27/08/2025
اہم ترین 🚨
دریائے چناب میں پانی خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جس کی وج سے ہیڈ قادرآباد کے ٹوٹنے کا شدید خدشہ ہے۔
براہ مہربانی یہ پیغام اپنے واٹسیپ پر پھیلائیں تاکہ آگے والی آبادیاں صورتحال سے آگاہ رہیں۔
قادِرآباد کے ٹوٹنے کی صورت میں قادِرآباد قصبہ اور منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کی کچی پٹی سب سے پہلے شدید متاثر ہوگی۔ اس کے بالکل نیچے کالا شادیاں کے جنگلاتی بیلٹ جیسے علاقے بہت کمزور ہیں اور وہاں گہرا اور تیز بہاؤ پھیل سکتا ہے۔
جیسے جیسے ریلا آگے بڑھے گا، ضلع چنیوٹ کی دریا کنارے بستیوں پر خاص طور پر لالیان، بھوانہ اور چنیوٹ شہر کے نشیبی حصے متاثر ہوں گے۔ 2014 کے بڑے سیلاب میں سو سے زائد دیہات ڈوب گئے تھے اور چنیوٹ تا سرگودھا روڈ احمد نگر کے قریب ڈوب گیا تھا۔ #
ٹرمّو اور اٹھارہ ہزاری کے قریب ملحقہ علاقے
آگے جا کر جہاں دریائے چناب اور دریائے جہلم کا سنگم ہوتا ہے، وہاں ٹرمّو، اٹھارہ ہزاری اور احمدپور سیال کی تحصیلوں میں بڑے پیمانے پر پانی پھیلنے کا امکان ہوگا۔ ماضی میں یہاں کچی پٹی میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہوا، سیکڑوں دیہات ڈوب گئے اور حفاظتی بندوں پر دباؤ بڑھا جس کے باعث بعض جگہ کٹ لگانے پڑے تاکہ جھنگ شہر اور ترمّو ہیڈورکس کو بچایا جا سکے۔
اگر ریلا ترمّو سے آگے بڑھا تو ترمّو کے بعد پانی شورکوٹ اور احمدپور سیال کی طرف دھکیلا جا سکتا ہے اور پھر آگے جا کر پنجند کے نظام میں شامل ہو کر مزید کچی بستیوں اور فصلوں کو متاثر کرے گا۔
قادِرآباد ہیڈورکس کے متاثر ہونے سے اس کے ساتھ جڑی نہروں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔ رسول قادِرآباد لنک نہر جہلم کا پانی یہاں لاتی ہے اور قادِرآباد بلوکی لنک پانی کو راوی کی سمت لے جا
🚨
#ہیڈقادرباد