz .

معاون فاؤنڈیشن کے چیئرمین سابق ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ کا غذر کے مختلف منصوبوں کا دورہیاسین( پریس ریلز ) معاون فاؤنڈیشن ...
23/08/2026

معاون فاؤنڈیشن کے چیئرمین سابق ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ کا غذر کے مختلف منصوبوں کا دورہ
یاسین( پریس ریلز ) معاون فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین اور سابق ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے غذر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فاؤنڈیشن کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یاسین میں خواتین کے لیے مقامی پھلوں اور جڑی بوٹیوں سے آرگینک جام، جوس، اچار اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کے حوالے سے جاری تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا، جبکہ ہاکس تھنگی گوپس میں تالی داس جھیل سے متاثرہ خاندانوں کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے مکانات کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے کہا کہ معاون فاؤنڈیشن پاکستان پورے ملک میں تعلیم، تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ اس وقت فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام تقریباً 300 اسکولز ہیں، جہاں 50 ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ گلگت بلتستان میں کام کریں گے، تاہم امریکہ میں مقیم ہمارے دوست آصف کی خواہش اور تعاون پر 2019 میں پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔ یہاں محکمہ زراعت، محکمہ تعلیم، میڈیا اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام نے ہمارا بھرپور خیرمقدم کیا، جس سے ہمیں یہاں مزید کام کرنے کا حوصلہ ملا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد معاون فاؤنڈیشن نے گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں کام کا آغاز کیا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے فاؤنڈیشن کامیابی کے ساتھ علاقے کے عوام کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔
سابق ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے کہا کہ یاسین میں خوبانی، چیری، سیب اور دیگر مختلف اقسام کے پھل وافر مقدار میں پیدا ہوتے ہیں، تاہم سڑکوں کی نامناسب صورتحال اور دیگر مشکلات کے باعث مقامی زمیندار اپنی پیداوار بروقت مارکیٹ تک نہیں پہنچا پاتے، جس کے نتیجے میں ہر سال بڑی مقدار میں پھل ضائع ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاون فاؤنڈیشن نے اس مسئلے کے حل کے لیے مقامی خواتین کو ماہرین کے ذریعے پھلوں کو محفوظ بنانے اور ان سے جام، جوس، اچار اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کی تربیت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پھلوں کے ضیاع کو روکنے کے ساتھ خواتین کو باعزت روزگار اور آمدن کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین میں بڑی تعداد میں خواتین یہ تربیت حاصل کر چکی ہیں اور اب وہ مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف معیاری مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان مصنوعات کی بہتر پیکیجنگ اور مؤثر مارکیٹنگ کے ذریعے مقامی سطح کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں کی مارکیٹوں تک بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔
بعد ازاں سابق ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے ہاکس تھنگی گوپس میں تالی داس جھیل سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کیے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے مکانات کے کام کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے باقی رہ جانے والے چار متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ سردیوں کی آمد سے قبل ان کے مکانات کی تعمیر مکمل کرکے انہیں خیموں سے مستقل گھروں میں منتقل کیا جائے گا، تاکہ متاثرہ خاندان سخت سردی سے قبل محفوظ رہائش حاصل کر سکیں۔
سابق ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ نے کہا کہ معاون فاؤنڈیشن خواتین کی ہنرمندی، معاشی خودمختاری، تعلیم و تربیت، مقامی وسائل کے بہتر استعمال اور قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے اپنے اقدامات کو مزید وسعت دے گی۔

یاسین میں مضر صحت کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کی خرید و فروخت پر پابندییاسین: ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری گلگت کی رپورٹ ک...
21/08/2026

یاسین میں مضر صحت کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کی خرید و فروخت پر پابندی
یاسین: ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری گلگت کی رپورٹ کی روشنی میں سب ڈویژن یاسین میں انسانی صحت کے لیے مضر قرار دیے گئے 7 مخصوص کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کے برانڈز کی خرید و فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر یاسین نے سب ڈویژن کے تمام ہول سیلرز اور جنرل اسٹور مالکان کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ برانڈز کی خرید و فروخت فوری طور پر بند کرتے ہوئے ان کا موجودہ اسٹاک دکانوں سے ہٹا دیا جائے۔
اسسٹنٹ کمشنر یاسین نے واضح کیا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہدایت پر عمل درآمد نہ کرنے والے دکانداروں اور متعلقہ کاروباری افراد کے خلاف جی بی فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے تمام متعلقہ کاروباری حضرات سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کرتے ہوئے مضر صحت قرار دیے گئے مصنوعات کی فروخت سے گریز کریں تاکہ شہریوں کو ممکنہ صحت کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

شفا ہسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ،ڈی ایس این جیز اور کیمرے ہٹانے کا حکم
20/08/2026

شفا ہسپتال کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ،ڈی ایس این جیز اور کیمرے ہٹانے کا حکم

یاسین: اسسٹنٹ کمشنر یاسین سہرش رحمت نے اہلیانِ مانچ کی درخواست پر مانچ سی کلاس ڈسپنسری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسپنسر...
19/08/2026

یاسین: اسسٹنٹ کمشنر یاسین سہرش رحمت نے اہلیانِ مانچ کی درخواست پر مانچ سی کلاس ڈسپنسری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسپنسری میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپنسری میں موجود تمام عملے سے ملاقات کی اور طبی سہولیات، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ڈسپنسری میں موجود ادویات کے اسٹاک، دستیابی اور معیار کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ڈسپنسری کی عمارت کی حالتِ زار اور بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ڈسپنسری کی عمارت کی دیواریں ٹوٹ، پھوٹ کا شکار ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑے نقصان کا خدشہ موجود ہے اور عمارت کی فوری مرمت و بحالی کی ضرورت ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سہرش رحمت نے ڈسپنسری کی عمارت کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اہلیانِ مانچ نے مطالبہ کیا کہ خستہ حال عمارت کی مرمت و بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مریضوں، طبی عملے اور مقامی آبادی کو کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Address

Islamabad
04403

Telephone

+923475185552

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GBC Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GBC Updates:

Shortcuts

Share