Pak PoliThink

Pak PoliThink Ideas are great arrows,but there has to be a bow.And politics is the bow of idealism. (Bill Moyers)

انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا تھا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تب انھیں اپنی دوستی می...
08/09/2023

انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران گوتم گمبھیر نے کہا تھا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تب انھیں اپنی دوستی میدان سے باہر چھوڑ کر آنی چاہیے۔ ’گیم فیس‘ ہونا ضروری ہے دوستی باہر رکھنی چاہیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جارحیت ہونی چاہیے۔

گوتم گمبھیر نے کہا ’جتنا بھی دوستانہ ہونا ہے ہوئیں، لیکن میچ کے چھ سات گھنٹوں کے بعد یہ گھنٹے بہت اہم ہیں کیونکہ آپ صرف اپنے آپ کی نمائندگی نہیں کر رہے آپ 100 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی طرف سے کھیل رہے ہوتے ہیں۔‘

گوتم گمبھیر کے بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’دونوں ممالک کے کھلاڑی دوستانہ رویہ رکھتے ہیں، یہ سب سے اچھی بات ہے۔ میں اسے بہت مثبت انداز میں دیکھتا ہوں۔ جب ہم کسی بھی ملک میں جاتے ہیں تو وہاں اپنے ملک کے سفیر بھی ہوتے ہیں۔ پاک بھارت تعلقات کرکٹ کے ذریعے ہی بہتر ہو سکتے ہیں۔ سیاست کو بالکل ایک طرف رکھیں۔‘

گوتم گمبھیر کے بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہ ان کی اپنی سوچ ہے، میری سوچ مختلف ہے۔ ہم کرکٹر بھی ہیں اور سفیر بھی۔ دنیا میں ہمارے بھی مداح ہیں۔ دونوں طرف پرستار ہیں۔ میرے خیال میں آپ صرف محبت کا پیغام دیں تو بہتر ہوگا۔‘

پاکستان کی سپریم کورٹ مبینہ آڈیو لیکس کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گذشتہ پی ڈی ایم کی کثیر الجماعتی اتحادی حکومت کا اع...
08/09/2023

پاکستان کی سپریم کورٹ مبینہ آڈیو لیکس کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گذشتہ پی ڈی ایم کی کثیر الجماعتی اتحادی حکومت کا اعتراض مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے ججز پر اعتراض کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیا۔

عدالت کا یہ فیصلہ جسٹس اعجاز الااحسن نے جمعے کے روز عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے رواں برس جون میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس، سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر نقوی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے اس جوڈیشل کمیشن کو چیلنج کیا تھا اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی سربراہی میں ایک پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔

حکومت نے اس بینچ میں شامل چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراضات اٹھائے تھے اور استدعا کی تھی کہ وہ یہ درخواست نہ سنیں۔

اس وقت کی حکومت کے اعتراضات پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس وقت کی حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم عدالتی کمیشن کا ابھی تک ایک باضابطہ اجلاس ہوا تھا جس کے بعد پانچ رکنی بینچ نے اس جوڈیشل کمیشن کو مزید کام کرنے سے روکا دیا تھا۔

پاکستان میں محض چند ماہ پہلے تک چینی ایک سو روپے سے کم پر فروخت ہو رہی تھی جبکہ ان دنوں مارکیٹ میں چینی دو سو روپے کے لگ...
05/09/2023

پاکستان میں محض چند ماہ پہلے تک چینی ایک سو روپے سے کم پر فروخت ہو رہی تھی جبکہ ان دنوں مارکیٹ میں چینی دو سو روپے کے لگ بھگ فروخت ہو رہی ہے۔

نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں اتنی چینی میسر نہیں ہے کہ آئندہ پیداوار آنے تک ملکی ضرورت کو پورا کیا جا سکے اسی لیے ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکومت چینی درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ساتھ ہی حکومت نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ابھی چند ہی ماہ پہلے کی بات ہے جب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ یعنی پی ڈی ایم کے دور میں حکومت نے ملک میں بظاہر ’وافر چینی‘ موجود ہونے پر چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔

تو سوال یہ ہے کہ اگر چینی ’وافر‘ تھی تو کچھ ہی ماہ میں اس کی کمی کیسے پیدا ہو چکی ہے؟

پاکستان میں چینی کی طلب اور رسد میں بڑھتا فرق اور قیمتوں میں دگنا اضافہ اس وقت زیرِ بحث ہے مگر چینی کی صنعت و پیداوار پر نظر رکھنے والے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ملک میں چینی کی ’وافر‘ مقدار موجود ہی نہیں تھی۔ ان کا خیال ہے کہ گذشتہ حکومت کا چینی برآمد کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل سابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی حکومت کے سابق وفاقی عہدیداران اس نکتے پر ایک دوسرے کی وزارتوں کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

اس معاملے کی سیاسی نوعیت میں جائے بغیراہم سوال یہ ہے کہ پاکستان میں چینی کو برآمد کرنے کا فیصلہ کون کرتا ہے اور یہ کن بنیادوں پر کیا جاتا ہے اور کیا حکومت کے پاس چینی کی دستیابی اور پیداوار کے حوالے سے مستند اعداد و شمار جمع کرنے کا کوئی طریقہ کار موجود ہے؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ حکومت صرف چینی بنانے والے کارخانوں اور ملوں کی جانب سے دیے گئے اعداد و شمار پر انحصار کرتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں چینی کی صنعت سے جڑی بڑی کاروباری شخصیات سیاسی اثر و رسوخ بھی رکھتی ہیں۔

سابق ایم پی اے جگنو محسن نے دعوی کیا ہے کہ یورپی اور دیگر ممالک عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چ...
04/09/2023

سابق ایم پی اے جگنو محسن نے دعوی کیا ہے کہ یورپی اور دیگر ممالک عمران خان کی رہائی کیلئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اِن ممالک کا نام عمران خان اور اُن کی بہن نہیں لیں گے، اس حوالے سے اپنی معلومات اکٹھی کر رہی ہوں، جلد ہی بریکنگ نیوز شیئر کروں گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ راہ راست پر ہیں تو کوئی طاقت آپ کو جیل میں نہیں رکھ سکتی۔ نگراں وزیراعظم کی پیشکش کے سوال پر جگنو محسن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی پیش کش ہوئی تھی، پیشکش پر میں نے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی بڑی شکرگزار ہوں، جنہوں نے اتنی عزت افزائی کی، جنہوں نے میرا نام پروپوز کیا میں ان کی بہت شکرگزار ہوں، جو سرکاری عہدے ہوتے ہیں ان پر فائز ہونا ہمارا کام نہیں۔

جگنو محسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بھی معلوم ہے کہ یہاں یورپ میں اور امریکہمیں کونسی طاقتیں ہیں، جو اس مہم میں پیش پیش ہیں، ان کا نام میرا خیال ہے ان کی بہن اور خان صاحب لیں گے نہیں، کیونکہ اس سے عیاں ہو جائے گا کہ وہ لوگ کون ہیں اور ان جڑیں کہاں پر ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون ہر ایک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، خان صاحب قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہیں، لیکن ان کا حق ہے کہ وہ اپنے لیے ریلیف کیلئے درخواست دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اداروں اور سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت کا محور ہوگا کہ 90 دن میں الیکشن کیسے ہوں؟ عمران خان کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ورزش کرتے ہیں، انہوں نے کہا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا جن کے اثاثے باہر ہیں ڈالر بڑھنے کا انہیں فائدہ ہوا،میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی قوم کے لیے ہے۔
ادھر پی ٹی آئی نے غیر ملکی قانونی فرم کو ہائیر کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دے دیا۔ رؤف حسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے باہر کسی عدالتی فورم سے رجوع کیا اور نہ ہی ارادہ ہے،غیر ملکی قانونی فرم سے متعلق زیرِ گردش اطلاعات میں صداقت نہیں۔
ترجمان نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی اقدام کو جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تائید حاصل نہیں۔ پی ٹی آئی نظامِ انصاف سے ہی حقوق و انصاف کی طلب گار ہے،نظامِ عدل سے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات کے متقاضی ہیں۔ یاد رہے کہ رہنما مسلم لیگ ن عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عالمی عدالتوں میں نمائندگی کیلئے وکیل مقرر کیا گیا،بیرسٹر جیفری رابرٹسن عالمی عدالتوں میں عمران خان کی نمائندگی کریں گے۔

روسی سفارت کار ایک زمانے میں صدر پوتن کی خارجہ امور پر حکمت عملی کا اہم حصہ ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ سب کچھ بدل چکا ہے۔یو...
03/09/2023

روسی سفارت کار ایک زمانے میں صدر پوتن کی خارجہ امور پر حکمت عملی کا اہم حصہ ہوا کرتے تھے لیکن اب یہ سب کچھ بدل چکا ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے تک پہنچتے پہنچتے روسی سفارت کار اپنا اختیار کھو بیٹھے اور ان کا کردار محض کریملن کے جارحانہ بیانات کو دہرانے تک محدود ہو کر رہ گیا۔

بی بی سی رشیئن نے سابق مغربی اور روسی سفارت کاروں سمیت وائٹ ہاؤس تک رسائی رکھنے والے افراد سے بات چیت کی ہے کہ روس کی سفارت کاری کیسے اس نہج پر پہنچی۔

اکتوبر 2021 میں امریکی انڈر سیکریٹری وکٹوریا نولینڈ ماسکو میں ایک اجلاس کے لیے روسی وزارت خارجہ پہنچیں۔ ان کے سامنے میز کی دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف بیٹھے تھے جن کو وکٹوریا دہائیوں سے جانتی تھیں اور ان کے درمیان باہمی تعلقات موجود تھے۔

حکمرانوں کو کل تک کی مہلت دیتا ہوں.........سراج الحق کا خطاب
03/09/2023

حکمرانوں کو کل تک کی مہلت دیتا ہوں.........سراج الحق کا خطاب

03/09/2023
American history.... # #
03/09/2023

American history.... # #

Pakistan vs india match suspended due to heavy rain.....
03/09/2023

Pakistan vs india match suspended due to heavy rain.....

Address

Razia Complex Apartment
Islamabad

Telephone

+923167767236

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak PoliThink posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak PoliThink:

Share