Mumlikat News HD

Call Directions Website

Mumlikat News HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mumlikat News HD, Digital creator, Islamabad.

Disclaimer : the opinion and views expressed on our digital media platform do not in any way reflect the views of "Mumlikat News HD" they are posted on other sites affiliated with the site, the staff involved maintaining the site or any members of th site

08/10/2026

کراچی سے گلگت بلتستان تک پاکستان ذندہ باد!
خپلو: گلگت بلتستان کی معروف سماجی شخصیت اور چیئرمین جی بی مارخور رشید عالم فاروقی نے خوبصورت وادی خپلو کے کرکٹ اسٹیڈیم میں معصوم اور باصلاحیت نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نظریۂ پاکستان، وطنِ عزیز سے محبت اور پاکستان سے وفاداری کے جذبے سے روشناس کرایا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تجدیدِ عہدِ وفا کیا۔ رشید عالم فاروقی نے کہا کہ ملک و قوم کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اور یہی باصلاحیت بچے اور نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

08/10/2026

سہیل آفریدی کا لانگ مارچ خیبر سے پشاور کی طرف روانہ وزیر اعلی آج 9 مختلف مقامات پر خطاب کریں گے۔

08/10/2026

اسلام آباد کا اور ملک کا ہر چوک بند کر دیں گے : تاجروں کا حکومت کے خلاف دو ٹوک موقف

ہائر سیکنڈری سکول جگلوٹ سے اساتذہ کی اٹیچمنٹ فوری منسوخ کی جائے، تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: عمران...
08/10/2026

ہائر سیکنڈری سکول جگلوٹ سے اساتذہ کی اٹیچمنٹ فوری منسوخ کی جائے، تعلیمی مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: عمران میر

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور قائد حزب اختلاف سے فوری مداخلت کا مطالبہ

گلگت: ہیومن رائٹس انٹرنیشنل گلگت بلتستان کے وائس چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ گلگت ڈویژن کے صدر عمران میر نے ہائر سیکنڈری سکول جگلوٹ سے سبجیکٹ اسپیشلسٹس اور دیگر تدریسی عملے کی حالیہ اٹیچمنٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اٹیچمنٹ کے احکامات فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عمران میر نے کہا کہ ہائر سیکنڈری سکول جگلوٹ تحصیل جگلوٹ کا اہم اور واحد اعلیٰ ثانوی تعلیمی ادارہ ہے، جہاں گزشتہ چند برسوں کے دوران طلبہ کی تعداد اور کلاسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ پہلے ہی تدریسی عملے کی کمی کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں چند ماہ قبل تعینات کیے گئے سبجیکٹ اسپیشلسٹس کو دوبارہ دیگر اداروں میں اٹیچ کرنا طلبہ کے تعلیمی مفاد کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت ڈویژن کے دستخط سے سکول جگلوٹ کے دو سبجیکٹ اسپیشلسٹس کے اٹیچمنٹ آرڈرز جاری کیے گئے ہیں، جن میں ایک استاد کو ہائی سکول نمبر 2 جٹیال جبکہ دوسرے کو امھپری اٹیچ کیا گیا ہے۔ مذکورہ اساتذہ کو ہائر سیکنڈری سکول جگلوٹ میں تعینات ہوئے ابھی چند ماہ ہی گزرے ہیں۔

عمران میر نے سوال اٹھایا کہ اگر ہائر سیکنڈری سکول جگلوٹ میں پہلے ہی تدریسی عملے کی کمی ہے تو چند ماہ قبل تعینات کیے گئے اساتذہ کو وہاں سے ہٹا کر دیگر اداروں میں اٹیچ کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ کیا اٹیچمنٹ کے احکامات جاری کرنے سے قبل سکول میں زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد، مضامین کی ضروریات اور دستیاب تدریسی عملے کا جائزہ لیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت گلگت بلتستان اساتذہ کی غیر ضروری اٹیچمنٹ ختم کرنے اور انہیں ان کے اصل اسٹیشنوں پر واپس بھیجنے کی پالیسی اختیار کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب نئے اٹیچمنٹ آرڈرز جاری ہونا حکومتی پالیسی سے متصادم دکھائی دیتا ہے۔ حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ جگلوٹ جیسے اہم تعلیمی ادارے سے اساتذہ کی اٹیچمنٹ کا جواز کیا ہے۔

عمران میر نے کہا کہ یہ معاملہ کسی فرد یا استاد کی مخالفت کا نہیں بلکہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل اور سرکاری تعلیمی ادارے کے مفاد کا معاملہ ہے۔ جگلوٹ ایک مرکزی اور گنجان آبادی والا علاقہ ہے، جہاں بڑی تعداد میں طلبہ اعلیٰ ثانوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایسے میں تدریسی عملے کی کمی پیدا کرنا براہِ راست طلبہ کی تعلیم کو متاثر کر سکتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور قائد حزب اختلاف سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہائر سیکنڈری سکول جگلوٹ سے اساتذہ کی حالیہ اٹیچمنٹ کے احکامات منسوخ کرائیں اور ادارے کی تدریسی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کی دستیابی یقینی بنائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ طلبہ کے تعلیمی مستقبل سے کسی صورت کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تعلیمی اداروں میں اٹیچمنٹ کے فیصلے سیاسی یا انتظامی مصلحتوں کے بجائے طلبہ کے وسیع تر مفاد اور تعلیمی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جانے چاہئیں۔

08/10/2026

اس کرسی اور منصب پر لعنت ہو، جس پر پختون کا خون کا سودا ہو: سہیل آفریدی

05/10/2026

یہ فوج ہماری ہے اور یہ ملک بھی ہمارا ہے، ہم فوجی جوانوں کی قربانیوں کا دل سے قدر کرتے ہیں، ہمیں مضبوط افواج چاہیے: اسد قیصر

04/10/2026

اگر کسی طرح پختونخوا میں امرجنسی لگی تو تحریک انصاف کے لئے میں اکیلا ہی کافی ہو : گونر فیصل کریم کنڈی

04/10/2026

وزیر اعلی سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کیلئے تیار کردہ پلان۔👇🏼👇🏼 تفصیلات۔

04/10/2026

سارا نظام اس وقت صرف ایک شخص کی ہا یا نا میں پھنسا ہوا ہے، وہ شخص عمران خان ہے : سبی کاظمی

04/10/2026

بریکنگ نیوز 🚨
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ایک بڑے قافلے کے ساتھ ضلع کرک کے حدود میں داخل ہوگئے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mumlikat News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share