27/11/2025
خیبر پختونخوا کے پسمانده ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد سلیم چمکنی ولد مومن گل نے یونیورسٹی آف پشاور کے سینٹر آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی میں اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کرلیا۔ ان کے سپروائزر ڈاکٹر محمد سعید خٹک تھے۔
ڈاکٹر محمد سلیم نے پی ایچ ڈی کی اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور دوستوں کی مسلسل حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کی یہ علمی کامیابی ضلع کُرم سمیت پورے خطے کے لیے باعثِ فخر قرار دی جارہی ہے، جبکہ مقامی حلقوں نے اسے علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت مثال بھی قرار دیا ہے۔