ICHS town update

ICHS town update اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی روزانہ اپ ڈیٹ دی جاتی ہے

کیا نئی انتظامیہ آرہی ہے؟اسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کےالیکشن کیلئےاب کورم کی ضرورت نہیں پڑے گی اب صرف دو گروپوں می...
30/08/2025

کیا نئی انتظامیہ آرہی ہے؟
اسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کےالیکشن کیلئےاب کورم کی ضرورت نہیں پڑے گی اب صرف دو گروپوں میں ایک ووٹ بھی زائد لے گیا وہ جیت جائے گا

90فیصدووٹرزالیکشن تاریخ سے آگاہ نہیں اسلام آباد کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کیلئے صرف  اخباری اشتہار دیا گیاہے جو ا...
29/08/2025

90فیصدووٹرزالیکشن تاریخ سے آگاہ نہیں
اسلام آباد کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کیلئے صرف اخباری اشتہار دیا گیاہے جو الاٹیز تک اطلاع دینے کا موثر ذریعہ نہیں ہےجبکہ ووٹرز کو باقاعدہ اطلاع دینے کیلئےرجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے ابھی تک مطلع نہیں کیاگیا

الیکشن،ووٹرز،عدالتی معاملاتاسٹیک ہولڈرز کےاسلام آباد کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کےالیکشن کیلئےووٹرز سے رابطوں کے علاوہ عدالت...
28/08/2025

الیکشن،ووٹرز،عدالتی معاملات
اسٹیک ہولڈرز کےاسلام آباد کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کےالیکشن کیلئےووٹرز سے رابطوں کے علاوہ عدالتی معاملات بھی چل رہیں ہیں

کیا الیکشن ہوجائیں گے؟اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے لیکر اب تک 8مہینے14دن ہوچکے ہیں ج...
27/08/2025

کیا الیکشن ہوجائیں گے؟
اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی سے لیکر اب تک 8مہینے14دن ہوچکے ہیں جبکہ الیکشن کی متعدد تاریخوں کےبعد اب نئی تاریخ 31اگست بروز اتوار دیدی گئی ہے

مسائل کاحل اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے“آئی سی ایچ ایس ٹاؤن اپڈیٹ”کی سوشل میڈیا ٹیم پھرواضح کرتی ہے جب تک اسٹیک ہولڈرز افہام و...
26/08/2025

مسائل کاحل اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے
“آئی سی ایچ ایس ٹاؤن اپڈیٹ”کی سوشل میڈیا ٹیم پھرواضح کرتی ہے جب تک اسٹیک ہولڈرز افہام وتفہئم سے معاملات طے نہیں کرتے اس وقت تک اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی مسائل میں گھری رہے گی

آخر ایسی کیا مجبوری ہے؟کہ23اگست کوراتوں رات اخباری اشتہارجاری کرنا پڑا،الاٹیزکو رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے مطلع بھی نہیں کیا،کو...
25/08/2025

آخر ایسی کیا مجبوری ہے؟
کہ23اگست کوراتوں رات اخباری اشتہارجاری کرنا پڑا،الاٹیزکو رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے مطلع بھی نہیں کیا،کورم کوجوازبناکربیلٹس باکس میں ڈلنےوالے78ووٹ شونہیں کروائے گئے کم ازکم یہ تو پتاچلتا کہ دونوں پارٹیوں کےحصے میں کتنے کتنےووٹ آئے

حقائق کچھ اور ہیںاسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں سمجھا جارہا ہےکہ ساری گیم فائلوں کیلئےہورہی ہےحقیقت میں تو...
24/08/2025

حقائق کچھ اور ہیں
اسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے بارے میں سمجھا جارہا ہےکہ ساری گیم فائلوں کیلئےہورہی ہےحقیقت میں تو یہ بہت چھوٹی گیم ہےجبکہ جو اس سوسائٹی میں اپنی دلچسپی کیلئےگھسے ہیں وہ تو اس کی باؤنڈری کے اندر اورباہر موجود ہزاروں کنال زرعی زمین کی”گیم”کرنے آئیں ہیں

انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان23اگست کو کورم پورا نہ ہونے پر2ایگزیکٹوسیٹوں پر ری پولنگ31اگست بروز اتوارصبح9بجےبمقام فٹبا...
24/08/2025

انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان
23اگست کو کورم پورا نہ ہونے پر2ایگزیکٹوسیٹوں پر ری پولنگ31اگست بروز اتوارصبح9بجےبمقام فٹبال گراؤنڈ،8-Fمرکزاسلام آباد میں منعقد ہوگا
نوٹ:اخباری اشتہار میں ری پولنگ کےاختتامی وقت کا کہیں تذکرہ نہیں کیا گیا

سنجیدہ رویہ بزنس مین کی نشانی ہےاسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی سرکاری ڈیپارٹمنٹ کوآپریٹوسوسایٹیز کی سرپرستی میں چلتی ہ...
23/08/2025

سنجیدہ رویہ بزنس مین کی نشانی ہے
اسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی سرکاری ڈیپارٹمنٹ کوآپریٹوسوسایٹیز کی سرپرستی میں چلتی ہے ہر ممبر مالک ہوتا ہےاس لئےآسان نہیں ہےسوسائٹی پر”حکومت”کرنالیکن کروڑوں روپے”لگانے”والوں نےالیکشن اپنے نام کرنے کی کوشش کی لیکن یہی کروڑوں اگر وہ اپنی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم بنا کر لگاتے تو آج وہ اربوں،کھربوں روپےمیں کھیل رہے ہوتے

آج الیکشن میں کورم نامکمل رہااسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات آج23اگست بروزہفتہ کو 9بجےصبح سے4بجے شام کے دور...
23/08/2025

آج الیکشن میں کورم نامکمل رہا
اسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات آج23اگست بروزہفتہ کو 9بجےصبح سے4بجے شام کے دوران منعقد ہوئےمصدقہ ذرائع کے مطابق 1493 میں سے صرف78ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ کورم کیلئے کل ووٹوں میں سے کم ازکم 224ووٹ کاسٹ ہونا لازمی ہیں،الیکشن دوبارہ ہونے کا امکان ہے

کل”میدان”سجے گا>سیکرٹری کوآپریٹوفریقین کوانتظارکی سولی پرچڑھاکرحاضرنہ ہوئیں>صبح کےانتخابات یک طرفہ ہونےکےامکانات ہے>الیک...
22/08/2025

کل”میدان”سجے گا
>سیکرٹری کوآپریٹوفریقین کوانتظارکی سولی پرچڑھاکرحاضرنہ ہوئیں
>صبح کےانتخابات یک طرفہ ہونےکےامکانات ہے
>الیکشن میں”ہجوم”ہوگالیکن ووٹربرائےنام ہونگے
>انتخابی مہم میں”فارم45اور47”چل سکتاہے؟
>کل کےپروگرام میں بدمزگی ہوبھی سکتی ہے

کیا میچ فکس ہے؟اسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے23اگست کوہونے والےالیکشن کیلئےاخباری اشتہاردیاگیاتھاجبکہ کاغذات کا” پی...
21/08/2025

کیا میچ فکس ہے؟
اسلام آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے23اگست کوہونے والےالیکشن کیلئےاخباری اشتہاردیاگیاتھاجبکہ کاغذات کا” پیٹ”بھرنےکیلئےرجسٹرڈ ڈاک کے ذریعےاپنےحمایت یافتہ10فیصدالاٹیز کو ووٹ ڈالنےکیلئے مطلع کیاگیاباقی 90فیصد کو الیکشن کی تاریخ کا علم ہی نہیں ہےکیا جعلی ووٹ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں؟

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ICHS town update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share