19/03/2023
گیسٹ پوسٹنگ کیا ہے؟
کوئی ایسی چھوٹی ویب سائٹ جو گوگل پر رینک کرنا چاہے تو وہ ویب سائٹ اپنے آرٹیکل بڑی ویب سائٹ پر لگواتے ہیں جس پر ٹریفک وغیرہ زیادہ ہو،
مثلا اپکی کھلونے سیل کی سائیٹ ہے اور اپ نے اس پر ٹریفک لانا ہے تو اپ کسی بڑی ویب سائٹ پر جسکی ٹریفک ذیادہ ہو اس پر اپنے کھلونوں کے متعلق ارٹیکل لگوائیں جس میں اپکی سائیٹ کا لنک بھی دیا ہوگا۔۔ لوگ جس اس آرٹیکل کو پڑھیں گے تو لنک کے ذریعے اپکی ویبسائٹ پر ائیں گی یوں اپ کی سائٹ رینک کرے گی۔۔ بڑی سائٹ والے اپ سے آرٹیکل لگوانے کے پیسے لیتے ہیں،
یہ ایک طریقہ ہے جو اپنی سائیٹ کیلئے ہے دوسرا طریقہ جس سے ہم بھی بغیر سائٹ کے پیسے کما سکتے ہیں وہ ایسے کہ
عام طور پر چھوٹی ویب سائٹ والے بڑی ویب سائٹ والے سے خود رابطہ نہیں کرتے، کیونکہ چھوٹی ویب سائٹ والوں کے پاس بہت زیادہ مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں ہوتا،
بس پھر آپ اور میں اور ہماری طرح بہت سے لوگ ایک ایجنٹ یا ثالث یا پھر ری سیلر کے طور پر بڑی ویب سائٹ پر چھوٹی ویب سائٹ کا آرٹیکل لگواتے ہیں،
یہ کام ڈالرز میں ہوتا ہے۔۔۔
مثلاً: بڑی ویب سائٹ نے کہا کہ ہم ایک آرٹیکل لگوانے کے 20 ڈالر لیں گے، آپ نے چھوٹی ویب سائٹ کو کہا کہ میں ایک آرٹیکل لگوانے کے 50 ڈالر لوں گا،
آپ کو چھوٹی ویب سائٹ نے 50 ڈالرز دیے، اس میں آپ نے 20 ڈالر بڑی ویب سائٹ کو دیے اور 30 ڈالر آپ کو منافع ہوا۔۔۔
اس میں بھی دو طریقے ہیں ایک کسی کی سائٹ پر کلائنٹ کا بلاگ لگانا۔۔ دوسرا طریقہ ہے اگر اپکی اپنی ویبسائٹ یا بلاگ ہے اور اس پر ٹریفک بہت اچھی ہے تو اپ اپنی ویبسائٹ پر اس چھوٹی ویبسائٹ کا ارٹیکل لگوائیں اور ان سے اسکے پیسے لیں۔۔۔
اس کو کہتے ہیں گیسٹ پوسٹنگ یا GBOB...
اس میں ثالث ریسلر یا ایجنٹ بننے کیلئے اپ کو بڑی سائٹس کی جن پر اپ نے کسی چھوٹی ویبسائٹ کا ارٹیکل لگانا ہو انکی ٹریفک ڈومین اتھارٹی وغیرہ چیک کرنے کیلئے کچھ ٹولز درکار ہوتے ہیں جن میں موز۔۔۔ گوگل ٹرینڈز۔۔ اہیرف ٹول۔۔۔ وغیرہ ہیں۔۔۔
#منقول