11/11/2025
باجوڑ امن تحریک کا اعلامیہ
آج باجوڑ امن تحریک کا پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی تمام وی سیز کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ہم ظلم، ناانصافی اور بدامنی سے تنگ آچکے ہیں، اور اب دھرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
تاہم، دھرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان قومی امن جرگے سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزید برآں، قومی امن جرگے کو عوامی جذبات اور تصورات سے بھی آگاہ کیا جائے گا، تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل میں عوامی رائے کو بھرپور اہمیت دی جا سکے۔