19/07/2025
ڈی جی سکول ایجوکیشن کی کی طرف سے مانگے گئے سبجیکٹ وائز نتائج میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کا انکشاف
*سکردو (نمائندہ خصوصی) — ڈائریکٹر جنرل سکول ایجوکیشن کی جانب سے طلب کیے گئے سبجیکٹ وائز رزلٹس میں کئی سرکاری اسکولوں کی جانب سے سنگین بے ضابطگیوں اور ہیرا پھیری کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کچھ اسکولوں نے ایسے اساتذہ کے ناموں پر اعلی نتائج ظاہر کیے ہیں جس نے مذکورہ مضمون سے پڑھایا ہی نہیں تھے ۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق متعدد اسکولوں نے ان اساتذہ کے نتائج کو، جو اب تبادلے کے باعث اسکول سے جا چکے ہیں، موجودہ اساتذہ کے کھاتے میں ڈال کر نتائج ڈی جی سکول ایجوکیشن کو ارسال کیے۔ کچھ معاملات میں تو ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ جن اساتذہ نے متعلقہ مضمون کبھی پڑھایا ہی نہیں، انہیں 100 فیصد نتائج کا کریڈٹ دے دیا گیا۔
تعلیمی ماہرین اس صورتحال کو نہ صرف اخلاقی بددیانتی بلکہ تعلیمی نظام کی شفافیت پر سوالیہ نشان قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کی بدعنوانی کا راستہ روکا جا سکے۔