Islamabad Times

Islamabad Times Media, News,

17/09/2026

پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی 😀
وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

17/09/2026

وفاقی حکومت نے سرکاری سطح پر بچت اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے کوٹے میں 3 ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کی منظوری

مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فلاحی اداروں کی آپریشنل گاڑیاں ایندھن کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گی

ہر قسم کی نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے پر مکمل پابندی عائد

مالی سال 2026-27 کے لیے نان ای آر ای (Non-ERE) بجٹ میں 5 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

کٹوتی کا اطلاق بیرون ملک پاکستانی مشنز پر بھی ہوگا، تاہم رہائش، تعلیمی اور طبی اخراجات پر کٹوتی نہیں ہوگی

تمام جدید و پائیدار اشیاء (Durables) کی خریداری پر پابندی، آئی ٹی خریداریاں مستثنیٰ رہیں گی

تمام سرکاری افسران اور وزراء کے غیر ملکی دوروں پر 3 ماہ کے لیے مکمل پابندی

ناگزیر غیر ملکی دوروں پر وزراء، مشیران اور سرکاری افسران صرف اکانومی کلاس میں سفر کریں گے

تمام سرکاری ملاقاتیں اور اجلاس ترجیحی بنیادوں پر بذریعہ ٹیلی کانفرنسنگ ہوں گے

غیر ملکی وفود کے علاوہ تمام سرکاری زرق برق اور آفیشل ڈنرز پر پابندی

تمام سرکاری سیمینارز، تربیت اور کانفرنسیں صرف سرکاری ہالز اور ہال رومز میں منعقد ہوں گی

شادی کی تقاریب میں صرف ون ڈش کی اجازت ہوگی

دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور جنرل اسٹورز رات 9 بجے بند ہوں گے

شادی ہالز اور مارکیز کے لیے رات 10 بجے تک کا وقت مقرر

ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے (ٹیک ااوے اور ہوم ڈیلیوری مستثنیٰ)

فارمیسی، ہسپتال، میڈیکل اسٹورز، نان بائی، پیٹرول پمپس، جم اور کال سینٹرز اوقات کار کی پابندی سے آزاد ہوں گے

16/09/2026

ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹریٹ اف ایجوکیشن اسلام اباد کا ائی ایم سی بی ہمک کا دورہ ڈائریکٹر جنرل صاحب کا یہ دورہ عدالتی ...
16/09/2026

ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹریٹ اف ایجوکیشن اسلام اباد کا ائی ایم سی بی ہمک کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل صاحب کا یہ دورہ عدالتی ارڈر پر ہوا ہے اس کالج کے لیے جو 70 لاکھ روپے کی گرانٹ عدالتی ارڈر پر دے گئی تھی مدعی پارٹی اور وکلاء کے مطمئن نہ ہونے پر یہ دورہ کرنا پڑا ۔ورنہ افسران کا ایسے پسماندہ سکولوں کے لیے اپنے دفاتر سے نکلنا بڑا مشکل ہوتا ہے اس کے ساتھ اڑہ سکول ماڈل ٹاؤن کا بھی دورہ کیا ائی ایم سی بی ہمک کا یہ حال ہے اسٹاف کمی کی وجہ سے نان ٹیچنگ سٹاف بھی کلاسز لے رہا ہے اور اڑہ سکول میں سٹاف کی شدید کمی ہے ایک ریٹائرڈ ٹیچر بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اگر ایک یا دو ٹیچر پہ مار ہو جائیں اسکول سے دو کلاسز کو چھٹی کرنی پڑتی ہےاس طرح سے سہالہ سیکٹر کے بے شمار سکولوں میں سٹاف کی کمی پائی جاتی ہے جناب اگر ائی تھے تو چند سکول اور چیک کر لیتے ہیں تو ان کی مہربانی ہوتی بالخصوص نیازیاں گرز کالج کا دورہ ضروری تھا اڑہ سکول ماڈل ٹاؤن میں وعدہ کیا گیا کہ ایک ماہ میں سٹاف کی کمی پوری کر دی جائے اتنی بڑی سیٹ پر بندہ بیٹھا ہو تو ایک گھنٹے کا کام تھا فوری سٹاف تعینات کر دیتے ہیں تو جناب کا کیا جاتا ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ بیوروکریسی صرف اپنے مفاد تک کام کرتی ہے اور کچھ کام ائندہ کے لیے چھوڑ دیتی ہے تاکہ کل بھی اچھا گزرے تعلیمی سیکٹر سہالہ اس لحاظ سے سب سے پیچھے ہے سٹاف کی کمی بلڈنگز کی کمی کلاس فور کی کمی اور اس طرح کے دیگر مسائل کا سامنا ہے جتنی بھی نئی تعیناتیاں ہو رہی ہیں وہ اسلام اباد کے اندر یہ خانہ پوری کر دی جاتی ہے اور یہاں کے عوام دیکھتے رہ جاتے ہیں تعلیمی سیکٹر سہالہ سے تعلق رکھنے والے معززین علاقہ اور سیاسی پنڈتوں کے بچے شاید پرائیویٹ سکول کالجوں میں بڑھتے ہیں اس لیے ان کو ان اداروں کے بارے میں معلومات نہیں ہے یہ صرف گلی نالی کے چکر میں پڑے رہتے ہیں نسلیں تباہ ہوتی ہیں تو ہوتی رہیں غریب کا بچہ نہ پڑہ سکے شاید ان کا یہ منشور ہے کمیشن مافیا ہر جگہ موجود ہوتا ہے کوئی گلی نالی بلڈنگ بن رہے ہوں تو 40 پرسنٹ سے زائد کمیشن نکل جاتا ہے کام کیا خاک ہوگا اور وہ تعمیرات کچھ عرصہ بعد ختم ہو جاتی ہیں کمیشن لینے والے علاقے میں بڑی بڑی کوٹھیاں پلازے اور گھر بنا کر بیٹھ جاتے ہیں اور تباہی اس غریب ملک کی ہو رہی ہوتی ہے اور عوام کی ہو رہی ہوتی ہے نہ ائندہ بجٹ ملے گا نہ کام ہوگا
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز ایم این اے حلقہ این اے 48 کے نوٹس میں سیاسی لوگ اور عوام جو جو بات لاتے ہیں مسائل بیان کرتے ہیں تقریبا وہ فوری نوٹس لیتے ہیں ان کے نوٹس میں بھی یہ بات لائی جائے کہ ہمارے بچے نان ٹیچنگ سٹاف سے پڑھ رہے ہیں کیا سیکھ رہے ہوں گے یہ صرف وقت گزاری ہوتی ہے لیکن بچے کا مستقبل ضائع کیا جا رہا ہے اس لئے فوری طور پر سہالہ سیکٹر کو ان مسائل سے چھٹکارا دلایا جائے

16/09/2026

تھانہ سہالہ کی حدود کاک پل میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر 17 سال نوجوان عبدالرحمن کو مبینہ پل سے نیچے پھینک کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم اصف عرف ببلو اسلحہ برامدگی کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی تا ہم پولیس ملازمین حفاظتی انتظامات کے باعث محفوظ رہے ۔ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لو جی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر  ادھی رات کو پھر  واردات پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 10 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت ...
15/09/2026

لو جی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ادھی رات کو پھر واردات پیٹرول کی قیمت میں چار روپے 10 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 41 پیسے اضافہ کر دیا گیا

15/09/2026

موٹر سائیکل رکشہ کا 2000 کا چالان ہو تو صرف شناختی کارڈ کافی، پٹرول ریلیف کے لیے کاغذات کا پلندہ! واہ کیا نظام ہے!
پٹرولیم لیوی سب کے لیے ختم کرو

15/09/2026

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاوٴن لگانے کے فیصلہ کی خبر سننے میں ارہی ہے برائے مہربانی حکومت تعلیمی اداروں کو اس سمارٹ لاک ڈاؤن سے دور رکھیں تاکہ بچوں کی تعلیم پر کوئی حرج نہ ائے صدر وزیراعظم وزراء ایم این اے ایم پی اے سینیٹرز اور بیوروکریسی اپنی اداؤں پر غور فرمائیں اور پروٹوکول میں کمی کرے اور دیگر طریقہ کار اختیار کریں

حاجی محمد زبیر اڑہ گاؤں ماڈل ٹاؤن ہمک کی ساس  صاحبہ برجی والے علی زمان مرحوم کی زوجہ محمد عمران اور محمد رضوان کی والدہ ...
15/09/2026

حاجی محمد زبیر اڑہ گاؤں ماڈل ٹاؤن ہمک کی ساس صاحبہ برجی والے علی زمان مرحوم کی زوجہ محمد عمران اور محمد رضوان کی والدہ ماجدہ قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں مرحومہ کا نماز جنازہ اج رات 10 بجے کمیونٹی سینٹر قبرستان ماڈل ٹاؤن میں ادا کیا جائے گا
انا للہ وانا الیہ راجعون

15/09/2026

اسلام آباد میں گرج چمک اور موسلادھار بارش۔غیر ضروری سفر سے گریز کریں
یا اللہ خصوصی کرم فرما

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamabad Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share