My Choice

My Choice Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from My Choice, News & Media Website, Pano Aqil.

اسرائیل ہمیشہ سے جنگ چاہتا تھا، کیونکہ جنگ میں ہی اس کی بقا ہے۔جبکہ انقلاب ایران کے بعد کی تاریخ دیکھیں تو ایران کی تاری...
21/07/2026

اسرائیل ہمیشہ سے جنگ چاہتا تھا، کیونکہ جنگ میں ہی اس کی بقا ہے۔

جبکہ انقلاب ایران کے بعد کی تاریخ دیکھیں تو ایران کی تاریخ بھی ہمیشہ سے عرب ممالک کے خلاف پراکسیز سے بھری پڑی ہے۔

دونوں کی سوچ و فکر تقریبا ایک ہی ہے، اسرائیل گریٹر اسرائیل بنانا چاہتا ہے، تو ایران اپنے انقلاب کو پوری اسلامی دنیا پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔

ایران کی تاریخی طور پر پاکستان مخالف گروپ کو سپورٹ کرنے کے باوجود، پاکستان نے اسرائیل اور امریکہ جنگ میں ایران کو بچانے کی بہت کوشش کی، لیکن چند ایک کامیابی کے بعد ایران مغرور ہو گیا، افغان طالبان کی طرح ایران کو بھی زعم ہوا کہ وہ عالمی طاقت کو شکست دینے کے قابل ہے۔

لیکن میرے خیال سے یہ ایرانی قوم کی سوچ و فکر نہیں بلکہ ایرانی طاقت کے ایوانوں میں موجود موساااد کے ایجنٹس کی کارستانیاں ہیں، کیونکہ جیسے میں نے پہلے کہا کہ یہ جنگ اسرائیل کے سب سے زیادہ مفاد میں ہے اور اگر جنگ ختم ہوتی ہے تو اسرائیل کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

پاکستان کی مسلسل کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، لیکن کچھ ایسے واقعات رونما ہوئے جس کی وجہ سے یہ جنگ بندی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ اگر واقعات کا بغور جائزہ لیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایرانی سیاستدان و قوم اس واقعات کی سب سے بڑی مخالف رہی۔

ایران کے صدر نے تو یہاں تک دھمکی ڈے ڈالی تھی کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ استعفا دے دے گا۔

60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوا اور ایرانی منجمد اثاثے بحال کرنے کا عمل شروع ہوا، ایران پر سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھانی کی یقین دہانی کرائی گئی۔ یہ وہ تمام باتیں تھی جو ایران قوم کو اگلے چند سالوں میں ایک طاقتور ملک کے طور پر سامنے لا سکتی تھی۔

لیکن پھر ایران کو خیال آیا کہ اربوں ڈالر کا تیل اور گیس بیچنے کے بجائے، دنیا کے ساتھ تجارت کرنے کے بجائے اور اپنے اربوں ڈالر کے اثاثے بحال کرنے کے بجائے، کیوں نہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے چند لاکھ ڈالر وصول کیے جائے؟

یہ کتنی مضحقہ خیز بات ہے کہ ایک قوم کی لیڈرشپ اپنے مستقبل کو چھوڑ کر ایک چھوٹی سی راہداری پر ٹیکس لگائے اور ایسی راہداری جو گزشتہ چار ہزار سال سے بغیر کسی فیس کے ایکٹو ہو، ایرانی لیڈرشپ کو فیس لینے کا خیال آگیا اور کہا کہ کوئی بھی جہاز اس کی اجازت کے بغیر یہاں سے نہیں گزرے گا، اور گزرنے والے پر حملے شروع کر دیئے۔

ایران کی اسی چھوٹی غلطی کے بعد اب ایران پر مسلسل بمباری ہو رہی ہے، قیمتی جانیں، انفراسٹرکچر اور اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ لیکن ایرانی قیادت میں چھپے موساااد کے ایجنٹس، نہ تو اسرائیل کو دھمکی دے رہے ہیں، نہ ہی امریکی بیڑے کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ وہ مسلسل عرب ممالک جیسے کہ قطر، بحرین، اور کویت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

چلیے، یہ بات بھی سمجھ آتی ہیں کہ عرب ممالک امریکہ کے اتحادی ہیں، لیکن سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ امریکہ کے بحری بیڑے کو کیوں نشانہ نہیں بنایا جا رہا؟ اس کو سمندر میں غرق کیوں نہیں کیا جا رہا؟ جبکہ اُس کے مقابلے میں اسلامی ممالک کی سکیورٹی، اس کے سویلین انفراسٹرکچر، تیل اور گیس کے ذخائر، اور یہاں تک کہ پانی صاف کرنے والی مشینری کو بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔

ان سب کو دیکھ کر یہ بات تو صاف ظاہر ہو جاتی ہے کہ اس وقت ایرانی فیصلہ سازوں میں بہت سارے موساااد کے ایجنٹ موجود ہیں۔ جو کہ اسرائیل اور امریکہ کے کام کو آسان کر رہے ہیں اور عرب ممالک کی سیکیورٹی اور عرب ممالک کے بقا کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔

روس پر 379 ڈرونز سے اب تک کا بڑا حملہیوکرین نے کل روس پر جنگ کے آغاز کے بعد کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک کرتے ہوئے...
21/07/2026

روس پر 379 ڈرونز سے اب تک کا بڑا حملہ

یوکرین نے کل روس پر جنگ کے آغاز کے بعد کے سب سے بڑے ڈرون حملوں میں سے ایک کرتے ہوئے 379 ڈرونز سے حملہ کیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ان میں سے بیشتر ڈرون مار گرائے گئے، تاہم متعدد اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جس کے نتیجے میں ماسکو اور دیگر علاقوں میں اہم اقتصادی، لاجسٹک اور توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
روسی حکام کے مطابق 370 سے زائد ڈرونز کا رخ ماسکو ریجن کی جانب تھا، جبکہ 64 ڈرونز کو ماسکو شہر کے قریب ہی تباہ کر دیا گیا۔ حملوں میں روس کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی وائلڈ بیریز (Wildberries) کے دو بڑے لاجسٹک مراکز نشانہ بنے۔ تامبوف ریجن میں قائم گودام پر حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے، جبکہ ماسکو کے قریب الیکٹروسٹال میں واقع مرکز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حملوں کے دوران ماسکو کے نواحی علاقے نوگنسک میں ایک بڑے تیل ذخیرہ گاہ میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث قریبی زچگی اسپتال کو احتیاطاً خالی کرانا پڑا۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ حملوں کا ہدف ایسے لاجسٹک مراکز اور تنصیبات تھیں جہاں روسی ڈرونز اور فوجی آلات کے لیے استعمال ہونے والے پرزے ذخیرہ کیے جاتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق نشانہ بنائے گئے مقامات یوکرین کی سرحد سے 400 سے 700 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھے، جو یوکرین کی طویل فاصلے تک حملہ کرنے کی صلاحیت کا مظہر ہیں۔
ادھر مختلف عسکری و معاشی تجزیوں کے مطابق یوکرین رواں سال روس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ جنوری سے مئی 2026 کے دوران 16 روسی آئل ریفائنریاں حملوں کا نشانہ بنیں، جس سے ان کی پیداواری صلاحیت کا ایک حصہ معطل ہوا۔ رائٹرز کے مطابق ان حملوں کے باعث روسی ایندھن کی فراہمی دباؤ کا شکار ہوئی، جس کے بعد ماسکو نے بھارت سے ریفائن شدہ پیٹرول کی فراہمی کے امکانات پر بھی بات چیت کی۔

روس کا یوکرین پر تاریخ کا سب سے بڑا بیلسٹک میزائل حملہ، کیف کے دفاع پر سوالات اٹھنے لگےروس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف (...
21/07/2026

روس کا یوکرین پر تاریخ کا سب سے بڑا بیلسٹک میزائل حملہ، کیف کے دفاع پر سوالات اٹھنے لگے

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف (Kyiv) اور اس کے اطراف میں ایک بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا ہے، جسے روسی بیلسٹک میزائل حملوں کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق روس نے ایک ہی کارروائی میں تقریباً 50 بیلسٹک میزائل استعمال کیے، جن کا مقصد یوکرین کے فوجی صنعتی مراکز اور لاجسٹک تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔
یوکرین کے قائم مقام وزیر خارجہ آندری سیبیہا (Andrii Sybiha) نے دعویٰ کیا کہ روس نے کیف کے خلاف ایک ہی حملے میں تقریباً چار درجن بیلسٹک میزائل فائر کیے، جو اب تک کسی ایک کارروائی میں استعمال کیے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
اس بڑے حملے نے ظاہر کیا ہے کہ روس اپنی میزائل پیداوار اور بڑے پیمانے پر درست نشانہ لگانے والی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روسی دفاعی صنعت نے حالیہ برسوں میں میزائلوں کی تیاری میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جس سے ماسکو کو مسلسل اور بڑے حملے کرنے کی صلاحیت حاصل ہوئی ہے۔
ابتدائی تجزیوں اور سیکیورٹی کیمروں سے حاصل ہونے والی ویڈیوز کے مطابق اس حملے میں زیادہ تر اسکندر-ایم (Iskander-M) ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے۔ اس کے علاوہ روسی زرکون (Zircon) ہائپر سونک کروز میزائل کے استعمال کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
اس حملے کا مقصد مبینہ طور پر یوکرین کے اہم فوجی مراکز، دفاعی صنعت، ہتھیاروں کی ترسیل کے نظام اور لاجسٹک نیٹ ورک کو نقصان پہنچانا تھا۔ روس کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد میں فائرنگ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مسلسل بڑے میزائل حملے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جدید جنگ میں صرف فضائی دفاعی نظام کافی نہیں، بلکہ دشمن کے میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت، ان کی پیداوار اور ذخائر کو بھی محدود کرنا ضروری ہے۔
کیف گزشتہ کئی برسوں سے روسی میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کر رہا ہے، تاہم ایک ہی وقت میں اتنی بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائلوں کا استعمال یوکرین کے دفاعی نظام کے لیے ایک سنگین آزمائش ہے۔
روس کی بڑھتی ہوئی میزائل صلاحیت اور بڑے پیمانے پر حملوں کی حکمت عملی مستقبل میں یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے رخ پر اہم اثر ڈال سکتی ہے۔
تحریر: عامر اعوان

17/04/2026

جسے ایران پسند تھا، اُس نے صرف کہا نہیں ،، جا کر دکھا بھی دیا 💖✈️🇵🇰

پاکستان کا جگرا دیکھیں!
جنگی وردی میں ایسے وقت تہران پہنچے جب ایران حقیقی خطرات کے سائے میں ہے۔ سفارتکاری میں کبھی کبھی پیغام الفاظ سے نہیں بلکہ موجودگی سے دیا جاتا ہے—اور یہ وہی لمحہ ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ مشکل وقت میں ذاتی حاضری اعتماد کو یقین میں بدل دیتی ہے۔ آج پاکستان نے یہی پیغام دیا ہے کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور ذمہ دار کردار کے ساتھ کھڑا ہے۔

اللہ کرے یہ قدم خطے میں پائیدار امن اور پاکستان کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنے۔ آمین 🤲🇵🇰

Best
24/02/2026

Best

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات ...
23/02/2026

بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل کے مرکزی مجرم جیفری اپیسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔
بھارتی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں رینا نے بتایا کہ جب ان کی عمر 21 برس تھی تو ایپسٹین نے انہیں شدید ذہنی، جسمانی اور جنسی اذیت کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ جیفری ایپسٹین نہ صرف ان کی جسمانی ساخت پر تنقید کرتا رہا بلکہ بار بار تذلیل کرتے ہوئے انہیں زیادہ عمر کی ہونے کا طعنہ بھی دیتا تھا۔
خاتون کے بقول حالانکہ اُس وقت میری عمر 21 اور جیفری ایپسٹین کی عمر 47 سال کے لگ بھگ تھی لیکن وہ مسلسل بدسلوکی سے مجھے مسلسل ذہنی صدمات پہنچاتا رہتا تھا۔
انھوں نے انکشاف کیا کہ جیفری ایپسٹین سے ملاقات سے قبل بھی وہ جنسی استحصال کا شکار رہ چکی تھیں اور اسی لیے خاموش طبع ہوگئی تھی۔ ایپسٹین نے میری اسی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔
متاثرہ خاتون کے بقول ایک سفر کے دوران جیفری ایپسٹین نے اپنے ’انتہائی سیاہ اور خطرناک راز‘ بتائے اور جب یہ راز میں نے ایک اور لڑکی سے شیئر کی تو جیفری ایپسٹین نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میری نگرانی کرائی جاتی رہی۔
رینا نے مزید بتایا کہ ایپسٹین مسلسل یہ باور کرواتا رہا کہ وہ امریکا میں انتہائی بااثر شخصیات کو جانتا ہے اور ان کی امیگریشن حیثیت سمیت ذاتی معلومات کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بھارتی میڈیا کو مزید بتایا کہ آخری ملاقات میں جیفری ایپسٹین کا رویہ انتہائی پرتشدد تھا جس کے بعد ان سے مکمل طور پر رابطہ ختم کر دیا لیکن طویل عرصے تک خوف اور دباؤ کے باعث خاموش رہی۔
رینا نے برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف کارروائی کو ایک اہم پیش رفت قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں حکام اب بھی اس کیس میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

Best is
23/02/2026

Best is

Address

Pano Aqil

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Choice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share