
10/09/2024
سانحہ 10 ستمبر 2024
فاشسٹ حکومت نے پارلیمنٹ پر رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے توہین آمیز طریقے سے طاقت کے زور پر پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز کو نشانہ بنایا۔ یہ بزدلانہ کارروائی، جو رات کی تاریکی میں کی گئی، پارلیمانی قواعد اور جمہوری اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ جعلی حکومت، جو اپنے سیاسی زوال اور عوام کی جانب سے بری طرح مسترد کیے جانے کا صدمہ برداشت نہ کر سکی، بوکھلاہٹ کے عالم میں اب مکمل طور پر غیر جمہوری طریقوں پر اتر آئی ہے اور آئین و قانون کو پس پشت ڈال کر طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ آج کے اس بزدلانہ عمل نے نہ صرف پارلیمنٹ کی حرمت کو پامال کیا ہے بلکہ پہلے سے ہی بدترین سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی لپیٹ میں آئے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو مزید اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔ قوم اُن تمام کرداروں کو یاد رکھے جو اپنے چند دن کے ناجائز اقتدار کو برقرار رکھنے کے لیے ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں۔