
13/09/2025
🔴 موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق اس وقت ملک کے اکثر علاقوں میں مطلع صاف موسم خشک آج دن کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور قدرے گرم رہا ملک کے میدانی جنوبی علاقوں بشمول سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں مطلع صاف دن کے وقت اچھی دھوپ مشرقی دریاؤں میں جاری شدید سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ میں کمی ہیڈ پنجند تا چاچڑاں شریف کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار انتہائی اونچے درجے کا سیلاب دریائے سندھ میں کوٹ مٹھن تا سکھر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے ملک میں مون سون ہوائیں کمزور کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر موسم بدستور خشک اور گرم۔
🟠 آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے وقت گرم رہنے کی توقع تاہم کل سے ملک کے محدود بالائی علاقوں بشمول بالائی مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور دن کے وقت گرم رہنے کی توقع ہے ہیڈ پنجند تا چاچڑاں شریف دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ تیز رہنے کے ساتھ دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی بشمول تمام جنوبی میدانی علاقوں میں موسم خشک اور دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔
🟠موسم کے متعلق مستند فورکاسٹ اور تازہ ترین موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کے لیے جڑے رہیے ویدر والے کے س اتھ ہمارے واٹس ایپ چینل کو لازمی فالو کریں تاکہ موسم کے متعلق مستند اپڈیٹس بروقت حاصل کر سکیں واٹس ایپ چینل لنک: https://whatsapp.com/channel/0029Vb5tXPv0lwgy6O0jGd1Q