01/02/2026
گجرانوالہ اربوں روپے کی بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار ھونے والے سابق چیف افسر بلدیہ کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے چوھدری برادران سے مدد طلب کر لی گئی ذرائع کے مطابق سابق چیف افسر بلدیہ حیدر علی چٹھہ جو کہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد سابق چیف افسر کے بڑوں نے چوھدری شجاعت حسین سے تعاون کے لئے ان کی رھائش گاہ نت ھاؤس میں ڈیرے ڈال لئے ھیں سابق چیف افسر بلدیہ کے ماموں چوھدری زبیر نت جو کہ لوکل گورنمنٹ کے ریٹائرڈ افسر ھیں اور اپنے بھانجے کو بچانے کے لئے چوھدری شجاعت حسین سے مداخلت کے لئے ھاتھ پاؤں مارنا شروع کر دئیے ھیں