21/08/2025
*اسلام آباد ٹریفک پولیس*
*ٹریفک ایڈوائزری*
*مورخہ 20-08-2025*
غیر ملکی مہمان کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات میں کورال، فیض اباد ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ کلب روڈ ، سرینہ, ریڈیو پاکستان اور زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے سرینہ ہوٹل پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
شام 06:00 بجے سے 08:00 بجے رات روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا. ٹریفک پولیس
ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی،اسلام آباد ٹریفک پولیس
شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس۔
بلیو ایریا، سیکٹر F-6 اور F-7 کی جانب سفر کے لیئے H-8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے،اسلام آباد ٹریفک پولیس
ریڈ زون اور سرینہ ہوٹل آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایونیو، ایوب چوک اور نادرا چوک کا استعمال کرے۔ ٹریفک پولیس
بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ ٹریفک پولیس
سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ، IJP روڈ سے سروس روڈ کا استعمال کرے۔
مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔ اسلام ٹریفک پولیس
شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ سی ٹی او
کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کےلئے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔
سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں،اسلام آباد ٹریفک پولیس،
ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لئے موجود ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر
Top Fan Shehar Nama Zain UL Abidin Sardar WaqarAhmed Journalist Abu Bakr Hanif Raja Abdullah Striker Footballer Rizwana Anwar Zarfarosh Khan