
18/07/2025
*⭕ شام کے شہر سویدا میں اسرائیلی حمایت یافتہ گروپس کا مسلمانوں کا قتل عام*
سویڈا میں جاری صورتحال نہایت افسوسناک اور سنگین ہے۔ جیسے ہی حکومتی افواج نے ایک امن معاہدے کے تحت علاقہ خالی کیا، مسلح جرائم پیشہ گروہوں نے وہاں کے مسلمان بدو شہریوں پر حملے شروع کر دیے۔ انہوں نے اپنے مظالم کو نہ صرف انجام دیا بلکہ فخر کے ساتھ ویڈیوز بھی بنائیں۔ ان مظالم میں لوگوں کو موقع پر قتل کرنا، بچوں کے سر قلم کرنا، لاشوں کی بے حرمتی، مساجد پر گولہ باری، لوگوں کو زندہ بلند عمارتوں سے پھینک دینا، گھروں کو آگ لگانا اور قیدیوں کو ذلیل کرنا شامل ہے۔
ان گروہوں کو اســــرائیل کی کھلی حمایت حاصل ہے، جو ان پر حملے کرنے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور غیر ملکی مسلح افراد کو کھلی اجازت دے رہا ہے کہ وہ آ کر ان درندہ صفت گروہوں کی مدد کریں۔ اس حمایت پر انہوں نے اسرائیلی جھنڈے لہرا کر اور اس کی حمایت میں نعرے لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
ان تمام مظالم کے باوجود نہ عالمی نظام نے کوئی مداخلت کی، نہ ہی بین الاقوامی میڈیا نے آواز اٹھائی۔ کیونکہ اس بار مرنے والے مسلمان ہیں، اور دنیا سمجھتی ہے کہ مسلمان تو ایسے واقعات کے عادی ہو چکے ہیں، اس لیے کوئی مسئلہ نہیں!
حیرت کی بات یہ ہے کہ انہی مظالم کے سرغنہ اب خود کو مظلوم بنا کر بین الاقوامی برادری سے مدد مانگ رہے ہیں اور حقائق کو الٹا کر پیش کر رہے ہیں۔
لیکن ان مظالم کا جواب دینے کے لیے شامی قبائل نے غیرت، ایمان اور اتحاد کے ساتھ اٹھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مظلوم مسلمانوں کو بچانے، قیدیوں کو آزاد کرانے اور ان ظالموں کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں آ چکے ہیں۔
اب دنیا بھر کے منافق، شور و غوغا مچائیں گے، مذمت اور تشویش کے بیانات جاری کریں گے اور ان مجرموں کے دفاع میں انسانیت اور اقلیتوں کے حقوق کی دہائی دیں گے۔ میڈیا ان درندوں کے خلاف معمولی اقدام کو بھی "تشدد" اور "انتہاپسندی" قرار دے کر اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا۔
اے اللہ! ہر مجرم اور منافق کو ذلیل و رسوا کر، حق والوں کی مدد فرما، اور ان واقعات کو مسلمانوں کی نصرت اور خیر کے آغاز کا ذریعہ بنا۔