Khabarnama TV

Khabarnama TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khabarnama TV, Digital creator, Islamabad.

11/08/2026

اخلاق نمبردار کی رہائی کی خوشی میں یاسر ستی کی جانب سے یادگار عشائیہ، دوستوں کا بڑا اجتماع









10/08/2026
10/08/2026

جناح گارڈن، کورنگ ٹاؤن اور ایف ای سی ایچ ایس کے صدر چوہدری کرامت علی، جنرل سیکرٹری واجد نسیم ساہی، محمد عرفان طارق، راجہ اعجاز احمد اور ان کی ٹیم کی جانب سے وطنِ عزیز کے بہادر سپوت اور شہید لیفٹیننٹ طحہ نواز عباسی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جناح گارڈن کی ایک اہم شاہراہ کو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔
اس موقع پر شہید کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے شاہراہ پر لیفٹیننٹ طحہ نواز عباسی شہید کے نام کی بورڈ بھی نصب کیا گیا، جبکہ ان کی یاد اور قومی جذبے کے اظہار کے لیے پودا بھی لگایا گیا۔
تقریب کے دوران شرکاء نے شہید کے درجات کی بلندی، مغفرت اور وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
چوہدری کرامت علی، واجد نسیم ساہی، محمد عرفان طارق، راجہ اعجاز احمد اور دیگر عہدیداران نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور ان کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے گا۔
شاہراہ کو لیفٹیننٹ طحہ نواز عباسی شہید کے نام سے منسوب کرنا نہ صرف ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت ہے بلکہ نئی نسل کو بھی وطن سے محبت، فرض شناسی اور قربانی کے جذبے سے روشناس کرانے کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔
شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
**شہید لیفٹیننٹ طحہ نواز عباسی کے نام جناح گارڈن کی اہم شاہراہ منسوب، شہید کو خراجِ عقیدت**

09/08/2026

NA-48 میں عوام بے حال! سواں کیمپ گندے پانی میں ڈوب گیا، حکام کی خاموشی پر سنگین سوالات

07/08/2026

گاؤں خورد سہالہ کی جامع مسجد امام زین العابدین میں مرحوم حاجی چوہدری غلام سرور کے پوتے، چوہدری نور زمان کے صاحبزادے حافظ چوہدری فیضان اکبر کی تکمیلِ حفظِ قرآن کے موقع پر ایک پُروقار اور روحانی تقریب منعقد ہوئی۔
اس بابرکت موقع پر علاقے کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور معزز شخصیات سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی، حافظ چوہدری فیضان اکبر کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی دینی و دنیاوی کامیابی، والدین، اساتذہ اور اہلِ خانہ کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اللہ تعالیٰ حافظ چوہدری فیضان اکبر کو قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے، دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور اپنے والدین و اساتذہ کے لیے صدقۂ جاریہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

07/08/2026

رکنِ قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسدادِ منشیات راجہ خرم نواز نے یونین کونسل لوہی بھیر کے پاکستان ٹاؤن بوائز کالج کا دورہ کیا، تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا اور فنی تعلیم کے اساتذہ سمیت مزید تدریسی عملہ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ این اے 48 میں معیاری تعلیم کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

07/08/2026

چیئرمین ملک حفیظ اعوان کا ساتھیوں سمیت PWD سوسائٹی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان

06/08/2026

عوام کو دہلیز پر سہولت، راجہ خرم نواز نے نادرا آفس کا افتتاح کر دیا

05/08/2026

بھاری چالانوں پر ٹرک مالکان کا بڑا احتجاج! 7 اگست سے اینٹوں کی لوڈنگ 5 ہزار، جی ٹی روڈ بلاک کرنے کا عندیہ
#احتجاج

Has

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabarnama TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabarnama TV:

Shortcuts

Share