22/09/2025
فرانس نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران ایک تاریخی سمٹ میں فرانسیسی صدر مائیکرون نے اعلان کیا کہ فرانس اب فلسطینی ریاست کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔ یہ قدم (غ زہ) میں جنگ کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی طرف بڑی پیش رفت ہے،یہ فلسطینیوں کی خود ارادیت کا حق تسلیم کرنے کا وقت ہے۔
گزشتہ ہفتوں میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال نے بھی فلسطین کو تسلیم کر لیا جبکہ بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور آندورا نے اقوام متحدہ میں اعلان کیا کہ وہ جلد تسلیم کریں گے۔
اب تک 151 اقوام متحدہ ممالک فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں، جن میں چین، روس، بھارت، برازیل، جنوبی افریقہ، ترکیہ اور سعودی عرب شامل ہیں۔