IIUI News and Updates

IIUI News and Updates Get all News and Updates about IIUI ( International Islamic University Islamabad )

07/11/2024

اسلامک اور قائد اعظم یونیورسٹی کی کونسل الائنس کے کئی لوگوں نے کونسلز چھوڑنے کا حلفیہ اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔

07/11/2024

جمیعت نے کونسلز کو یونیورسٹی سے بھگا دیا۔۔۔۔۔

07/11/2024

اسلامک کی کونسلز نے جمیعت کے ڈر سے ہاسٹل خالی کر دیے اور کشمیر ہائی وے کے رستے یونیورسٹی سے بھاگ نکلے

07/11/2024

Jamatis are waiting in hostels....
-Rad-Ul-Fasaad-IIUI

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا سیکورٹی اہلکار طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے، جنسی طور پر ہراساں کرنے اور بلیک ...
07/09/2024

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا سیکورٹی اہلکار طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے، جنسی طور پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے پر گرفتار
از عمارہ شاہ / ستمبر 6, 2024
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا سیکورٹی اہلکار سیکورٹی کے مقصد کے لئے رکھے گئے طالبات کے شناختی کارڈز سے ان کی ذاتی معلومات نکلوا کر انھیں ہراساں اور بلیک میل کرنے اور خود کو امریکی شہری اور ایف آئی اے کا ASI بتانے میں ملوث نکلا

بیس ہزار سے زائد طالبعلموں کو تعلیم دینے والی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے پاس ایسی حساس پوزیشنز پر تعیناتی کے لئے اہلیت یا بیک گراؤنڈ چیک کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں

سیکورٹی اہلکار یونیورسٹی کی پالیسی کےتحت یونیورسٹی آنے والی لڑکیوں کے قومی شناختی کارڈز اپنے پاس سیکورٹی کیبن میں جمع کرتا لیکن پھر ان کارڈز کی تصاویر بنا کر اپنے پاس محفوظ کر لیتا۔

ایف آئ اے راولپنڈی کے سائبر کرائمز ونگ کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق سیکورٹی اہلکارمحمد جابر لڑکیوں کے شناختی کارڈز سے شناختی کارڈ نمبرز حاصل کرتا اور کچھ پیڈ موبائل ایپس کےذریعےشناختی کارڈز سے منسلک موبائل نمبر حاصل کرتا اور لڑکیوں کے بارے میں ان کے یونیورسٹی آنے اور دیگر ذاتی معلومات حاصل کر لینے کے بعد ان سے موبائل فون پر رابطہ کرتا اور تعلق بنانے کی کوشش کرتا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ ایسی پیڈ ایپس جو شہریوں کا ذاتی ڈیٹا پیسوں کے بدلے میں فروخت کرتی ہیں کے خلاف کاروائی کرنا بھی ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ کا کام ہے۔

اس کیس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر محمد جابر لڑکیوں کی ذاتیمعلومات حاصلکر لینے بعد اور ان سے موبائیل پر رابطہ قائم ہو جانے کے بعد ان سے قریبی تعلق بناتا اور برہنہ حالت کی ویڈیوزریکارڈ کر لیتا۔ جابر موبائل پر بھی نیوڈ چیٹ کرتا اور ایسی چیٹ کے ثبوت بھی محفوظ کر لیتا اور بعد میں لڑکیوں کو بلیک میل کرتا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سیکورٹی اہلکار محمد جابر کا شکار بننے والی لڑکیوں میں سے ایک بہادر لڑکی نے آخر کار ایف آئی اے سے رابطہ کر کے شکائت درج کروائی۔ جس کے بعد تحقیقات ہوئیں۔ جابر کی گرفتاری عمل میں آئی اور اس کے موبائیل اوربرآمد ہونے والی دیگر اشیا کے فارنزک معائنے میں شکائت درج کروانے والی لڑکی کے علاوہ کچھ دوسری لڑکیوں کی بھی نازیباتصاویر اور ویڈیوز ملیں۔

جب انٹرنیشنل اسلام یونیورسٹی کی انتظامیہ سے اس واقعہ کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو یونیورسٹی کے ترجمان اور میڈیا ڈائریکٹر نے اس واقعہ سے مکمل لا علمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی انتظامیہ ماضی میں بھی جنسی سکینڈلز کے واقعات پر قانونی کاروائی کو نا ممکن بناتی رہی ہے۔بی بی سی کے مطابق 18 جون 2021 کو یونیورسٹی ہاسٹل میں ایک طالب علم کا گینگ ریپ کیا گیا تھا۔اس واقعہ کےبعد بھی وفاقی پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سمیت کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

۔

Now or never ✊🏼
30/08/2024

Now or never ✊🏼

20/08/2024
18/08/2024

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبہ کے جمہوری اور آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالنا اور اس قسم کی دھمکیاں دینا قابل مذمت اور مایوس کن عمل ہے 🤐

مشترکہ اعلان(1) تمام طلبہ ہاسٹل خالی کراؤ " مہم کا بائیکاٹ کرنے اور no obedience کا اعلان کرتے ہیں۔(2) طلبہ سیٹوں کی rel...
16/08/2024

مشترکہ اعلان

(1) تمام طلبہ ہاسٹل خالی کراؤ " مہم کا بائیکاٹ کرنے اور no obedience کا اعلان کرتے ہیں۔

(2) طلبہ سیٹوں کی relocation کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔

(3) سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی تمام طلبہ سے اپیل کرتی ہے کہ ہاسٹل کے اندر سے کوئی طالب علم سامان نہ اٹھائے، اور ہاسٹل کھلنے تک میس بل جمع نا کرائے۔

(4) سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی تمام طلبہ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ سامان اٹھانے والے طلبہ سے مکمل سوشل بائیکاٹ کیا جائے۔

(5) طلبہ کے ساز و سامان کی حفاظت کی ذمہ داری پرووسٹ پر ہے، اگر اس پر کوئی آنچ آئی تو جامعہ کے امن اور law and order کی ذمہ داری پر دوسٹ پر ہو گی۔

(6) فال 24 سمسٹر کے آغاز اور ہاسٹل کے کھلنے سے پہلے کسی طالب علم کی seat اگر کینسل ہوئی، تو اس کوتسلیم نا کرتے ہوئے بھر پور ” حقوق طلبہ تحریک کا اعلان کیا ئے گا۔

(7) کسی بھی پالیسی پر عملدرآمد سے پہلے ” قبضہ پر دوسٹ " کی فراغت اور کسی لیگل پر ووسٹ کی تعیناتی ضروری ہوگی۔

اگر ان مطالبات پر فوری عمل درآمد نا ہوا تو طلبہ کی جانب سے فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جاۓ گا.

‏IIUI اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

16/08/2024

سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Address

International Islamic University Islamabad
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IIUI News and Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share