18/12/2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف دے دیا
ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اور سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ
ہر شہر میں سرکاری اراضی پر اربن فاریسٹ بنانے کا حکم
صوبہ بھر میں ”نو ٹوپلاسٹک“مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت
میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنانے کاحکم
صوبہ بھر میں پالتوکتوں کوکالر پہنانا لازمی قرار،خلاف ورزی پر جرمانہ اور کارروائی ہوگی
پالتو کتوں کی ویکسینیشن او ررجسٹریشن کا نظام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ
سڑکو ں پر بائیک لین مقرر کرنے،چینی ماڈل کے تحت جنگلہ اور چھوٹی دیوار سے الگ کرنے کی ہدایت
بائیک سوار کے لئے ہیلمٹ،بیک لائٹ او رانڈیکیٹر وغیرہ کی پابندی ضروری بنانے کی ہدایت
سکولو ں کے سامنے بچوں کے لئے زبیرا کراسنگ بنانے اور سکول وین کے فنٹس
سرٹیفکیٹ پر زیرو ٹالرنس کا حکم
سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہونے سے نمازیوں اور شہریوں کو دشواری کی شکایت پر اظہاربرہمی
شہروں میں جگہ،جگہ نظر آنے والی خیمہ بستیاں متبادل مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت
سنگل لائن ریڑھی بازار کی پابندی یقینی بنانے کا حکم
منظور شدہ ڈیزائن او رجگہ کے علاوہ کسی مقام پر ریڑھیاں نظر نہیں آنی
چاہیے-وزیراعلی کی ہدایت
بس سٹینڈ ز کی صفائی،پنکھے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہترین نشست گاہ یقینی بنانے کا حکم
ہر شہر کے بس سٹاپ اور لاری اڈوں کو ماڈل بنانے کا حکم
ہسپتالوں کے ایم ایس کی پرفارمنس مانیٹرنگ ڈی سی او راے سیز کے سپرد
سرگودھا میں جامع صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت
وزیراعلی مریم نوازشریف کی صوبہ بھر میں کنٹرول ریٹ پرکھاد کی فراہمی یقینی بنانے پر شاباش
میانوالی میں چوراہوں پر یاد گاریں،واٹر فال، خوبصورت ماڈل بنانے اور پارکس کی بیوٹی فکیشن پر بھی شاباش ملی
ہر شہر میں گورننس کی ایکسی لینس نظر آنی چاہیے-مریم نوازشریف
کسی شہر میں ٹوٹی ہوئی سڑکیں نظر نہ آئیں،پیچ ورک سے گڑھے پر کئے جائیں -مریم نوازشریف
سڑکوں پر سائن بورڈ واضح نظر آنے چاہیے، نئے سائن بورڈ بھی لگائیں -مریم نوازشریف
قبضہ مافیا کو پنجاب میں کھلا پھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-مریم نوازشریف
ڈی سی اپنی چھت،اپنا گھر کے تحت بننے والے مکانوں کی مانیٹرنگ بھی کریں -مریم نوازشریف
ہرشہر میں واٹرفلٹریشن پلانٹس فنکشنل ہونے چاہئیں -مریم نوازشریف
تمام شہروں کے لئے سیوریج اورسینی ٹیشن کا جامع پلان لے کرآرہے ہیں -مریم نوازشریف
تجاوزات ختم کرنے کے بعد دوبارہ نظر آنا
انتظامی ناکامی کے مترادف ہے-مریم نوازشریف
جعلی ادویات بیچنے او ربنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے-مریم نوازشریف
پبلک پارکس میں گھاس اگائیں ،مٹی نظر نہ آئے-مریم نوازشریف
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا انتظار کئے بغیر میسر وسائل سے صفائی جاری رکھی جائے-مریم نوازشریف
گلیوں،بازاروں میں سٹریٹ لائٹس کو آپریشنل ہونا چاہیے-مریم نوازشریف
اوور ہیڈ بریج کے نیچے گرین بیلٹ بنائے جائیں، منشیات کے عادی افراد نظر نہ آئیں -مریم نوازشریف
وزیراعلی مریم نوازشریف کا ڈی ایچ کیو سرگودھا کے بارے میں عوامی شکایات پر اظہار نا پسندیدگی، فوری ازالے کا حکم
بار بار توجہ دلانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے او ربہتری نہ آنے پر سخت ایکشن ہوگا-مریم نوازشریف
وزیراعلی مریم نوازشریف نے بیلا روس کے صدر کی آمد پر مری میں صفائی کے انتظامات کو سراہا
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سرگودھا ڈویژن کے ”کے پی آئی ز“ کا جائزہ
سرگودھا، خوشاب، بھکر او رمیانوالی کے ڈپٹی کمشنر ز نے تفصیلی بریفنگ دی
صفائی،ہیلتھ، ایجوکیشن، پرائس کنٹرول اورآؤٹ سورس سکولوں کی مانیٹرنگ کے پی آئی ز کا جائزہ
میرج ایکٹ کی پابندی، تجاوزات، صفائی، پارکس کی صورتحال، چوراہوں او رشہروں کی بیوٹی فکیشن پر رپورٹ پیش
مین ہول کے ڈھکن، آوارہ کتے، سیوریج، ٹرانسپورٹ فٹنس سرٹیفکیٹ، اربن فاریسٹ ڈویلپمنٹ کے پی آئی ز کا بھی جائزہ لیا گیا
وزیر اعلی مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز کو گلی محلوں کی صفائی اور دیگر عوامی شکایات کی نشاندہی بھی کی