Waqar Sherazi clicks

Waqar Sherazi clicks I Help Freelancers & Game Business Owners Stand Out, Grow Their Brand & Dominate Their Market

Sharing my journey through videos, vlogs, and tutorials!

Helping others learn, grow, and create in the digital world. 🚀✨ I’m Waqar Sherazi, a professional game developer and passionate tech educator. I provide high-quality game and app development services to clients globally, with a strong focus on delivering value through creativity and code. But more than that, I’m on a mission to empower Pakistani youth. That’s why I’m teaching game development abso

lutely free, so anyone with dedication can learn real skills and start earning online — no expensive courses, no false promises. If you’ve got the will to grow, I’m here to guide you — whether it’s through building games, launching digital services, or just taking your first step into the tech world.

Games srf mobiles k liay nhe bnti, ye bhi game ki aik type hy.
12/11/2025

Games srf mobiles k liay nhe bnti, ye bhi game ki aik type hy.

دوستو، آج کل انباکس اور کمنٹس میں کافی سوال آ رہے ہیں کہ کیا گیم ڈیولپمنٹ کورس میں اب بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے سب کے...
10/11/2025

دوستو، آج کل انباکس اور کمنٹس میں کافی سوال آ رہے ہیں کہ کیا گیم ڈیولپمنٹ کورس میں اب بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے سب کے لیے ایک بار دوبارہ واضح کر دوں۔

کلاسز کا آغاز 8 نومبر سے ہو چکا ہے اور پہلی کلاس ہو بھی چکی ہے۔ کلاس کا وقت شام 4 سے 5 بجے ہے، ہفتہ اور اتوار کو۔ پہلی کلاس میں ہم نے آگے کے روڈ میپ، عملی کام اور انڈسٹری میں کمائی کے راستوں پر بات کی تھی۔

اب کچھ لوگ لیٹ ہوگئے تھے، تو ان کے لیے میں نے دو دن کے لیے رجسٹریشن دوبارہ اوپن کر دی ہے۔ جو شامل ہونا چاہتے ہیں وہ ان دو دنوں میں اپنا نام کنفرم کروا لیں۔
یہ ایک پیڈ کورس ہے اور بالکل پروپر طریقے سے چل رہا ہے۔ کلاسز Google Meet پر ہو رہی ہیں۔

اور یاد رہے، پریکٹس کے لیے آپ کے پاس کم از کم Core i5 6th Gen اور 8GB RAM والا لیپ ٹاپ یا اس سے بہتر ہونا ضروری ہے۔

میں جب کہتا تھا کہ بھائیو بہنو گیم ڈیولپمنٹ سیکھ لو، اس میں رزق ہے، مستقبل ہے، تو سب یہی بولتے تھے کہ games سے کون پیسہ ...
10/11/2025

میں جب کہتا تھا کہ بھائیو بہنو گیم ڈیولپمنٹ سیکھ لو، اس میں رزق ہے، مستقبل ہے، تو سب یہی بولتے تھے کہ games سے کون پیسہ کماتا ہے؟
اور آج پاکستان پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر آ چکا ہے

وقت بدل گیا ہے، سوچ اب بھی پرانی ہے۔

خیر چھوڑیں۔
اب ذرا یہ بھی بتا دو کہ YouTube Automation سے کتنے لوگ کتنا کما رہے ہیں؟
ہر فیلڈ میں رزق ہے، بس بندے میں سیکھنے اور محنت کرنے کا دم ہونا چاہیے۔

جس نے سیکھ لیا، وہ کمائے گا۔
جو لیٹ ہو گیا، وہ پھر صرف سننے اور دیکھنے والوں میں رہ جائے گا۔

MashAllah

تمام وہ دوست جنہوں نے گیم ڈویلپمنٹ سیکھنے کے لیے گوگل فارم فل کیا تھا، اُن سب کو واٹس ایپ پر رجسٹریشن کے پیغامات بھیج دی...
06/11/2025

تمام وہ دوست جنہوں نے گیم ڈویلپمنٹ سیکھنے کے لیے گوگل فارم فل کیا تھا، اُن سب کو واٹس ایپ پر رجسٹریشن کے پیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔

اگر آپ کو میسج نہیں ملا، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ فارم میں دیا گیا نمبر آپ کے واٹس ایپ پر موجود نہیں تھا، اسی لیے پیغام آپ تک نہیں پہنچ سکا۔

ایسے تمام بہن بھائی براہِ کرم فیس بک ان باکس یا واٹس ایپ ان باکس میں اپنا
نام اور درست واٹس ایپ نمبر بھیج دیں۔
میں خود آپ کی رجسٹریشن کنفرم کر دوں گا۔

اور جو لوگ ابھی تک کورس میں شامل ہونا چاہتے ہیں مگر فارم نہیں بھرا،
وہ بھی آج ہی ان باکس کریں۔

آج رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے
اور کلاسز **8 نومبر (ہفتہ)** سے شروع ہو رہی ہیں۔

ایک اہم بات:

ٹیم کو مینیج کرنا، پراجیکٹس سنبھالنا، کلائنٹس کو ڈیل کرنا
یہ سب بہت وقت اور فوکس لیتا ہے۔

میں نے لمبے عرصے تک ایک ساتھ پڑھانا بھی جاری رکھا اور اپنی ٹیم کے ساتھ پروجیکٹس بھی چلائے،
لیکن اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ
یہ گیم ڈویلپمنٹ کا آخری بیچ ہو گا جسے میں خود پڑھاؤں گا۔

اس کے بعد میں ٹریننگ بند کر رہا ہوں
اور مکمل طور پر اپنے اسٹوڈیوز اور پروجیکٹس پر فوکس کروں گا۔

تو جو واقعی سیکھنا چاہتے ہیں،
یہ موقع آخری ہے۔

فیصلہ آج کریں،
اگلے مہینے آپ اپنی پہلی گیم بناتے نظر آئیں گے۔ 🎮✨

---

نوکری گھر پالتی ہے، اور کاروبار نسلیں پالتا ہے۔آج پاکستان میں ہر دوسرا انسان یہی رونا روتا ہے “کاش میرے ابو وہ سڑک والی ...
01/11/2025

نوکری گھر پالتی ہے، اور کاروبار نسلیں پالتا ہے۔
آج پاکستان میں ہر دوسرا انسان یہی رونا روتا ہے
“کاش میرے ابو وہ سڑک والی زمین نہ بیچتے تو آج میں کروڑ پتی ہوتا”،
“کاش ابو کچھ سیونگ کر لیتے تو آج آسانی ہوتی”،
“کاش ابو فلاں جگہ نوکری کر لیتے تو آج پینشن اچھی ہوتی”…

یہ “کاش کاش” کب ختم ہوگی؟
کب ہم اس سوچ سے باہر نکلیں گے؟
کیا نوکری ہی سب کچھ ہے؟
کیا ہم ساری زندگی دوسروں کے فیصلوں پر الزام ڈالتے رہیں گے؟

یاد رکھو، یہ دنیا امتحان ہے۔
ہر انسان کو یہاں آ کر اپنی جنگ خود لڑنی ہوتی ہے۔
اگر آج تمہارے والدین نے وہ فیصلے نہیں کیے جو تم چاہتے تھے،
تو ان پر الزام دینے کے بجائے، ان سے سبق لو۔
انہوں نے اپنے وقت میں جو بہتر سمجھا، وہ کیا۔
اب تمہاری باری ہے، اپنے فیصلے خود کرنے کی۔

ہم نے دیکھ لیا کہ نوکری کے بعد زندگی ایک جگہ رک جاتی ہے۔
ہر نئی نسل کو پھر سے زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے۔
تو کیوں نہ یہ سلسلہ ہم سے ختم ہو؟
کیوں نہ ہم کاروبار شروع کریں اور اپنی آنے والی نسل کو ایک مضبوط بنیاد دیں؟

آج اگر تم نوکری کر رہے ہو،
تو اپنے آپ سے وعدہ کرو کہ ہر مہینے اپنی تنخواہ سے کچھ نہ کچھ بچا کر
ایک چھوٹا سا بزنس شروع کرو گے۔
آہستہ آہستہ اسے بڑھاؤ گے۔
اور جس دن وہ بزنس منافع دینے لگے،
اس دن نوکری چھوڑ کر اپنی محنت کے مالک بن جاؤ گے۔

اور جو بھائی پہلے ہی کاروبار کر رہے ہیں،
وہ یہ وعدہ کریں کہ چاہے کاروبار میں کتنے ہی اتار چڑھاؤ آئیں،
کبھی ہار نہیں مانیں گے۔
کیونکہ کامیابی انہی کو ملتی ہے جو ڈٹے رہتے ہیں۔

اور ایک بات یاد رکھو —
الحمدللّٰہ تم مسلمان ہو۔
تجارت ہمیشہ سے مسلمانوں کا پیشہ رہی ہے۔
یہ صرف روزگار نہیں، بلکہ سنت بھی ہے۔
اللہ خود فرماتا ہے کہ تجارت میں برکت ہے۔

تو حوصلہ رکھو، چاہے تم فروٹ کی ریڑھی لگاؤ یا اپنی ایئر لائن شروع کرو،
کاروبار کاروبار ہوتا ہے، چھوٹا یا بڑا نہیں۔
اللہ نیت دیکھتا ہے، محنت قبول کرتا ہے،
اور رزق میں برکت ڈال دیتا ہے۔

کمنٹ میں لکھو،
تم کب اور کون سا کاروبار شروع کرنے جا رہے ہو؟
کیونکہ آج سے تم اپنی قسمت کے خود مالک ہو۔

اللہ سب کے کاروباروں میں برکت دے۔ آمین۔

چلو آج ایک اور کہانی سنو۔میں بچپن سے شہر میں پلا بڑھا، لیکن دل ہمیشہ گاؤں کی خاموش فضا، پرندوں کی آوازوں، اور تازہ ہوا ک...
31/10/2025

چلو آج ایک اور کہانی سنو۔
میں بچپن سے شہر میں پلا بڑھا، لیکن دل ہمیشہ گاؤں کی خاموش فضا، پرندوں کی آوازوں، اور تازہ ہوا کی طرف کھنچتا رہا۔
شاید اسی لیے جہاں شور ختم ہوتا ہے، وہاں سکون شروع ہوتا ہے۔
مجھے لگتا ہے میرا خمیر وہیں سے اٹھا ہے — مٹی، درخت، اور ہوا کی خوشبو سے۔

پچھلے دنوں میں بچوں کو گیم ڈیزائننگ کی کلاس دے رہا تھا۔
پتا ہی نہیں چلا کہ خیالوں ہی خیالوں میں، میں نے اپنے خوابوں والی جگہ بنا دی۔
بہتا ہوا پانی، لکڑی کا بنا چھوٹا سا گھر، سبز گھاس، پہاڑ، اور فضا میں پھیلا سکون۔
جب نظر اس پر پڑی تو دل خوش ہو گیا، فوراً اس کا اسکرین شاٹ لے لیا۔

کیونکہ میں کچھ اور بنانے بیٹھا تھا،
لیکن جو بن گیا، وہ دل سے نکلا تھا —
اور جو دل سے نکلے، وہ ہمیشہ خوبصورت ہوتا ہے۔

یہی انسان کی فطرت ہے۔
تم جتنا بھی نیون لائٹس، عمارتوں، اور مصروفیت میں کھو جاؤ،
فطرت تمہیں واپس اپنی طرف ضرور بلاتی ہے،
کیونکہ سکون وہیں ہے، جہاں سب کچھ سادہ ہے۔

میرا نام وقار شیرازی ہے،
میں گیم ڈویلپر،ہوں۔
میں روز یہ محسوس کرتا ہوں کہ اصل تخلیق تب ہی نکلتی ہے
جب انسان خود سے جڑتا ہے —
اور خود سے جڑنے کا بہترین راستہ فطرت سے ہو کر گزرتا ہے۔

30/10/2025

یہ بھی ایک دلچسپ واقعہ ہے۔
پچھلے مہینے وہی مچھلی والا کلائنٹ دوبارہ آگیا، اور کہنے لگا، “یار شیرازی، گیم تو زبردست بن گئی ہے، مچھلیاں بھی پکڑ لی جاتی ہیں، مگر اب میں چاہتا ہوں کہ مچھلیاں زندہ بھی رہیں۔ میرے لیے ایک بڑا سا ایکویریم بنا دو، جس میں آکسیجن کے ببلز ہوں، سمندری پودے ہوں، تاکہ مچھلیوں کو اپنے گھر جیسا احساس ہو۔ اور جب میں دانہ ڈالوں تو وہ جا کے کھائیں بھی۔”

میں نے دل میں سوچا، کتنا نرم دل انسان ہے، پہلے مچھلیاں دریا سے پکڑوائیں، اب ان کے لیے ایکویریم بنوانا چاہتا ہے، اور دانہ ڈال کر خوش ہونا چاہتا ہے۔
میں نے مسکرا کے کہا، “جی بھائی، آپ کے کہنے کے مطابق سب ہوگا۔ ایکویریم بھی بنے گا، ببلز بھی آئیں گے، مچھلیاں تیرتی بھی رہیں گی۔ بس آپ بھی تھوڑا سا جیب ڈھیلی کر دیجیے۔”

کلائنٹ ہنسنے لگا، کہنے لگا، “یہ بھی کوئی بات ہے، جتنا اچھا کام تم لوگ کر رہے ہو، تم مانگتے نہ بھی تو میں دیتا۔”
دل کو خوشی ملی، کیونکہ میں جانتا تھا ٹیم نے دل لگا کے کام کیا ہے۔
میں نے سوچا، یہ وہ لمحہ ہے جب تعریف صرف لفظوں کی نہیں، حوصلے کی شکل میں ملتی ہے۔
اسی لیے طے کیا کہ پروجیکٹ مکمل ہونے پر ٹیم کو بونس ضرور دیا جائے گا — تاکہ **Smashy Tech** کی ٹیم کی محنت، جذبہ، اور موٹیویشن ہمیشہ بلند رہے۔

میرا نام **وقار شیرازی** ہے،
میں گیم ڈیویلپر اور **Smashy Tech** کا سی ای او ہوں۔
میرے لیے کلائنٹ کی خوشی ہی اصل کامیابی ہے،
کیونکہ جہاں خوشی اور تخلیق ساتھ ہوں، وہاں ہر گیم ایک شاہکار بن جاتی ہے۔

30/10/2025

کبھی کبھی کلائنٹس ایسی عجیب و غریب ریکوائرمنٹس لے کر آ جاتے ہیں کہ بندہ ایک لمحے کو سوچ میں پڑ جاتا ہے۔
پچھلے مہینے کی بات ہے، ایک صاحب آئے اور کہنے لگے، "مجھے ایک ایسی گیم بنا دو جس میں میں مچھلیاں پکڑ سکوں۔"

اب میں سن کے تھوڑا مسکرایا، دل میں خیال آیا کہ کہوں،
"بھائی مچھلیاں پکڑنی ہیں تو جاؤ دریا کنارے بیٹھو، کانٹا ڈالو اور موج کرو!"
مگر پھر دل نے کہا، وقار، اللہ نے تجھے ایک الگ صلاحیت دی ہے،
جو دنیا حقیقت میں دیکھتی ہے، وہ تُو ورچوئل ورلڈ میں بنا سکتا ہے۔

میں نے کہا، ٹھیک ہے بھائی، گیم بن جائے گی۔
پھر کیا تھا، اپنی ڈیویلپمنٹ ٹیم کو اکٹھا کیا، کانسپٹ بنایا،
کوڈ چلا، ڈیزائن بنا، آوازیں لگیں، اور چند دنوں بعد وہی مچھلیاں
جو دریا میں تھیں، اب موبائل کے اسکرین پر تیرنے لگیں۔

جب کلائنٹ کو گیم دکھائی تو اُس کی خوشی دیکھنے والی تھی۔
میں دل ہی دل میں مسکرایا، کیونکہ یہ وہ لمحہ تھا
جب تخیل حقیقت میں بدل گیا تھا۔

اور یہی اصل مزہ ہے گیم ڈیویلپمنٹ کا
جہاں لوگ خواب دیکھتے ہیں،
اور ہم ان خوابوں کو کوڈ میں ڈھال دیتے ہیں۔

میرا نام وقار شیرازی ہے۔
میں ایک گیم ڈویلپر، انٹرپرینیور، اور ٹرینر ہوں۔
پچھلے 9 سالوں سے گیم ڈیویلپمنٹ انڈسٹری میں کام کر رہا ہوں، اور آج میرے اسٹوڈیوز دنیا بھر کے کلائنٹس کے ساتھ پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

میں نہ صرف گیمز بناتا ہوں، بلکہ پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں کو یہ سکھاتا ہوں کہ
کیسے ایک عام آئیڈیا کو محنت، ہنر اور استقامت سے ایک کامیاب پروڈکٹ میں بدلا جاتا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر میں نوجوانوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ
اگر نیت صاف ہو اور قدم سچے،
تو چھوٹے خواب بھی بڑی حقیقت بن جاتے ہیں۔

اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ گیم ڈیویلپر عام طور پر کتنا کماتا ہے؟چلو آج کھل کے بات کرتے ہیں، سچائی کے ساتھ۔گیم ڈیویلپم...
30/10/2025

اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ گیم ڈیویلپر عام طور پر کتنا کماتا ہے؟
چلو آج کھل کے بات کرتے ہیں، سچائی کے ساتھ۔

گیم ڈیویلپمنٹ کوئی جادو نہیں، یہ ایک ہنر ہے۔ اور ہر ہنر کی قیمت اس کے سیکھنے، محنت، اور سمجھ پر ہوتی ہے۔
اگر تم ایک بیگنر ہو جو ابھی Unity یا Unreal سیکھ رہا ہے، تو شروع میں تم 300 سے 800 ڈالر فی مہینہ کما سکتے ہو — فری لانس پراجیکٹس، ری اسکن گیمز، یا چھوٹے موبائل گیمز سے۔

جب تم میڈ لیول ڈیویلپر بن جاتے ہو، یعنی تمہیں کوڈنگ، گیم پلے، UI، اور ایڈ انٹیگریشن سب آتا ہے، تو تمہاری کمائی 1500 سے 3000 ڈالر مہینہ تک آسانی سے جا سکتی ہے — چاہے Fiverr پر ہو، یا کلائنٹس کے لیے ڈیویلپمنٹ۔

اور اگر تم پروفیشنل یا ٹیم لیڈ لیول پر پہنچ جاؤ،
تو تم پراجیکٹس کے حساب سے کماتے ہو، مہینے نہیں۔
ایک اچھا 3D گیم یا میٹا پروجیکٹ آسانی سے 5000 سے 10000 ڈالر تک دیتا ہے،
اور بعض کیسز میں اس سے بھی زیادہ۔

اصل فرق صرف ایک چیز کا ہوتا ہے — **Skill + Delivery + Reliability**
اگر تم وقت پر ڈلیور کرو، بات سلیقے سے کرو، اور کلائنٹ کے ساتھ لائل رہو،
تو تمہیں کوئی روک نہیں سکتا۔

میں وقار شیرازی ہوں، پچھلے 9 سال سے گیم ڈیویلپمنٹ میں کام کر رہا ہوں،
اور ایک بات ہمیشہ سچ پائی ہے —
جتنا تم اپنی ویلیو بڑھاؤ گے، اتنا دنیا تمہیں خود قیمت دے گی۔

لہٰذا اگلی بار کوئی کہے کہ “گیم ڈیویلپمنٹ میں پیسہ نہیں”،
تو بس مسکرا کے کہنا،
“پیسہ نہیں؟ بس ہنر چاہیے۔”

اور سب سے بڑھ کر، میرے پاس ہمیشہ ایک ڈیویلپر کی سیٹ خالی رہتی ہے۔
میں اپنے سٹوڈنٹس یا نئے ڈیویلپرز کو کبھی کہیں اور جانے نہیں دیتا،
کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ وہ میری ٹیم میں رہ کر ہی سیکھیں، بڑھیں، اور کامیاب ہوں۔
اگر تم میں جذبہ ہے، سیکھنے کی لگن ہے، تو دروازہ کھلا ہے —
تم میرے ساتھ ہی کام کر سکتے ہو۔

یہ وہ 10 باتیں ہیں جو اگر یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ سمجھ لے تو وہ کبھی یہ نہیں کہے گا کہ "میرے پاس ڈگری تو ہے، لیکن کام کوئی ...
30/10/2025

یہ وہ 10 باتیں ہیں جو اگر یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ سمجھ لے تو وہ کبھی یہ نہیں کہے گا کہ "میرے پاس ڈگری تو ہے، لیکن کام کوئی نہیں دیتا۔"

1. اچھی سے اچھی یونیورسٹی بھی تمہیں نوکری یا بزنس کی گارنٹی نہیں دیتی، صرف دروازے دکھاتی ہے، چلنا تمہیں خود ہوتا ہے۔

2. یونیورسٹی کے پروفیسر کا کام صرف لیکچر دینا ہے، تمہیں سمجھ آئے یا نہ آئے، یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ خود سے سیکھو۔

3. پاکستان کے تعلیمی نظام میں ہمیشہ تمہیں GPA کے پیچھے بھگایا جائے گا، کبھی اسکالرشپ کے لیے اور کبھی اگلے داخلے کے لیے، مگر یاد رکھو، پروفیشنل لائف میں تمہارا GPA نہیں، تمہارے اسکلز تمہاری پہچان بنتے ہیں۔

4. یونیورسٹی میں تمہیں خود سے پڑھنا ہوتا ہے، استاد صرف سمت دکھاتا ہے، منزل تک پہنچنا تمہیں اپنے قدموں سے ہوتا ہے۔

5. اگر تم نے صرف پاس ہونے کے لیے پڑھائی کی، تو یاد رکھو تم ہمیشہ ان لوگوں کے پیچھے رہ جاؤ گے جو سیکھنے کے لیے پڑھتے ہیں۔

6. یونیورسٹی کا اصل مقصد تمہیں کتابیں یاد کروانا نہیں، بلکہ تمہیں خود سے سوچنا اور حل نکالنا سکھانا ہے۔

7. تمہاری کلاس میں جو سب سے زیادہ بولتا ہے، وہ ہمیشہ زیادہ جاننے والا نہیں ہوتا۔ اصل ہیرو وہ ہوتا ہے جو خاموشی سے سیکھ کر، عمل سے ثابت کرتا ہے۔

8. تمہاری ڈگری تمہیں انٹرویو تک لے جا سکتی ہے، مگر نوکری تمہارا رویہ، اسکلز اور ٹیم ورک دیتے ہیں۔

9. اگر تم نے یونیورسٹی کے دوران انٹرن شپ، فری لانسنگ یا چھوٹے پراجیکٹس نہیں کیے، تو تمہاری ڈگری محض کاغذ ہے، تجربہ نہیں۔

10. اور سب سے اہم، یونیورسٹی ختم ہونے کے بعد زندگی ختم نہیں ہوتی۔ اصل یونیورسٹی تو تب شروع ہوتی ہے جب تم عملی دنیا میں قدم رکھتے ہو۔ وہاں نہ کوئی ٹیچر ہوگا، نہ لیکچر — وہاں تمہارے فیصلے تمہیں یا تو کامیاب کریں گے یا سبق سکھائیں گے۔

میرا نام وقار شیرازی ہے،
میں گیم ڈیویلپر ہوں اور پچھلے 9 سال سے اسی فیلڈ میں کام کر رہا ہوں۔
میری ہر بات کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان خواب دیکھنا بند نہ کریں،
بس خوابوں کے ساتھ عمل کو بھی شامل کر لیں،
پھر کوئی طاقت انہیں کامیابی سے نہیں روک سکتی۔

کچھ دن پہلے ایک دلچسپ واقعہ ہوا۔ایک کلائنٹ میرے پاس آیا اور کہنے لگا، “مجھے ایران کے شہر تہران میں واقع آزادی اسکوائر پر...
30/10/2025

کچھ دن پہلے ایک دلچسپ واقعہ ہوا۔
ایک کلائنٹ میرے پاس آیا اور کہنے لگا، “مجھے ایران کے شہر تہران میں واقع آزادی اسکوائر پر ایک گیم بنا کر دو۔”
اس نے بس ایک گوگل امیج اور ایک لوکیشن کا لنک دیا، اور چلا گیا۔
اب میرے سامنے چیلنج یہ تھا کہ اس جگہ کو بالکل ویسے کا ویسا گیم کے اندر بنانا ہے، یعنی ایک 100 فیصد ریئل انوائرمنٹ۔

میں نے جب اپنی ٹیم کو بتایا تو سب نے ایک ہی جواب دیا — “سر، یہ ممکن نہیں ہے۔ ایسا کسٹم 3D انوائرمنٹ بنانا ہمارے بس کی بات نہیں۔”
میں جانتا تھا کہ وہ ڈرے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ واقعی مشکل کام تھا۔
لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھو، جب تم کسی ٹیم کی قیادت کرتے ہو، تو تمہیں وہ رستہ دکھانا ہوتا ہے جہاں باقی سب رک جاتے ہیں۔

میں نے اپنی ورک سٹیشن کی طرف دیکھا، جو کافی دنوں سے بند پڑی تھی۔
وہی ہیوی سسٹم جو میں صرف بڑے پروجیکٹس کے لیے استعمال کرتا ہوں۔
میں نے آستینیں چڑھائیں، کپڑا مارا، اور خود بیٹھ گیا ڈیزائننگ پر۔
ایک دن لگا، مگر آخرکار آزادی اسکوائر کا پورا انوائرمنٹ ریئل جیسا بنا ڈالا۔

اگلے دن جب ٹیم کو دکھایا تو سب حیران رہ گئے۔
میں نے کہا، “اب کھیل تمہارا ہے، آگے بڑھو!”
انہوں نے وہ انوائرمنٹ اٹھایا، اور باقی گیم مکمل کر دی۔
جب کلائنٹ کو دکھایا تو وہ خوشی سے جھوم اٹھا۔
اور میں دل ہی دل میں مسکرا رہا تھا، کیونکہ میں جانتا تھا کہ میں نے صرف ایک گیم نہیں، ایک مثال بنا دی ہے۔

میں ہمیشہ یہ مانتا ہوں کہ جب تک میں خود اپنے کام سے مطمئن نہ ہوں، میں کسی کلائنٹ کو کچھ نہیں دیتا۔
اسی لیے آج تک میرے تمام کلائنٹس خوش رہتے ہیں۔
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جو ایک بار میرے ساتھ کام کر لیتا ہے، وہ سالوں تک واپس آتا رہتا ہے۔
کیوں؟
کیونکہ میں صرف گیم نہیں بناتا، میں ایک مکمل تجربہ دیتا ہوں۔
آئیڈیا سے لے کر ڈیزائن، ڈیولپمنٹ سے لے کر پبلشنگ تک — سب کچھ ایک ہی جگہ پر۔

میں یہ سب اس لیے نہیں بتا رہا کہ اپنی تعریف کروں، بلکہ اس لیے کہ تمہیں سمجھاؤں کہ لیڈر وہ نہیں ہوتا جو صرف ٹیم پر حکم چلائے،
بلکہ وہ ہوتا ہے جو خود سب سے آگے ہو،
جو اپنی ٹیم کے لیے راستہ بنائے،
جو ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔

میرا نام وقار شیرازی ہے۔
میں گیم ڈیویلپر ہوں، اور گزشتہ نو سال سے اسی فیلڈ میں کام کر رہا ہوں۔
لیکن میری اصل پہچان یہ نہیں کہ میں گیم بناتا ہوں، بلکہ یہ ہے کہ میں حل تلاش کرتا ہوں — چاہے مسئلہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔

یہی جذبہ ہے جو ہر خواب کو حقیقت میں بدل دیتا ہے۔

29/10/2025

یہ ہے میرا ننھا سا شہزادہ ریان، پاکستان کے مستقبل کا گیم ڈویلپر۔
عمر صرف 11 سال مگر جذبہ ایک پروفیشنل ڈویلپر جیسا۔

جب میں نے ریان کو گیم ڈیویلپمنٹ سکھانا شروع کیا تو چند دنوں میں ہی سمجھ آگیا کہ یہ بچہ عام نہیں۔
ہر کلاس میں سوال، تجسس اور زیادہ سیکھنے کی لگن۔

میں نے اسے Fiverr پر فری لانسنگ بھی سکھائی، اور الحمدللہ ریان کی گیگ رینک کر گئی، کلائنٹس کے میسجز آنے لگے۔

ایک دن ریان کا میسج آیا، ویڈیو کھولی تو دیکھا کہ Unity میں اپنی پہلی 2D Flappy Bird گیم بنا لی تھی۔
میں حیران رہ گیا کیونکہ میں نے صرف 3D گیمز سکھائیں تھیں، 2D نہیں۔
مگر اس نے یوٹیوب اور ChatGPT سے خود سیکھا اور گیم مکمل کرلی۔

مجھے یقین ہوگیا کہ جو بنیاد میں نے رکھی تھی، وہ اب اسے حقیقی گیم ڈویلپر بنا رہی ہے۔
جلد وہ دن آئے گا جب ریان کی گیم Play Store پر ہوگی اور کمائی شروع ہوچکی ہوگی۔

میرا نام وقار شیرازی ہے،
میں گیم ڈویلپر ہوں، اور میرا مقصد ہے پاکستان کے بچوں کو یہ سکھانا کہ خوابوں کو حقیقت میں کیسے بدلا جاتا ہے۔

Address

Blue Area
Islamabad
04403

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waqar Sherazi clicks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share