
18/06/2025
چینی صدر کا کہنا ہے کہ دنیا اب امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، امریکا کا بھی وہی انجام ہوگا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا،
کہا اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ وہ عالمی سیاست و معیشت میں ہمیشہ کیلئے ناگزیر ہے، تو وہ ماضی کی ان سلطنتوں سے سبق لے۔
چینی صدر نے کہا ہے کہ دنیا اب امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ شی جن پنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے دنیا کا احترام کھو دیا تو وہی انجام دیکھے گا جو ماضی کی زوال پذیر سلطنتوں کا ہوا۔
چینی صدر نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہر طاقتور سلطنت نے خود کو ناقابلِ شکست سمجھا مگر ہر ایک کا سورج آخرکار غروب ہوا، آج سے 100 سال پہلے برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی، لوگ سمجھتے تھے کہ اس سلطنت کا سورج کبھی غروب نہیں ہوگا، لیکن وہ وقت بھی آیا جب برطانیہ عالمی منظرنامے سے پیچھے ہٹ گیا۔
شی جن پنگ نے مزید کہا اگر امریکا یہ سمجھتا ہے کہ وہ عالمی سیاست و معیشت میں ہمیشہ کیلئے ناگزیر ہے، تو وہ ماضی کی ان سلطنتوں سے سبق لے، وقت بدلتا ہے اور قومیں بدلتی ہیں، جو قوم دنیا کا احترام نہیں کرتی، وہ خود اپنے زوال کی راہ ہموار کرتی ہے۔